Akhtar Sardar Ch

شاعر انقلاب، فیض احمد فیض کی 32 ویں برسی کے موقع پر ایک خاص تحریر : اختر سردار چوہدری کسووال

شاعر انقلاب، فیض احمد فیض کی 32 ویں برسی کے موقع پر ایک خاص تحریر : اختر سردار چوہدری کسووال

متاع لوح و قلم چھن گئی تو کیا غم ہے!        فیض احمد فیض ایک ترقی پسند انقلابی شاعر تھے 13 فروری 1911 ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔سیالکوٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اردو ادب کے دو نام معروف عالمی شہرت یافتہ شعرا ء کا تعلق اس شہر سے ہے۔ایک فیض احمد فیض اور دوسرے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال، فیض احمد فیض کے بارے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان کے ذکر کے بناں اردو ادب کی تاریخ ادھوری ہے۔دنیائے ادب کے ایک جگمگاتے ستارے،شاعر انقلاب آٹھ کتابوں کے مصنف،درجنوں مشہور نغمات کے خالق،ترقی پسند کے رد کا شاعرفیض کا مختصر تعارف ہے۔آپ کو ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کا شرف مولوی شمش الحق سے بھی ہوا جو علامہ محمد اقبال کے بھی استاد تھے۔آپ نے عربی اور فارسی بھی سیکھی۔بی اے گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا اور اسی کالج سے 1932 ء میں […]

آج طالبعلموں کا دن ہے: تحریر اختر سردار چوہدری

آج طالبعلموں کا دن ہے: تحریر اختر سردار چوہدری

طالب علم اور اس کی اہمیت کیاہے، اس بارے جاننے کے لیے ہم کو علم کی اہمیت کو سمجھنا ہو گا ۔اسلام کی سب سے پہلی تعلیم اور قرآن مجید کی سب سے پہلی آیت جو اللہ نے اپنے نبی ﷺپر نازل فرمائی وہ تعلیم کے متعلق تھی، ارشادِ باری تعالیٰ ہے ’’پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا، جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا، تو پڑھتا رہ، تیرا رب بڑ ا کرم والا ہے ،جس نے قلم کے ذریعے (علم ) سکھایا، جس نے انسان کو وہ سکھایا جسے وہ نہیں جانتا تھا۔ ‘‘ (سورۃعلق)’’اللہ سے اس کے وہی بندے ڈرتے ہیں ،جو علم رکھتے ہیں۔‘‘ (سورۃفاطر)علم وہ لازوال دولت ہے کہ جس کی بنیاد پر حضرت آدم علیہ السّلام کو مسجودِ ملائکہ بنایا گیا۔علم کی بہت ساری اقسام ہیں ،مختصر جتنی بھی اقسام ہیں اگر کوئی ان کو پڑھتا ہے، سیکھتا […]

شوگر (ذیابیطس) موت کا چھٹا بڑا سبب مرض کانہیں مریض کا علاج ہونا چائیے

شوگر (ذیابیطس) موت کا چھٹا بڑا سبب مرض کانہیں مریض کا علاج ہونا چائیے

ذیابیطس ہے کیا؟شوگر کے لئے ذیابیطس کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے، کئی مریض تو اپنی بیماری کا نام بھی نہیں بتا سکتے، کیونکہ کافی مشکل نام ہے لیکن بیماری عام ہے اورکوئی عام آدمی بھی ذیابیطس کے لفظ سے آشنا نہیں ہے۔ لیکن شوگر سے آشنا ہے،ذیابیطس شوگر کو کہتے ہیں،یعنی ایسی بیماری جس میں خون کے اندر شکر یعنی گلوکوز کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچاؤ کا عالمی دن 14 نومبر کو منایا جاتا ہے، یہ فریڈرک بینٹنگ کا یوم پیدائش بھی ہے، جس نے انسولین ایجاد کی، اس دن اس عظیم ماہر طب کو خراج تحسین بھی پیش کیا جاتا ہے، مگر اس دن کا بنیادی مقصد ذیابیطس کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ دنیا بھر میں 38کروڑ سے زائد افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں اور جاں بحق ہونے والا ہر چھٹافرد ذیابیطس میں مبتلا ہوتا ہے۔ شوگر کی بیماری […]

