Archive for January, 2016

قابل اعتراض : رضا الحق دارا پور

قابل اعتراض : رضا الحق دارا پور

تحریر : رضا الحق دارا پور
ٹونی بلیئر جب برطانیہ کا وزیراعظم بنا تو پہلی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال داغا،جناب کی پہلی تین ترجیعات کیا ہیں؟
ٹونی بلئیر نے متانت سے جواب دیا۔میری پہلی دوسری اور تیسری ترجیع صرف تعلیم ہے۔
یہ اس معاشرے کی اجتماعی سوچ کا معیار ہےجو ترقی یافتہ ممالک میں سر فہرست ہے۔یہ ملک پوری دنیا میں تعلیمی ترقی تہذیب و اخلاق اور تحقیق کا مرکز ہے۔تعلیم کو پہلی ترجیع رکھ کر اہل برطانیہ نے سماجی،معاشی اور دفاعی ترقی کی بے نظیر مثال قائم کی۔اور تو اور برطانوی عدلیہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں بھی اپنا ثانی نہی رکھتی۔آج تک ایسا نہیں ہوا کہ عدالتی فیصلہ کے بعد فریقین میں سے کسی نے بھی معزز عدالت پہ اعتراض کیا یا قدغن لگائی ہو۔
یہ سب کچھ اس معاشرے میں استاد اور تعلیم کو وی آئی پی پرٹوکول دے کے کیا گیا۔یہ اس ملک کی داستان ہے […]

پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف

کراچی کو پر امن اور بے خوف بنانے کے لئے کسی بھی حد تک جائے گے: راحیل شریف

جنرل راحیل شریف نے  کراچی میں لوگوں کی روزمرہ زندگی کو دہشت گردی سے پاک، پر امن اور بے خوف بنانے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انھوں نے یہ بات کراچی میں بدھ کو امن و امان کے بارے میں کور ہیڈ کوراٹر میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کہی۔
جنرل راحیل کی زیرِ صدارت کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس اور ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر کراچی جنرل نوید مختار، ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ بلال اکبر اور دیگر عسکری اداروں کی افسران نے شرکت کی۔
پاکستان فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں اور مجموعی طور پر آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے […]

تحریر : رضا الحق دارا پور

چھوٹا منہ بڑی بات

اب جبکہ پتہ چل چکا ہے کہ چارسدہ یونیورسٹی کی شہادتوں کے پیچھے ہندوستان ہے تو کیا میرے معصوم طالب علموں کو قتل کروا کے ہندوستانی وزیراعظم کو رائیونڈ پیلس میں پھر اسی طرح خراج تحسین پیش کیا جاۓ گا جس طرح اے پی ایس کے ہندوستانی کارنامے پر نواسی کی شادی پر دعوت دے کے ہم پاکستانیوں کے زخمی دلوں پر نشتر زنی کر کے کیا گیا تھا۔
یہ سال میں ہندوستان کی طرف سے دوسرا زناٹے دار تھپڑ ہے جو ہمارے چہرے پر رسید کیا گیا۔
اگر آرمی حب الوطنی میں آرمی عدالتوں کے فوری انصاف کے تحت ان جانور نما دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنا ابھی شروع ہی کرے تو ان کی محبت میں ماری عدلیہ یہ اعتراض لگا کر فوری انصاف کا کام روک دیتی ہےکہ یہ انصاف خلاف آئین ہے۔
آج تک ان عدالتوں نے کسی دہشتگرد کو سزا نہیں دی اور جو سزا دینا چاہے اسے روک […]

باچا خان یونیورسٹی پر حملہ طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

باچا خان یونیورسٹی پر حملہ طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

 چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں نے آج صبح حملہ کیا ۔ حملے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 20 افراد شہید جبکہ 50 کے قریب افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے قبول کر لی گئی ہے۔

حملے کے بعد چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یونیورسٹی کا مختصر دورہ کیا ۔
عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندان کے ساتھ اب کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈز اور طلبہ نے ہمت اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جس کی وجہ سے بڑے نقصان کا منصوبہ […]

چار سدہ جا کر خود حالات کا جائزہ لو گا کہ غلطی کہا ہوئی: عمران خان

چار سدہ جا کر خود حالات کا جائزہ لو گا کہ غلطی کہا ہوئی: عمران خان

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں بتایا کہ وہ صورت حال کا جائزہ لیے خود چارسدہ جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک غیر ملکی دورے پر سکاٹ لینڈ گئے ہوئے ہیں تاہم انھیں فوری طور پر واپس بلا لیا گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ وہ دیکھیں گے ہماری کیا غلطیاں ہیں انھیں کیسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے حملے کی سخت مذمت کی ہے ۔

