Our writers

ٹی اوآرز اور سیاسی چالبازیاں  :خان فہد خان آف پھولنگر

ٹی اوآرز اور سیاسی چالبازیاں :خان فہد خان آف پھولنگر

پانامہ پیپرز میں آف شور کمپنیوں کے مالکان کے نام آنے سے جہاں دنیا بھر میں تہلکہ مچایا وہی پاکستان کی سیاسی صفوں میں ہلچل مچ گئی۔ پانامہ پیپرز نے دو اقساط میں 600کے قریب خفیہ کاروبار کرنے والے پاکستانیوں کے نام شائع کیے ۔ان خفیہ کاروبار کرنیوالوں کی فہرست میں جہاں دیگر پاکستانی کاروباری حضرات،میڈیا،ججوں،سماجی وسیاسی لوگوں کے نام سامنے آئے وہیں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف صاحب کی اولاد بھی کئی آف شور کمپنیوں کی مالک نکلی ۔پانامہ رپورٹ کے مطابق حسن ،حسین اور مریم نواز کے نام پر نو آف شور کمپنیاں رجسٹر ڈ ہیں۔پا نامہ پیپرزمیں ہونے والے انکشافات پر پورا پاکستان تشویش میں مبتلا ہے کہ کمپنیوں کا پیسہ کرپشن کرکے منی لانڈرنگ سے توباہر نہیں لیجایا گیایا ٹیکس چوری کیلئے توآف شور کمپنیا ں نہیں بنائی گئیں ۔ نواز شریف کی اولاد کے نام پر سامنے آنے والی آف شور کمپنیوں کے معاملہ کی […]

پاکستان کے پہلے نا بینا صحافی:  سید سردار احمد پیر زادہ

دنوں، ہفتوں اور مہینوں کے اخبارات میں سِول ملٹری کارکردگی

پاکستان میں دو ادارے اہم فیصلے کرسکتے ہیں جن میں سے ایک سِول ادارہ جبکہ دوسرا ملٹری ادارہ کہلاتا ہے۔ سِول ادارے کو سیاست دان رونق بخشتے ہیں اور جمہوریت کی چادر اوڑھ کر حکومت چلانا اپنا حق سمجھتے ہیں۔ دوسری طرف ملک کے دفاع، اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے اور حساس سٹریٹیجک معاملات پر پروفیشنل اِزم کے باعث ملٹری ادارے بھی اہم فیصلے کرتے ہیں۔ حساس معاملات پر کس کو منصوبہ بندی کرنی چاہئے یا کس کو سٹریٹیجک فیصلے کرنے چاہئیں، حتمی فیصلے کس کے ہوں یا اہم ہدایات کون دے، ملک کو کس ملک کے قریب کرنا ہے یا کس ملک سے بچانا ہے وغیرہ جیسے غیرمعمولی ایشوز پر پاکستان کی تاریخ سِول اور ملٹری اداروں میں کھینچا تانی کی داستانوں سے بھری پڑی ہے جن کے باعث ملک ناقابلِ تلافی نقصانات بھی اٹھا چکا ہے مگر نہ تو کبھی کوئی مجرم ٹھہرا اور نہ ہی کبھی […]

روزہ ……جسمانی اور روحانی فوائد تحریر :خان فہد خان آف پھولنگر

روزہ ……جسمانی اور روحانی فوائد تحریر :خان فہد خان آف پھولنگر

روزہ اسلام کا تیسرا بنیادی رکن ہے جو ہرسال ماہ رمضان میں عاقل وبالغ مسلمان مرد عورت پر فرض ہیں۔ روزے کی فرضیت کے بارے میں ارشاد باری تعالیٰ ہے “اے ایمان والو!تم پر بھی روزے اس ہی طرح فرض کیے گئے ہیں جیسا کہ تم سے اگلی امتوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم تقوی حاصل کرسکو “(۱۸۳البقرہ) ۔ اللہ تعالیٰ کے حکم کی پیروی کرتے ہوئے فرزندان اسلام ماہ صیام کے سارے روزے رکھتے ہیں ۔جس کا اہم مقصد اللہ ربالعزت کی فرمانبرداری اور آپ ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے اپنے معبود کو راضی کرنا ہے۔ جیسا کہ روزہ جسمانی اور روحانی عبادت ہے توروزے رکھنے سے انسان کو دو ہی طرح کے فائدے حاصل ہوتے ہیں جسمانی بھی روحانی بھی۔پہلے بات جسمانی فوائد کی تو روزے رکھنے سے ہم قربت الہی کے علاوہ اچھی صحت بھی پا ئی جاسکتے ہیں ۔روزہ جسمانی زکوۃہوتی ہے تو جناب […]

