مشرف کو جانا تھا وہ چلا گیا: تحریر محمد اعظم عظیم

اَب کیا لکیر پٹنے سے فائدہ .؟پی پی پی تحمل کا مظاہرہ کرے
آج نہیں تو کل ، اُس طرح نہ صحیح اِس طرح ہی صحیح ، سابق صدرجنرل (ر) مشروف کو تو جاناہی تھا مگر آج جب وہ کسی کی مصالحت پسندی کے تحت باہرچلے ہی گئے ہیں تو اَب کیا لکیر پٹنے سے کوئی فائدہ ہے؟؟ چھوڑو یار…!! اور بھی بہت سے کام ہیں جو ابھی حکومت اور اپوزیشن کو مل کرمُلک اور قوم کی بہتری کے لئے کرنے ہیں،اَب ایسے میں آج جہاں ایک طرف جنرل (ر) پرویز مشرف کے باہر جانے پر شورشرابہ کرنے والے اپناوقت بھی ضائع کررہے ہیں تووہیں دوسری جانب اپوزیشن کی جماعتیں قوم کو بھی طرح طرح کے مخمصوں اور الجھنوں میں مبتلاکررہی ہیں۔
جبکہ اِس منظر اور پس منظر میں دیکھاجائے تو ابھی مشرف کو گئے دن ہی کتنے ہوئے ہیں؟؟ اورویسے بھی ابھی پرویز مشرف کی وطن واپس آنے کی چار سے […]