Sports

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی پہلے دس میں دو پاکستانی بھی شامل

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی پہلے دس میں دو پاکستانی بھی شامل

دبئی نئی آواز ( نمائندہ کھیل ) آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرزکی نئی ریکنگ جاری کر دی۔
جس کے مطابق یونس خان اور اظہر علی بالترتیب ساتوں اور آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہو گئے۔ ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں یونس خان اور اظہر علی کو ایک ایک درجہ ترقی نے بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر پہنچادیا، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی دو درجہ کی چھلانگ لگاکر دوسرے نمبر پر براجمان ہوگئے، سیکنڈ پوزیشن سے پھسلنے والے ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر پہنچ چکے، ہاشم آملا کو بھی دودرجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔ٹاپ 10 بولرز کی رینکنگ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، آل راؤنڈرز میں روی چندرن ایشون نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، چند ہی دنوں میں شکیب کو واپس دوسرے نمبر پر پلٹنا پڑگیا۔

بلاول ضیاء نے پاکستان آرمی باکسنگ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

بلاول ضیاء نے پاکستان آرمی باکسنگ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) بلاول ضیاء نے پاکستان آرمی باکسنگ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
تفصیل کے مطابق چک نمبر673/14گ ب حارث آباد کے رہائشی بلاول ضیاء جوکہ پاکستان آرمی میں نوشہرہ میں تعینات ہے نے پاکستان آرمی انٹر سنٹر باکسنگ 75KGکے مقابلہ جات منعقدہ ایبٹ آباد بلو چ سنٹر میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرلی مقابلہ جات میں پاکستان آرمی کے تمام سنٹر جن کی تعداد 17 بیان کی گئی کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں بلاول ضیاء نے ایف ایف سنٹر اور انجنیئرسنٹر ، او ر بلوچ رجمنٹ کے کھلاڑیوں کو شکست فاش دے کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

ہیلی اسکی ٹیم کے بارہ ممالک پر مشتمل وفد کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ

ہیلی اسکی ٹیم کے بارہ ممالک پر مشتمل وفد کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی نئی آواز ( نامہ نگار ) بارہ ممالک پر مشتمل ہیلی اسکی ٹیم نے راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کا دورہ کیا، ٹیم کے ارکان نے پاکستان کی مسلح افواج کو دہشت گردی پر قابو پانے پر مبارکباد دی اور ملک میں سکیورٹی کی بہتر صورتحال پر اظہار مسرت کیا۔بارہ ممالک کے 38 غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے جی ایچ کیو میں آئی ایس پی آر کا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹیم کو پاکستان میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آئی ایس پی آر سربراہ نے کہا کہ آج پاکستان نہ صرف کھیلوں بلکہ سیاحت کیلئے بہترین اور محفوظ مواقع فراہم کر رہا ہے۔عالمی ٹیم کی ایک خاتون کھلاڑی نے پاکستان کو خوبصورت ملک اور اسکے باسیوں کو بہترین مہمان نواز قرار دیا ہے۔عالمی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہیلی اسکینگ اور سیاحت کیلئے دورہ کر رہی ہے […]

پی ایس ایل فائنل میں کھلاڑیوں کو صدادرتی پروٹوکول کے مساوی سیکیورٹی دی جائے گی : نجم سیٹھی

پی ایس ایل فائنل میں کھلاڑیوں کو صدادرتی پروٹوکول کے مساوی سیکیورٹی دی جائے گی : نجم سیٹھی

لاہور نئی آواز ( نامہ نگار )  پی ایس ایل کے سربراہ نجم سیٹھی نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان کرکٹ کا گھر ہے اور لاہور اس کا دروازہ ہے۔ پی ایس ایل پوری قوم کا اثاثہ ہے کیونکہ پورے ملک سے کھلاڑی اس میں شریک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جائلز کلارک سیکیورٹی آفیسر کے ہمراہ لاہور آئے اور انتطامات کا جائزہ لیا۔ پی ایس ایل کے حوالے سے بے بنیاد افواہیں پھیلائیں گئی ہیں۔ اسپانسر کے تعاون سے پی ایس ایل کا انعقاد ممکن ہو سکا اور ہمارے لئے تمام اسپانسرز قابل احترام ہیں۔ پی ایس ایل کسی کھلاڑی یا کسی اسپانسر کی نہیں بلکہ پاکستان کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ہم پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرائیں گے ہمیں کرکٹ کو پاکستان میں  بحال کرنا ہے۔ پی ایس ایل کے فائنل کیلئے لاہور میں کھلاڑیوں کو صدرمملکت جیسی سیکیورٹی دیں گے پی […]

ٹیسٹ کر کٹ میچ میں پاکستان کی  بیٹینگ جاری

ٹیسٹ کر کٹ میچ میں پاکستان کی بیٹینگ جاری

نئی آواز ( سپورٹس ڈیسک ) کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
اب سے کچھ دیر پہلے پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بغیر کسی نقصان کے آٹھ رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا‘
ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا تھا اور ایک گیند بھی نہ پھینکی جا سکی تھی۔
اس دورے کے دوران پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کے بعد پاکستان دورہ آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو جائے گا۔
پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ پہنچی ہے لیکن اس جیتی ہوئی […]

انگلینڈ کے خلاف بھارتی پندرہ رکنی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف بھارتی پندرہ رکنی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا اعلان