واقعات لاہور ۔۔ تحریر اختر سردار چوہدری

واقعات لاہور ۔۔ تحریر اختر سردار چوہدری

ادب و صحافت ،سیاحت و ثقافت ،ماضی اور حال کی تاریخ بتاتی ہے کہ جس قدر لاہور کے حوالے سے کتابیں ،مضامین ،یاد داشتیں لکھی گئی ہیں ۔کسی اور شہر کے بارے میں نہیں لکھا گیا ،لاہور کے ماضی کے قصے کہانیوں کو محفلوں ،فلموں کا موضوع بنایا جاتا ہے ۔لاہور شہر برصغیر کے قدیم ترین علاقوں میں سے ایک ہے اور یہ ہمیشہ سے اہم تجارتی گزر گاہ اور ثقافت کا مرکز رہا ہے جس کا ماضی بہت رنگین جبکہ یہاں کی تعمیرات پاکستان کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں بے حد منفرد ہیں۔لاہور پاکستان کا دوسراں بڑا شہر اور انتظامی لحاظ سے صوبہ پنجاب کا صوبائی دار الحکومت بھی ہے۔ لاہور پاکستان کادل ہے جسے ایک تاریخی،تجارتی اور ثقافتی مقام کی حیثیت حاصل ہے۔ ویسے تو لاہور کے حوالے سے بہت ساری کتابیں لکھی جاچکی ہیں ۔لیکن حال ہی میں شائع ہونے والی ایک کتاب ’’ واقعات لاہور […]

عاشق رسول غازی علم الدین شہید : تحریر اختر سردار چوہدری

عاشق رسول غازی علم الدین شہید : تحریر اختر سردار چوہدری

عشق رسول پاک ﷺ سچے اور پکے مومن اور مسلمان کی معراج ،پہچان اور نشانی ہے۔ غازی علم دین شہید کا شمار بھی ان ہی عاشقان رسول میں ہوتا ہے۔غازی علم دین شہید نے ناموس رسالت پر اپنی جان قربان کرکے خود کو ہمیشہ کے لیے امرکردیا۔اس عظیم عاشق رسول غازی علم دین شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے امت مسلمہ ہرسال ان کی یاد میں شمعیں روشن کرتی ہے۔ غازی علم الدین شہید ؒ کا جرات مندانہ کردار آج تک مسلمانوں میں زندہ ہے۔ملک بھر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے قرآن خوانی ،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ رسول اکرم ﷺ کی عزت و حرمت کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ رسول اکرم ﷺ کے گستاخ کی سزا سر تن سے جدا اسلام کا بنیادی دستور وقانون ہے۔جس پر تمام مسلمان ہر لحاظ سے متفق اور اس کوتسلیم بھی کرتے ہیں۔ علم […]

ائر ٹریفک کنٹرولر کا عالمی دن : اختر سردار چوہدری

ائر ٹریفک کنٹرولر کا عالمی دن : اختر سردار چوہدری

زندگی کے بہت سے راستوں میں ایک راستہ نقل و حمل یا ٹرانسپورٹیشن کا ہے، ایک جگہ سے دوسری جگہ تک نقل و حمل افراد کی بھی ہوتی ہے اور سامان کی بھی۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے نقل و حمل کے میدان میں کامیابی حاصل کی ہے اور دور جدید کی تیز رفتار سواریوں کی وجہ سے دنیا سکڑ کر رہ گئی ہے۔ بری، بحری اور فضائی راستوں پر چلنے والی عام سواریوں میں ہوائی جہاز یا طیارے سب سے تیز رفتار وسیلہء سفر ہیں جو ایک وقت میں سینکڑوں افراد اور ہزاروں ٹن سامان کو چند گھنٹو ں میں ہزاروں میل دور پہنچا دیتے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں فضائی ٹریفک کنٹرول کرنے والے یعنی ’’ائیر ٹریفک کنٹرول کرنے والے ‘‘ ’’ائیر ٹریفک کنٹرولر‘‘ کا عالمی دن 20اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ ان کو ہم فضائی ناخدا بھی کہ سکتے ہیں ۔ اِس دن کے منانے کا […]

advertise