News

پارہ چنار بازار میں خود کش حملہ درجنوں اموات ستر سے زیادہ زخمی

پارہ چنار بازار میں خود کش حملہ درجنوں اموات ستر سے زیادہ زخمی

قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے پارہ چنار بازار میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم سے کم 24 افراد ہلاک اور 77 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ واقعہ اتوار کی صبح صدر مقام پارہ چنار میں واقع عید گاہ مارکیٹ اور توری مارکیٹ کے درمیان میں پیش آیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید زخمی ہونے والے 23 افراد کو دو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے دن ساڑھے بارہ بجے کیا گیا تاہم ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر انصارالمجاہدین اور لشکرِ جھنگوی کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کیے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں تاہم انتظامیہ ابھی ان خبروں کی تصدیق نہیں کر سکتی اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں تین بچے بھی […]

پاکستان میں نوے فیصد کھلا دودھ استعمال ہوتا ہے

گوجرانوالہ میں زہریلا دودھ پینے سے نو افراد کی حالت خراب

گوجرانوالہ میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے نو افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔گوجرانوالہ میں ڈیلٹا روڈ کی رہائشی صغراں بی بی اور اسکے اہل خانہ کی دودھ پینے سے حالت بگڑ گئی،جس سے صغراں بی بی، زاہد حسین،تصور،حیا،مومنہ،زاہدہ پروین،علیم،متین اور مبین کی طبعیت شدید متاثر ہوگئی،متاثرہ افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق پیر کا دم کردہ دودھ پینے سے حالت غیر ہوئی ہے۔

شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ

شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ

پشاور : شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے بمباری بیس سے زائد شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں لڑاکا طیاروں کی جانب سے کارروائی کی گئی۔
بیان میں مزید کہا  گیا کہ کارروائی میں کم از کم 22 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔
فضائی حملوں کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کے چھ ٹھکانے اور دیگر اہداف بھی تباہ کئے گئے ۔
پاک فوج نے گزشتہ سال جون میں شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ضرب عضب کا آغاز کراچی ائیرپورٹ پر عسکریت پسندانہ حملے ، حکومت اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد کیا تھا۔
آپریشن ضرب عضب کے آغاز کے بعد عسکریت پسند خیبر ایجنسی او شوال سمیت دیگر قبائلی علاقوں کی جانب فرار ہوگئے جن کی سرحدیں افغانستان کے ساتھ لگتی ہیں۔

by Nayeawaz· News
کراچی طالبان کا پولیس چوکی پر حملہ

کراچی طالبان کا پولیس چوکی پر حملہ

کراچی: سپر ہائی وے پر پولیس چوکی پر فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آور پولیس  کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ  لے گئے۔
کراچی کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب قائم پولیس چوکی پر موٹر سائیکلوں پر سوار  نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی، جس  میں ایک اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیم نے زخمی پولیس اہلکار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول اور تیس بور رائفل کے 9 کھول ملے، جبکہ حملہ آور دونوں اہلکاروں کی ایس ایم جی گنیں بھی ساتھ لے گئے۔
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے […]

by Nayeawaz· News
آرمی چیف نے حکومت کو خبر دار کر دیا ملک میں کیا ہو نے جا رہا ہے

آرمی چیف نے حکومت کو خبر دار کر دیا ملک میں کیا ہو نے جا رہا ہے

جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے جاری آپریشن کے نتائج حاصل کرنے اور ملک میں قیام امن کے لیے ضروری ہے کہ حکومت انتظامی امور کو بہتر کرے۔
روالپنڈی میں جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں ملک کی داخلی سکیورٹی اور آپریشن ضرب عضب پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سمیت دوسرے آپریشنز میں ممکنہ رکاوٹوں، فاٹا اصلاحات اور تمام جاری مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر منطقی انجام تک پہنچانے کی ضروت ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی فوج کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب حال ہی میں اعلیٰ عدالتوں نے فوجی عدالتوں […]

by Nayeawaz· News
توانائی بحران حکومت کو مسلسل ناکامی کا سامنا

توانائی بحران حکومت کو مسلسل ناکامی کا سامنا

توانائی بحران: وفاقی اور پنجاب حکومت کے تمام منصوبے ناکام ثابت ہوئے حکمت عملی تبدیل کرنے پر غور
الیکشن مہم کے دوران روزمرہ کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ وفا کرنےمیں ناکام وفاقی حکومت نے حکمت عملی بدلتے ہوئے توانائی کے بڑے منصوبوں کو پس پشت رکھتے ہوئے نئے ٹرانسمیشن سسٹم، نج کاری اور بہتر انتظام سمیت دوسری اصلاحات پر توجہ مرکوز کر لی۔
وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت نے 2013 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد بجلی پیدا کرنے کے بڑے بڑے منصوبوں کا اعلان کیا تھا، تاہم یہ کثیر لاگت منصوبے توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔
ایک طرف جہاں کوئلہ سے چھ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ خاموشی سے پس پشت رکھ دیا گیا، وہیں ایک ہزار میگا واٹ کی صلاحیت رکھنے والا شمسی پارک اب تک صرف سو میگا واٹ پیدا کر پا رہا ہے۔
اسی طرح، 425 میگا واٹ کا نندی پور پلانٹ وزیر […]

by Nayeawaz· News
سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق عدالت کا اہم فیصلہ آگیا

سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق عدالت کا اہم فیصلہ آگیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کے مقدمے میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور سابق وزیر قانون زاہد حامد کو شریک جرم کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
عدالت نے تفتیشی اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ خصوصی عدالت کی طرف سے ان تینوں افراد کے بارے میں دیے گئے ریمارکس سے متاثر ہوئے بغیر ان افراد کے خلاف تحقیقات کریں۔
نومبر 2014 کو خصوصی عدالت نے سابق  صدر کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے تین نومبر  2007 کو ملک میں ایمرجنسی لگانے پر اس وقت کے وزیراعظم، وزیر قانون اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو شریک جرم کرنے کا حکم دیا تھا اور اس کے علاوہ وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ اس ضمن میں ترمیم شدہ درخواست خصوصی عدالت میں پیش کریں۔
خصوصی عدالت کے اس فیصلے کو سابق وزیراعظم، وزیر قانون […]

by Nayeawaz· News
ممبر پنجاب اسمبلی سید علی رضا شاہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ممبر پنجاب اسمبلی سید علی رضا شاہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پاکستان مسلم لیگ نواز کے ممبر پنجاب اسمبلی مخدوم سیدعلی رضاشاہ کی نمازجنازہ انکے آبائی گاوں ناصرنگر میں ادا کردی گئی …..
نمازجنازہ میں سابق گورنر چودھری محمدسرور، سابق سپیکرپنجاب اسمبلی افضل ساہی، سابق وفاقی وزیر فخرامام، سابق ضلعی ناظم چوھدری محمد اشفاق، سابق وزیرتعلیم ریاض فتیانہ، مسعودخان گادھی، میاں محمد رفیق سعیداحمدسعیدی، پیر سید قطب علی شاہ، سید علی موسی گیلانی، ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامراعجازاکبر، اے سی پیرمحل حافظ نجیب سمیت صوبہ بھرسےاہم شخصیات نےشرکت کی اور گردو نواع سے لوگوں کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک ۔
سید علی رضا شاہ پانچ بار ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے نہایت ہی اچھے اخلاق اور کردار کے مالک تھے مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں میں سے ایک تھے انھوں نے ہمیشہ حلقہ کی عوام کی خدمت بھرپور انداز میں کی جسکی وجہ سے وہ بار بار منتخب بھی ہوتے رہے

by Nayeawaz· News

advertise