نئی آواز ( سپورٹس ڈیسک )  بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی یہ سیریز نو نومبر سے انڈیا کے شہر راج کوٹ میں شروع ہو رہی ہے۔
انڈیا کے اہم بلے باز روہت شرما کو زخمی ہونے کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ وہ وزاگ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔
ان کے علاوہ سیلیکشن کمیٹی نے زخمی شیکھر دھون اور لوکیش راہل کو بھی منتخب نہیں کیا ہے جبکہ ایک عرصے کے بعد ٹیم میں شامل کیے جانے والے اوپنر گوتم گمبھیر ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف فاسٹ بولر ایشانت شرما نے ٹیم میں واپسی کی ہے جبکہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ٹیم میں شامل ہونے […]

ریو اولمپکس میں میزبان برازیل نے جرمنی کو فٹ بال میں پنلٹی ککس میں شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔

ریو اولمپکس میں میزبان برازیل نے جرمنی کو فٹ بال میں پنلٹی ککس میں شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔

لندن نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) دو سال قبل جرمنی نے فیفا ورلڈ کپ میں برازیل کو سات ایک سے شکست دی تھی۔ اگرچہ یہ فیفا ورلڈ کپ تو نہیں لیکن فٹ بال کا جنون رکھنے والے ملک برازیل کے لیے اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنا اور جرمنی کو شکست دینا بہت اہم بات ہے۔  برازیل نے جرمنی کو شکست دے کر اولمپکس میں فٹ بال میں پہلی بار سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ مقررہ وقت اور اضافی وقت میں میں برازیل اور جرمنی ایک ایک گول سے برابر تھے۔ پنلٹی ککس میں برازیل نے جرمنی کو پانچ چار سے شکست دی۔ آخری اور فیصلہ کن پنلٹی برازیل کے سٹار کھلاڑی نیمار نے لگائی۔ نیمار نے میچ کے 27 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے برازیل کو برتری دلوائی۔ جرمنی کی جانب سے کپتان میکسیمیلین مائر نے گول کر کے سکور برابر کیا۔

ریو اولمپکس سے چند تازہ تریں خبریں

ریو اولمپکس سے چند تازہ تریں خبریں

 لندن  نئی آواز ( سپورٹس ڈیسک ) ریو اولمپکس کے دسویں دن برطانیہ نے شارلٹ ڈوژاڈن کے طلائی تمغے کی بدولت 16 طلائی تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل پر دوسری پوزیشن برقرار رکھی۔
ڈوژاڈن نےگھڑ سواری میں برطانیہ کے لیے سونے کا تمغہ جیتا۔ وہ اولمکپس مقابلوں میں تین طلائی تمغے جیتنے والی دوسری خاتون ہیں۔
برازیل نے پول والٹ مقابلوں میں اولمپکس کا پہلا تمغہ جیتا۔ برازیل کے تیاگو براس ڈی سلوا 6.03 میٹر اونچی جست لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ ریو میں برازیل کا دوسرا طلائی تمغہ ہے۔
عورتوں کی چار سو میٹر کی دوڑ میں اس وقت ڈرامائی مناظر دیکھنے میں آئے جب بہاماس سے تعلق رکھنے والی شانی ملر نے اپنے آپ کو فنش لائن پر گرا کر امریکی ایتھلیٹ ایلیسن فیلیکس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ شانی ملر نے یہ فاصلہ 49.44 سیکنڈ میں طے کیا۔
شارلٹ ڈوژارڈن نے گھڑسواری میں طلائی تمغہ جیتا
کینیا کے ڈیوڈ […]

عظیم کرکٹر کا انتقال وزیر اعظم نواز شریف کا اظہار تعزیت

عظیم کرکٹر کا انتقال وزیر اعظم نواز شریف کا اظہار تعزیت

کراچی ( نئی آواز ) طویل علالت کے بعد انتقال کر جانے والے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی نمازجنازہ کل بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی مرحوم کے صاحبزادے شعیب محمد کا کہنا ہے کہ نمازجنازہ نعمانی مسجدالہلال سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کا لٹل ماسٹر حنیف محمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہےکہ حنیف محمدکی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی، انہوں نے شاندار پرفارمنس کے ذریعے عالمگیر شہرت پائی، وہ ہم سب کےلیے قابل تقلید ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے حنیف محمد کی مغفرت، جنت الفردوس میں ان کے اعلیٰ درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد آئے دن نئی باتیں سامنے آ رہی ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد آئے دن نئی باتیں سامنے آ رہی ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم متحد ہوکر نہیں کھیلی، اس بارے میں چہ مگوئیاں تو پہلے ہی کی جارہی تھیں لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شعیب ملک نے نمبر 3 پر کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ کپتان آفریدی نے شعیب ملک کو نمبر 3 پر بیٹنگ کرنے کے لیے کہا تھا. شعیب ملک نے کپتان کی بات نہیں مانی اور نمبر 6 پر بیٹنگ کرنے پر اصرار کیا. سینئر کھلاڑی کے اس ٹال مٹول کا کیا نتیجہ نکلا، یہ سب جانتے ہیں کہ ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا تھا کہ وہ ٹیم کیلیے ہر نمبر پر کھیلنے کو تیار ہیں .شعیب ملک ٹیم میں گروپنگ تو خوب کر لیتے ہیں لیکن فاسٹ باؤلرز اور نئی گیند کا سامنا کرنے سے گھبراتےہیں. عمر اکمل کے بارے میں بھی پتہ چلا ہے وہ […]

advertise