Archive for January, 2016

وزیر اعظم خود ہی اپنے وعدے سے مکر رہے ہیں : پرویز خٹک

وزیر اعظم خود ہی اپنے وعدے سے مکر رہے ہیں : پرویز خٹک

پشاور ( نیوز ڈیسک )وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے پر گذشتہ برس 28 مئی کے کل جماعتی اجلاس میں فیصلوں سے مکر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومت اس مسئلے پر جلد ایک اور کل جماعتی اجلاس طلب کرے گی جس میں چھوٹے صوبوں کے مطالبات نہ تسلیم کرنے پر حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے انہیں یقین دہانی کروائی تھی کہ 46 ارب ڈالر کی مالیت سے تعمیر کی جانے والی اس راہداری کا پہلے مغرقی روٹ تعمیر کیا جائے گا۔ ’ہم نے وزیر اعظم کے وعدے پر اعتبار کر لیا لیکن اب دیکھ رہے ہیں کہ چھیالیس ارب سڑکوں اور توانائی کے منصوبوں کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں۔ لیکن یہ سب کچھ پنجاب میں ہے۔ تمام کوئلے اور ایل […]

علم کی اہمیت جاپان میں ایک طالبہ کے لئے ٹرین سروس چلا دی

علم کی اہمیت جاپان میں ایک طالبہ کے لئے ٹرین سروس چلا دی

ہوکائیدو جاپان کے شمال میں واقع ایک جزیرہ ہے جہاں پر قائم کامی شراتاکی نامی ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ تین برس سے روزانہ صرف ایک مسافر کے لیے دو ٹرینیں رکتی ہیں۔ یہ دعویٰ چین کے معتبر خبر رساں ادارے سی سی ٹی وی نیوز کی ایک فیس بک پوسٹ میں کیا گیا ہے. فیس بک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ جاپان ریلویز نے آج سے تین برس قبل اس اسٹیشن کو دور دراز ہونے اور مال بردار ٹرینوں کے بند ہونے کی وجہ بند کرنے کا فیصلہ کیا لیکن انتظامیہ نے اپنا فیصلہ اس وقت تبدیل کر دیا جب انہیں معلوم ہوا کہ اسٹیشن پر رکنے والی ریل ایک لڑکی کے کالج جانے کا واحد ذریعہ ہے۔ تائیوان ایپل ڈیلی نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ طالبہ روزانہ اس ریل کے ذریعے کالج جاتی ہے تاہم وہ شراتاکی سے نہیں بلکہ کیو-شراتاکی […]

امریکی بمبار طیاروں کی جنوبی کوریا پر پروازیں

امریکی بمبار طیاروں کی جنوبی کوریا پر پروازیں

امریکہ نے شمالی کوریا کی جانب سے ہائڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرنے کے بعد طاقت کا مظاہرہ کرنے کےلئے جنوبی کوریا کی سرحد پر بمبار طیاروں کی پرواز کی۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ بم کا تجربہ کرنا امریکہ کے ساتھ جوہری جنگ روکنے کے لیے اپنے دفاع میں کیا گیا اقدام تھا۔ کم جونگ ان کے حوالے سے شمالی کوریا کے سرکاری ذرئع ابلاغ نے بتایا ہے کہ ’یہ ایک خود مختار ریاست کا قانونی حق ہے اور ایک صحیح عمل ہے جس پو کوئی بھی تنقید نہیں کر سکتا۔‘ امریکہ جو کہ جنوبی کوریا کا اتحادی ہے کا کہنا ہے کہ ’بی 52 طیاروں کو پرواز شمالی کوریا کے اشتعال انگیز عمل کو جواب ہے۔‘ یونہیپ کے مطابق واشنگٹن خطے میں طیارہ بردار بیڑہ بیجھنے پر غور کر رہا ہے۔ دوسری جانب بی 52 طیاروں کی پرواز پر ابھی تک شمالی کوریا […]

سعودی وزیر دفاع ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

سعودی وزیر دفاع ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

سعودی عرب کے وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود پاکستان پہنچ گئے ہیں۔  اتوار کو شہزادہ محمد بن سلمان کی اسلام آباد آمد پر پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان السعود خطے کی صورتحال پر پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کریں گے۔ اپنے مختصر دورے پر سعودی وزیر دفاع پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں دلچسپی کے باہمی امور پر بھی بات چیت کریں گیں۔ وضح رہے کہ اس سے قبل جمعرات کو سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پاکستان کا مختصر دورہ کیا تھا ہے۔ سعودی وزیرِ خارجہ نے جمعرات کی شام پاکستان پہنچنے کے بعد پاکستان کی برّی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، وزیر اعظم نواز شریف اور مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز سے الگ […]

شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم کے تجربے نے دنیا میں نئی بحث کا آغاز کر دیا

شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم کے تجربے نے دنیا میں نئی بحث کا آغاز کر دیا

