Archive for January, 2016

پاکستان میں یو ٹیوب کھول دی گئی

پاکستان میں یو ٹیوب کھول دی گئی

اسلام آباد: پاکستان میں ویڈیوشیئرنگ کی معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ یوٹیوب کو3 سال 3 ماہ بعد صارفین کے لئے کھول دیا گیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملک بھر کے تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو پاکستانی ورژن کے ساتھ یوٹیوب کھولنے کی ہدایت کردی ہے جب کہ حکومت اور گوگل میں ایک معاہدہ بھی طے پایا ہے جس کے تحت یوٹیوب پر کسی بھی قسم کا متنازع یا توہین آمیز مواد اپ لوڈ نہیں کیا جاسکے گا اوراس کی خلاف ورزی کی صورت میں اسے یوٹیوب۔پی کے سے ہٹا دیا جائے گا۔ وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے یوٹیوب پرشیئر ہونے والے کسی بھی قسم کے متنازع مواد پرنظررکھیں گے جب کہ یوٹیوب کا مقامی ورژن کھولنے کا تحریری جواب سپریم کورٹ میں بھی جمع کرادیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یوٹیوب پرموجود توہین آمیزاورگستاخانہ مواد کی موجودگی اور یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے اسے ویب سائٹ […]

اکبر بگٹی قتل مقدمے میں پرویز مشرف کو رہا کر دیا گیا

اکبر بگٹی قتل مقدمے میں پرویز مشرف کو رہا کر دیا گیا

 کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی کے مقدمۂ قتل میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف سمیت تین نامزد ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ نواب محمد اکبر خان بگٹی 26 اگست 2006 کو ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے درمیانی علاقے ترتانی میں ایک فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر ان کی ہلاکت کا مقدمہ تین سال بعد اکتوبر 2009 میں درج کیا گیا تھا۔ اس مقدمے کے ملزمان میں سابق صدر پرویز مشرف کے علاوہ سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پاؤ ، سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب احمد نوشیر وانی، سابق گورنر بلوچستان اویس احمد غنی، سابق وزیر اعلیٰ جام محمد یوسف اور سابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی عبدالصمد لاسی شامل تھے۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج جان محمد گوہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے […]

دنیا کے ساتھ نئے تعلقات کا آغاز کیا ہے : ایرانی صدر

دنیا کے ساتھ نئے تعلقات کا آغاز کیا ہے : ایرانی صدر

ایران پر عالمی پابندیاں ہٹائے جانے کے چند گھنٹوں بعد ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران نے ’دنیا کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے باب‘ کا آغاز کیا ہے۔ اس سے قبل جوہری توانائی کے نگران ادارے (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے لیے تمام ضروری اقدامات پورے کر لیے ہیں جس کے بعد اس پر عائد بین الاقومی پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی نے ویانا میں ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’ایران نے جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کر دیے ہیں۔‘

سیالکوٹ میں مدرسہ بند کروا دیا گیا

سیالکوٹ میں مدرسہ بند کروا دیا گیا

سیالکوٹ: پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سیالکوٹ کے علاقے منڈیکی گورایا میں ایک مسجد سے ملحقہ مدرسے کو سیل کرکے وہاں موجود 14 افراد کو حراست میں لے لیا. خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ مسجد و مدرسہ کالعدم تنظیم جیش محمد کے زیرِ انتظام چلائے جارہے تھے۔ ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈسکہ سے 14 کلومیٹر دور واقع جامع مسجد و مدرسہ النور پر چھاپا مارا اور اسے سیل کردیا۔ مذکورہ ٹیم نے موقع سے کالعدم جیش محمد کے 14 کارکنوں کو گرفتار بھی کیا، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی.

پشاور میں اچانک سکول بند کر دئیے گئے شہر خوف کی فضا میں

پشاور میں اچانک سکول بند کر دئیے گئے شہر خوف کی فضا میں

پشاور (نئی آواز ) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں اچانک چھاؤنی اور اس کے قریبی علاقے نوتھیہ کے سکول بند کر دیے گئے تھے جس کے بعد افواہوں نے گردش شروع کر دی اور شہر بھر میں کوئی ڈیڑھ سو سے زیادہ سکول بند کر دیے گئے تھے۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ ضلعی انتظامیہ نے کچھ دن پہلے چھاونی اور نوتھیہ کے علاقے میں سکولوں کی حفاظت کے لیے اقدامات تجویز کیے تھے جس کا معائنہ کیا جانا تھا۔ اس مقصد کے لیے چھاونی اور نوتھیہ کے سکولوں میں بچوں کو چھٹی دے دی گئی۔ ان سکولوں کے بند ہونے سے شہر میں افواہیں گردش کرنے لگیں جس سے پشاور میں لگ بھگ تمام سکول بند کر دیے گئے۔ صوبائی وزیر تعلیم اور ضلع ناظم نے بھی اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی کہ آخر یہ سکول کیوں بند کر دیے گئے۔ شہر میں خوف کا یہ عالم […]