کبھی فرصت ملے تو فاتحہ پڑھنے چلے آنا  : حسیب اعجاز عاشرؔ

کبھی فرصت ملے تو فاتحہ پڑھنے چلے آنا : حسیب اعجاز عاشرؔ

ایک مسافر کے سفر جیسی ہے سب کی دنیا                                                               کوئی جلدی میں کوئی دیر سے جانے والا                                                               چندماہ قبل علم و ادب کے آفتاب کے آفتاب ایسے غروب ہوئے کہ ادبی دنیا پر چھایا غم کا اندھیرا مٹنے کو نہیں، انہیں قد آور معتبر ادبی شخصیات میں جناب ندافاضلی کی وفات نے بھی سینوں کو جلا کر رکھ دیا۔ ندافاضلی سے میر ی پہلی اور آخری ملاقات عالمی اُردو مشاعرے ابوظہبی میں ہوئی۔ انکی محبت،شفقت،عاجزی وانکساری،اخلاق،اخلاص کا ایسا سحراب تلک مجھ پر طاری ہے کہ ابوظہبی ایئرپورٹ پرآمدسے لیکر […]

پاکستان کے پہلے نا بینا صحافی:  سید سردار احمد پیر زادہ

جمہوریت کے نام پر پنجاب میں ن لیگ کا شکار : سید سردار احمد پیرزادہ

تھوڑا عرصہ بیتا، مسلم لیگ ن کے لئے پیپلز پارٹی کی پالیسی دورنگی تھی۔ ایک میں سندھ کا رنگ جھلکتا تھا، دوسرے میں پنجاب کا کلر نمایاں تھا۔ مسلم لیگ ن کے کسی ایشو پر کوئی بات کرنی ہوتی یا کوئی ردعمل دینا ہوتا تو پیپلز پارٹی سندھ کی قیادت کا لہجہ کسی حد تک سنجیدہ ہوتا جبکہ اُسی ایشو پر پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کا نخرہ اکثر تہذیب سے باہر نکل جاتا اور پنجاب والے دلیل کی بجائے ہاتھ ن لیگ کے گریبان میں ڈالنے کے لئے آستینیں چڑھا لیتے۔ اگر 2014ء سے دھرنے، جوڈیشل کمیشن اور دوسرے سیاسی معاملات پر پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماؤں مثلاً آغا سراج درانی، مولا بخش چانڈیو، شہلہ رضا اور شیری رحمان وغیرہ کے مسلم لیگ ن کے بارے میں بیانات دیکھیں تو گھیراؤ جلاؤ اور مارو کی بجائے صرف تنقیدی ہوتے۔ البتہ پیپلز پارٹی سندھ کی نفیسہ شاہ کا مسلم لیگ […]

چائلڈ لیبر کے ذمے دار: خان فہد خان آف پھولنگر

چائلڈ لیبر کے ذمے دار: خان فہد خان آف پھولنگر

بچے کسی پودے کی ٹہنی پرلگے ان پھولوں کی مانند ہو تے ہیں جوصبح کی ٹھنڈی ہوا کے چلنے سے جھومتے بھی ہیں اورخوب مہکتے بھی۔ان کی یہ مہک سارے ماحول میں اک دلکشی سی پیدا کردیتی ہے ۔یہ پھول بہت ہی نازک ہوتے ہیں ذرا سی سختی برداشت نہیں کرتے کہ مرجھا جاتے ہیں یہ سختی چاہے موسم کی ہو یا معاشرے کی ۔مو سم تو خیر قدرت کا معاملہ ہے مگر معاشرے کا وجودتو ہم سب سے ہے۔ان پھولوں کی حفاظت ہم سب کی ذمے داری ہے ۔اس ذمے داری کا احساس کرتے ہوئے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن دنیا بھر12جون کو چائلڈلیبر ڈے منانے کا آغاز کیا۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 12جون کو چائلڈلیبرکے خلاف دن منایا جاتا ہے۔جس کا مقصد دنیا بھر میں بچوں کو محنت و مشقت سے روکتے ہوئے ان کیلئے تعلیم جیسی بنیادی سہولت اورچائلڈ لیبر سے متعلق قوانین پر عملدرامد یقینی بناناہے۔ […]

“Denial of existence”: Salman Wazir

“Denial of existence”: Salman Wazir

  It took me a lot of courage to say that the heart rendering story of death of “Alisha”, a transgender who succumbed to his/her injuries at Lady Reading Hospital in Peshawar, has once again raised questions on the moral values of our society/our nation. Questions that our nation has always been finding ways to avoid answering, as so many social stigmas are associated with it and nobody ever took the courage to address those issues. Denial to provide him/her the right to the right to equal health care is the latest example of how brutal and savage can we become, though claiming to be civilized and Ashraf -ul- Makhlooqat (the best of the creations of God Almighty). Despite the fact that studying in one of the most prestigious institutions of the country, as a future health care professional even I have no idea on how to deal with a […]

