Archive for January, 2016

سربیا میں دریائی پتھر پر بنایا گیا گھر

سربیا میں دریائی پتھر پر بنایا گیا گھر

سربیا کے دریائے ڈریٹاکے عین وسط میں ایک ایسا انوکھا گھر موجود ہے جسے ایک ابھری ہوئی چٹان پر بنایا گیاہے۔لکڑی کی مدد سے تعمیر کیا جانیوالا یہ منفرد گھر 1968 میں چند نوجوانوں نے اس لیے تعمیر کیا تھا کیونکہ ان کے خیال میں یہ چٹان ایک چھوٹی پناہ گاہ کے لیے مثالی مقام ہے۔ یہ گھر نہ صرف آرٹ کا نمونہ ہے بلکہ اپنے انوکھے طرزِ تعمیر کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا بھی خاص مرکزبنا رہتا ہے۔

معاملات طے پانے کے باوجود حکومت پاکستان یو ٹیوب سے پابندی نہ اٹھا سکی

معاملات طے پانے کے باوجود حکومت پاکستان یو ٹیوب سے پابندی نہ اٹھا سکی

کراچی ( نئی آواز ) تمام تر رکاوٹیں دور ہونے کے باوجود وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی  اب تک مقبول ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کو کھولنے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری نہیں کرسکی جس کے باعث گوگل اور وفاقی حکومت کے درمیان متوقع ڈیل بھی نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق گوگل انتظامیہ نے پاکستان کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی درخواست پر یوٹیوب پی کے (youtubepk) کو بنانے میں کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں تاکہ ویب سائٹ کے کونٹینٹ کی مقامی طور پر نگرانی کی جاسکے۔تاہم وزارت آئی ٹی کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گوگل کو جمعرات کے روز حکومت کے ساتھ بغیر کوئی ڈیل ہوئے ہی واپس لوٹنا پڑا۔پاکستانی حکام نے منگل کے روز یوٹیوب سے پابندی اٹھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔ پانچ گھنٹوں تک جاری رہنے والی گفتگو کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر آئی ٹی […]

امریکن ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے سے تباہ

امریکن ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے سے تباہ

امریکی ریاست ہوائی کے جزیرے ’اوہاؤ‘ کے قریب امریکی فوج (میرین) کے دو ہیلی کاپٹر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے ہیں جن میں کل 12 افراد سوار تھے۔ کوسٹ گارڈ کے چیف پیٹی افسر سارہ مورز کا کہنا ہے کہ سمندر میں ملبہ دکھائی دیا ہے۔اس حادثے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو پائی ہے۔ میرین کپتان ٹمتھی آئرش نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ’سی ایچ 53‘ نامی ان دونوں ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹروں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ہیلی کاپٹر ہوائی میں میرین کور کے اڈے پر تعینات تھے۔ تاحال اس حادثے کی وجہ کے ساتھ ساتھ اس میں بچنے والوں کے بارے میں مزید کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ سارہ مورز نے لاس اینجلس میں واقع ریڈیو سٹیشن سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اندھیرے اور سمندر کی اونچی لہروں کے باعث ہیلی کاپٹروں کو […]

مغربی روٹ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا : وزیراعظم نواز شریف

مغربی روٹ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا : وزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد ( نئی آواز ) وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں نے باہمی مشاورت سے چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی راہداری کے منصوبے پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم کی صدارت میں سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جو گلگت بلتستان اور چاروں وزرائے اعلیٰ پر مشتمل ہو گی۔ جمعے کو اسلام آباد میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی سربراہی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات کے خاتمے کے لیے پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کے تحت مغربی راہداری ترجیحی بنیادوں پر جولائی 2018 تک مکمل کر لیا جائے گی اور وزیراعظم نواز شریف تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ اس اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں مغربی روٹ چار رویہ ہوگا جس کو چھ رویہ کرنے کی گنجائش موجود ہوگی اور مغربی […]

کپتان کی انگلی میں انگوٹھی حقیقت خود ہی بتا دی

کپتان کی انگلی میں انگوٹھی حقیقت خود ہی بتا دی

اسلام آباد ( نئی آواز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی انگلی میں موجود انگوٹھی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کیلئے مرکز نگاہ بنی رہی۔ خان صاحب نے صحافیوں کے تجسس کا اس وقت گلہ گھونٹ ڈالا، میڈیا کے سوالوں پر عمران خان زرا شرمائے شرمائے سے مسکرائے اور کہا کہ یہ شادی کی انگوٹھی نہیں جو آپ سب سمجھ رہے ہیں۔اسلام آباد میں ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس یوں تو ملکی مسائل اور پارٹی سے متعلق تھی، تاہم ہاتھ پر سجی انگوٹھی تمام صحافی خواتین و حضرات کی مرکز نگاہ بنی رہی۔ کچھ صحافیوں کی جانب سے عمران خان کی انگوٹھی پر زیر لب سوال آئے تو کچھ نے آنکھوں ہی آنکھوں میں کپتان صاحب سے انگوٹھی کے بارے میں دریافت کرنا چاہا۔کچھ صحافیوں سے صبر نہ ہوسکا تو برملا اپنی تجسس کا اظہار ہی کر بیٹھے اور انگلی میں […]