شام کے شہر پر دولت اسلامیہ کا قبضہ عالی طاقتوں کے لئے لمحہ فکریہ

شام کے شہر پر دولت اسلامیہ کا قبضہ عالی طاقتوں کے لئے لمحہ فکریہ

میڈیا کے مطابق خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کی جانب سے دير الزور پر کیے جانے والے حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ لندن میں قائم سیئرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں 85 عام شہریوں کے علاوہ 50 شامی سپاہی بھی مارے گئے۔ شام ’محصور قصبے میں امداد کی فراہمی کے لیے رضامند‘ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کم سے کم 300 شہری ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ نے شام کے محصور علاقوں میں ’تیزی سے بگڑتے ہوئے حالات کے بارے میں خبر دار کیا ہے۔‘ اقوامِ متحدہ کے ادارے برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینیٹرین افیئیرز کا کہنا ہے شام کے محصور علاقوں میں 200,000 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ سیئرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شہر کے 60 فیصد علاقے پر اب دولتِ اسلامیہ کا قبضہ ہے

ایران پر لگی عالمی پابندیاں اٹھا لی گئیں

ایران پر لگی عالمی پابندیاں اٹھا لی گئیں

کے نگران ادارے (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے لیے تمام ضروری اقدامات پورے کر لیے ہیں جس کے بعد اس پر عائد بین الاقومی پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی نے ویانا میں ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’ایران نے جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کر دیے ہیں۔‘ ایران پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد وہ اربوں ڈالر مالیت کے منجمد اثاثے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی منڈی میں تیل بھی فروخت کر سکے گا۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی نے ویانا میں ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف کے ہمراہ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے علاقائی امن اور استحکام میں اضافہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے عالمی توانائی ایجنسی کے اہلکاروں کے […]

ایران نے چار امریکن جاسوس قیدی رہا کر دئے

ایران نے چار امریکن جاسوس قیدی رہا کر دئے

ایران نے امریکہ اور ایران کی دوہری شہریت کے حامل چار قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اطلاعات ہیں کہ ان میں واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جیسن رضائیان بھی شامل ہیں جن کو گذشتہ سال جاسوسی کا مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ، ایران اور یورپی یونین جوہری معاہدے پر اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے سنیچر کو ویانا میں ملاقات کر رہے ہیں اور ایران کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اس پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔ ان قیدیوں کی شناخت نہیں ظاہر کی گئی تاہم ایران میں امریکی شہریت کے حامل صرف چار افراد کی زیر حراست ہیں۔ مبینہ طور پر ایرانی حکام کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے پر بھی زور دیا جاتا رہا ہے۔ امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے جیسن رضائیان […]

امید ہے ایران پر لگی پابندیاں آج ختم کر دی جائے گی : جواد ظریف

امید ہے ایران پر لگی پابندیاں آج ختم کر دی جائے گی : جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ آج یعنی سنیچر کے روز ایران پر سے بین الاقوامی پابندیاں اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ امریکہ، ایران اور یورپی یونین جوہری معاہدے پر اب تک ہونے والی پیش رف کا جائزہ لینے کے لیے آج ویانا میں ملاقات کر رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ جوہری معاہدے پر ملاقات کے لیے ویانا میں موجود ہیں۔ ایران کا کہنا کہ اُس نے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے شرائط کو پورا کیا ہے ۔ اس لیے اب اُس پر عائد پابندیاں اٹھائی جائیں۔ پابندیاں اٹھانے کے بعد ایران اربوں ڈالر مالیت کے منجمد اثاثے حاصل کر سکتا ہے۔ جوہری معاہدے کے تحت ایران نے اپنی جوہری سرگرمیوں کو کم کرنے پر اتفاق کیا تھا جس کے بعد اُس پر عائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی کردی جائےگي۔ عام طور پر یہی قیاس […]

برکینا ہوٹل پر شدت پسندوں کا قبضہ سیکورٹی فورسز کے 20 افراد ہلاک

برکینا ہوٹل پر شدت پسندوں کا قبضہ سیکورٹی فورسز کے 20 افراد ہلاک

افریقہ کے ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت اواگاڈوگو کے ہوٹل میں اسلامی شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں یرغمال بنائے گئے 126 افراد کو رہا کروا لیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا ہے۔شدت پسندوں کے خلاف حملے میں سکیورٹی فورسز حملے میں کم سے کم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تین حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔ فرانسیسی افواج کی مدد سے برکینا فاسو کی سکیورٹی فورسز نے مسلح افراد کے خلاف آپریشن کیا۔اس ہوٹل میں زیادہ تر غیر ملکی شہری قیام کرتے ہیں۔ افریقی ملک برکینا فاسو کے وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر شدت پسندوں کے مسلح حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے 126 مغویوں کو بازیاب کروا لیا ہے اس حملے میں کم سے کم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور […]

advertise