آمد رمضان ……….لوٹ مار کا بازار گرم تحریر:خان فہد خان

آمد رمضان ……….لوٹ مار کا بازار گرم تحریر:خان فہد خان

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد آمد ہے۔جس کی آمد سے قبل ہی ہر جانب رحمتوں کی برسات شروع ہوگئی ہے۔اس مقدس ماہ میں اللہ رب العزت شیطان سرکش کو قید کر دیتا ہے اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جا تے ہیں۔خدا نے اس ماہ کو بہت قیمتی بنایا ہے اس کے ہر لمحہ بڑا افضل ہے۔یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم ایک اور ماہ رمضان کی پُر نور با برکت رونقیں دیکھیں گے(انشااللہ)۔ماہ رمضان کا سب مسلمان انتظار کرتے ہیں لیکن دو طرح کے لوگ بڑی بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ان دونوں گرہوں کا مقصد ایک ہی ہے کہ ماہ رمضان میں لوٹ مار لیکن فرق یہ ہے کہ ایک گروہ آخرت کا ساماں سمیٹنے اور بہتر بنانے کا موقع غنیمت جان کرآمد رمضان پرخوش ہوتاہے جبکہ دوسرا گروہ رمضان میں دنیاوی مال ودولت سمیٹنے ایک اچھا موقع سمجھتاہے۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ […]

ہمارے کالم نگار : پاکستان کے پہلے نا بینا صحافی

امریکی صدر نے ملا اختر منصور کو ’’مسٹر منصور‘‘ کیوں کہا؟: سید سردار احمد پیر زادہ

افغان طالبان کے لیڈر ملا اختر منصور کی ہلاکت ایک بڑی خبر تھی لیکن یہ کیسے ہوا؟ کس کے لئے ہوا؟ کس نے مدد کی؟ کس کو پہلے سے پتہ تھا؟ اور کس کو بعد میں پتہ چلا جیسے اہم معاملات ابھی تک خبر بننے کی بجائے ایک راز ہی ہیں۔ ملا اختر منصور کی ہلاکت کے پیچھے چھپے اِن رازوں سے پردہ اٹھنا بے حد ضروری ہے کیونکہ یہی وہ معاملات ہیں جن کے اثرات پاکستان پر مرتب ہوں گے۔ سامنے نہ آنے والے انہی خفیہ معاملات کے حوالے سے کچھ سوالات ذہن میں آتے ہیں جن کا تجزیہ کیا جاسکتا ہے۔ ملا اختر منصور پر حملے سے پہلے امریکہ نے اپنے ٹارگٹس کو ہلاک کرنے کا ہمیشہ یہ جواز دیا کہ ’’جو امریکی مفادات اور امریکہ کے خلاف کاروائی کرے گا، امریکہ اُس کے خلاف کاروائی کرے گا‘‘ لیکن ملا اختر منصور پر حالیہ حملے کے بعد اپنی […]

مشرف کو جانا تھا وہ چلا گیا: تحریر محمد اعظم عظیم

مشرف کو جانا تھا وہ چلا گیا: تحریر محمد اعظم عظیم

اَب کیا لکیر پٹنے سے فائدہ .؟پی پی پی تحمل کا مظاہرہ کرے آج نہیں تو کل ، اُس طرح نہ صحیح اِس طرح ہی صحیح ، سابق صدرجنرل (ر) مشروف کو تو جاناہی تھا مگر آج جب وہ کسی کی مصالحت پسندی کے تحت باہرچلے ہی گئے ہیں تو اَب کیا لکیر پٹنے سے کوئی فائدہ ہے؟؟ چھوڑو یار…!! اور بھی بہت سے کام ہیں جو ابھی حکومت اور اپوزیشن کو مل کرمُلک اور قوم کی بہتری کے لئے کرنے ہیں،اَب ایسے میں آج جہاں ایک طرف جنرل (ر) پرویز مشرف کے باہر جانے پر شورشرابہ کرنے والے اپناوقت بھی ضائع کررہے ہیں تووہیں دوسری جانب اپوزیشن کی جماعتیں قوم کو بھی طرح طرح کے مخمصوں اور الجھنوں میں مبتلاکررہی ہیں۔ جبکہ اِس منظر اور پس منظر میں دیکھاجائے تو ابھی مشرف کو گئے دن ہی کتنے ہوئے ہیں؟؟ اورویسے بھی ابھی پرویز مشرف کی وطن واپس آنے کی […]

advertise