روس میں عجیب و غریب واقع پچاس کلو میٹر سڑک کی چوری

روس میں عجیب و غریب واقع پچاس کلو میٹر سڑک کی چوری

روس میں پچاس کلومیٹر سڑک چوری کرلی گئی۔ سینئرجیل اہلکار کو سڑک چوری کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کومی کے جیل خانہ جات کے قائم مقام نائب سربراہ ایلیگزینڈرنے اپنی نگرانی میں سڑک کو اکھاڑا۔ اور اس کے سات ہزار کنکریٹ کے سلیپ بیچ دیے۔ اس چوری سے اندازاً قومی خزانے کو اناسی ہزار ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔سڑک اکھاڑنے کا کام دو ہزار چودہ سے دو ہزار پندرہ کے درمیان کیا گیا۔ چوری میں ملوث اہلکار کومی جیل خانہ جات میں دو ہزار دس سے دو ہزار پندرہ تک تعینات رہا، اگر الیگزینڈر پر الزام ثابت ہوگیا تو دس سال جیل ہوسکتی ہے۔

محمد عامر کی شاندار واپسی

محمد عامر کی شاندار واپسی

آکلینڈ: قومی ٹیم میں طویل عرصے بعد واپسی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں برق رفتار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اپنے آپ کو منوا لیا۔ بائیں ہاتھ سے بولنگ کرانے والے محمد عامر آخری مرتبہ انگلینڈ کے لارڈز گراؤنڈ میں 26 اگست 2010 کو دکھائی دیئے لیکن 5 سالہ طویل انتظار کے بعد انہوں نے اسی پھرتی سے بولنگ کرا کر سب کو حیران کردیا۔ محمد عامر 5 سال تک کرکٹ سے دور رہے اور اس عرصے کے دوران وہ 237 ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی عالمی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی نہ کرسکے۔ قومی ٹیم میں واپسی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں انہوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 7.75 کی اوسط سے 31 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی جب کہ ان کے […]

پشاور میں گھر سے ماں اور تین بچوں کی لاشیں برآمد

پشاور میں گھر سے ماں اور تین بچوں کی لاشیں برآمد

پشاور: پہاڑی پورہ کے ایک گھر سے ماں اور 3 بچوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پشاورکے علاقے پہاڑی پورہ کے ایک گھر سے ماں اور3 بچوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کی گئیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق خیبرایجنسی باڑا سے ہے جنہیں کلہاڑی کے وارسے قتل کیا گیا ہے جب کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق معاملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

تیونس سے کروڑوں سال پرانے مگر مچھ کی ہڈیاں دریافت

تیونس سے کروڑوں سال پرانے مگر مچھ کی ہڈیاں دریافت

اٹلی: آج سے 13 کروڑ سال قبل سمندروں میں ایک ہیبت ناک مگرمچھ کا راج تھا جس کا وزن کم ازکم 6 ہزار پونڈ یا 2700 کلوگرام تھا جب کہ اب تیونس کے ماہرین نے اس خونخوار مگر مچھ کی ہڈیاں دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس جانور کو میچی موسارس کا نام دیا گیا ہے جس کی مکمل کھوپڑی اور ہڈیاں تیونس کے جنوب سے ملی ہیں۔ اسے اٹلی میں یونیورسٹی آف بولونا کے ماہرین نے دریافت کیا ہے جو ایک نہایت اہم دریافت ہے۔ ماہرین کے مطابق اب تک دریافت ہونے والا یہ نیا جانور ہے جس کی ہڈیاں بہت اچھی حالت میں ملی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ یہ مگرمچھ سمندروں میں رہتے تھے اور اسی دور میں ڈائنوسار بھی موجود تھے لیکن ان کا آج کے مگرمچھوں سے براہِ راست کوئی تعلق نہ تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ 3 فٹ لمبا تھا اور اپنے چھوٹے […]

by Nayeawaz· News
پہلے ٹی 20 میں شاہینوں کی شاندار کامیابی

پہلے ٹی 20 میں شاہینوں کی شاندار کامیابی

آکلینڈ: تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 16 رنز سے شکست دے دی۔ آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں شاہینوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز کو جیت کے لئے 172 رنز کا ہدف دیا لیکن نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح پہلے میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد کیویز کو 16 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن سب سے زیادہ 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کولن منرو نے بھی 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، دونوں کھلاڑیوں کو وہاب ریاض نے پویلین کی راہ دکھائی۔ کین ولیمسن اور کولن منرو کے علاوہ صرف ایک کیوی کھلاڑی میٹ ہنری ہی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے اور انھوں […]

advertise