بین الاقوامی سطح پر شمالی کوریا کی جانب سے پہلی مرتبہ ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربہ کرنےکے دعوے پر شکوک و شبہات کا اظہار اور مذمت کی جا رہی ہے۔ شمالی کوریا میں جوہری تجربات کے مقام کے قریب زلزلے کے بعد سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ ’شمالی کوریا میں جوہری تجربات کے مقام پر نئی سرنگ تعمیر‘ شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم کی تیاری کا دعویٰ ملک کے سرکاری ٹی وی پر یہ اعلان ماضی میں جوہری تجربات کے لیے استعمال ہونے والی جگہ کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے چند گھنٹے بعد کیا گیا۔ جاپان، چین اور جنوبی کوریا کے حکام نے زلزلے کے بعد کہا تھا کہ ایسے اشارے ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ پنجی ری کے قریب آنے والا یہ زلزلہ قدرتی نہیں تھا۔پنجی ری ہی وہ […]

پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی جیت کو روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیے ہیں : ڈاکٹر فاروق ستار

پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی جیت کو روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیے ہیں : ڈاکٹر فاروق ستار

رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمدفارو ق ستار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کے ڈسٹرکٹ ساؤتھ اور ویسٹ میں ایم کیوایم کے ڈسٹرکٹ چیئرمین کوکامیابی سے روکنے کیلئے حکومتی طاقت اوراوچھے ہتھکنڈوں کااستعمال شروع کردیاہے ۔ اور اس کی جانب سے پولیس کے ذریعے مسلم لیگ ن اور آزاد یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کو پولیس کے ذریعے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے گزشتہ روزکراچی کی اسٹاک ایکسچینج کے بڑے برو کریج ہاؤس کے تین اہلکاروں کی بغیر وجہ گرفتاری کا اقدام کراچی اسٹاک ایکسچینج ، کراچی کی تاجر برادری اور کراچی میں ہونے والے کیپٹل مارکیٹ کی ٹریڈنگ کے خلاف ایک سازش ہے ۔ انہوں نے کراچی کے تاجروں ، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں سے مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں ایم کیوایم ان کے شانہ بشانہ ہے اور وہ […]

پی ٹی آئی کی بلی اغواء پولیس پر دباؤ

پی ٹی آئی کی بلی اغواء پولیس پر دباؤ

فیصل آباد ( نئی آواز ) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی خاتون کارکن کی بلی اغواء کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ امتیاز آصف نے ملزمان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ انھیں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر اُکسا رہے تھے اور ان کے انکار پر ملزمان نے ان کی بلی کو اغواء کرلیا. خاتون کا دعویٰ ہے کہ ان کی بلی کی قیمت 2 لاکھ روپے ہے، جس نے اُس وقت شہرت حاصل کی جب وہ انھیں 2014 میں پی ٹی آئی کے 126 دنوں پر مشتمل دھرنے کے دوران اسلام آباد کے ڈی چوک لے جایا کرتی تھیں. امتیاز کا کہنا ہے کہ ان پر کئی لوگوں نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ملزمان ان کے پڑوس میں رہائش […]

ہاشم آملہ کی ڈبل سنچری مکمل

ہاشم آملہ کی ڈبل سنچری مکمل

سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھانے کے وقفے تک ہاشم آملہ کی ڈبل سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کی اننگز مستحکم ہو گئی ہے۔ منگل کو جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں کے نقصان پر353 رنز سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے سکور کو 428 رنز تک پہنچا دیا۔ جنوبی افریقہ کو انگلینڈ کی 629 رنز کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے 201 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔ چوتھے دن ہاشم آملہ نے دو سو رنز مکمل کر لیے ہیں اور کریز پر موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ فاف ڈوپلیسی موجود ہیں۔ ہاشم آمہ کی محتاط اننگز میں 467 گیندوں پر ڈبل سنچری میں 27 چوکے شامل ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کا سری لنکا کا دورہ اہم امور پر بات چیت

وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کا سری لنکا کا دورہ اہم امور پر بات چیت

وزیراعظم نواز شریف نے سری لنکا کے ساتھ دفاع اور تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں نواز شریف نے سری لنکن ہم منصب سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی آٹھ یاداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ ان یاداشتوں کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان صحت، تعلیم، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی اور قیمتی پتھروں کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کولمبو کے صدارتی محل پہنچے تو اُن کا شاندار استقبال کیا گیا۔ نواز شریف نے اپنے اعزاز میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہترین تعلقات ہیں لیکن ان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان باہمی تجارت کا سالانہ حجم ایک ارب […]

نواز شریف کا بھارتی وزیر اعظم کو ٹیلی فون مکمل تعاون کی یقین دہانی

نواز شریف کا بھارتی وزیر اعظم کو ٹیلی فون مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیرِاعظم نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلیفونک بات چیت میں انھیں پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ آج ہونے والی بات چیت میں وزیرِ اعظم نواز شریف نے حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد امن عمل کو پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے جو بھی معلومات فراہم کی جائیں گی ان پر تفصیلی تحقیقات کی جائیں گی۔ پی ٹی وی کے مطابق دونوں وزارئے اعظم نے دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ پٹھان کوٹ پر حملے اور اس کے بعد سرچ آپریشن کے دوران چھ حملہ آور اور سات بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں اس سے قبل پیر کو پاکستان کے دفترِ خارجہ نے کہا تھا کہ اس حملے کے تناظر میں بھارتی حکومت سے ملنے والی معلومات […]

advertise