پاکستان میں عدم استحکام کی وجہ امریکہ اور اسکے اتحادی ہیں : سرتاج عزیز

پاکستان میں عدم استحکام کی وجہ امریکہ اور اسکے اتحادی ہیں : سرتاج عزیز

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے امریکی صدر باراک اوباما کے خطاب کو حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔
 امریکی صدر کے خطاب پر بحث کے دوران سرتاج عزیز نے اپنے پالیسی بیان میں اوباما کے خطاب کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں عدم استحکام کی وجہ خود امریکی پالیسیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے سمیت پوری دنیا میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے اس لیے اوباما کےخدشات کی اور وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔
مشیر خارجہ نے زور دیا کہ اوباما کے نکات سے بطور چیلنج نمٹنا ہوگا اور امریکی صدر کو بتانا ہوگا کہ ان کی پیش گوئیاں درست نہیں۔
مشیر خارجہ نے مضبوط قومی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف آپریشن ضرب عضب کامیاب رہا۔
سرتاج وزیز کے مطابق 2014 کے مقابلے میں 2015 میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی تاہم انہوں […]

افغانستان میں امن کے قیام کے لئے مذاکرات

افغانستان میں امن کے قیام کے لئے مذاکرات

افغانستان میں امن کے قیام اور اعتماد سازی کے لیے افغانستان، پاکستان، امریکہ اور چین کے درمیان کابل میں مذاکرات ہوئے ہیں اور افغان وزیرِ خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ بات چیت کا نتیجہ مثبت نکلے گا۔
مذاکرات کے پہلے سیشن میں افغانستان کے وزیرِ خارجہ صلاح الدین ربانی نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ امن کا پیغام قبول کریں اور مذاکرات کی میز پر آ جائیں ’کیونکہ وہ جتنا تاخیر کریں گے اتنا ہی افغانستان کے عوام کی نظروں میں گر جائیں گے۔‘
انھوں نے مصالحتی عمل کے لیے چین اور امریکہ کی حمایت کو مثبت قرار دیا اور امید ظاہر کی اس مجلس میں مذاکرات کے روڈ میپ پر کوئی بات چیت ہو گی۔
ان مذاکرات میں افغان وزیرِ خارجہ کے علاوہ پاکستان کے نائب وزیرِ خارجہ اور امریکہ اور چین کے پاکستان اور افغانستان کے لیے خصوصی ایلچی حصہ لے رہے ہیں۔
چاروں ممالک کے نمائندے ایک ہفتہ […]

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت 10 سال میں عربوں  روپے کی لاگت کے باوجود نامکمل

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت 10 سال میں عربوں روپے کی لاگت کے باوجود نامکمل

لاہور ( نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت نے ریکارڈ مدت میٹرو پروجیکٹ بنانے کے منصوبے تو مکمل کیے مگر آئین ساز ادارے کی عمارت ابھی تک ہے خصوصی توجہ کی منتظر۔
پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت حکمرانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ایک دہائی بعد بھی نامکمل اور تو اور تعمیر کا تخمینہ بھی دوگنا ہوگیا۔پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر 11 سال میں بھی نامکمل ہے، 2005 میں اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر 70 کروڑ کے تخمینے سے شروع ہوئی تھی۔ تعمیر کا تخمینہ بھی دگنا یعنی ایک ارب 40 کروڑ تک جاپہنچا ہے۔

رینجرز کے اختیارات پر معاملات طے جلد اعلان کیا جائے گا: وزیر اعلی سندھ

رینجرز کے اختیارات پر معاملات طے جلد اعلان کیا جائے گا: وزیر اعلی سندھ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ رینجرزاختیارات کا معاملہ طے پا گیا ہے اور جلد اعلان بھی کیا جائےگا۔
کراچی پریس کلب کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے موجودہ بلدیاتی قانون کے تحت انتخابات میں حصہ لیا ہے، بلدیاتی نمایندوں کواختیارات بھی اسی قانون کے تحت ملیں گے، میئر تو ابھی بنے نہیں، ایم کیو ایم اختیارات کس کیلیے مانگ رہی ہے۔انہوں نے چو ہدفی نثار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے کئی مرتبہ سندھ آنے کا کہا لیکن نہیں آئے۔

میراتھن میں دوڑنے والا دنیا کا سب سے بوڑھا شخص

میراتھن میں دوڑنے والا دنیا کا سب سے بوڑھا شخص

لند ن ( نئی آواز ) برطانیہ کے رہائشی 104سالہ بھارتی بزرگ  فوجا سنگھ رننگ میں ایسی مہارت رکھتے ہیں کہ کئی میل پھرتی سے بھاگتے ہوئے گزار لیتے ہیں۔
برطانیہ سے بھارت پہنچ کر ایک مقامی میراتھن میں حصہ لینے والے فوجا سنگھ سینکڑوں افراد کے ساتھ ملکر تیزی سے رننگ کرتے دکھائی دئیے اور کسی صورت نوجوانوں سے کم نہ دکھائی دئیے۔دوستوں میں ٹربائینڈٹورنیڈو کے نام سے مشہور اس بزرگ شخص نے اب تک کئی میراتھنز میں حصہ لے کرچکا ہے اور اپنی مہارت کا ثبوت پیش کر چکاہے۔فوجا سنگھ نے اس عمر میں اس قدر پھرتی اور ہمت کی وجہ نیند پوری کرنا اور مناسب غذا کا استعمال ہے۔فوجا سنگھ کہتے ہیں کہ میراتھن رننگ وہ ریکارڈ بنانے یا شہرت پانے کیلئے نہیں کرتے بلکہ یہ محض اپنے شوق کی تکمیل کیلئے کرتے ہیں۔

advertise