Archive for January, 2016

خاتون رپورٹر کو ڈرنک کی دعوت دینے پر کرس گیل پر جرمانہ عائد

خاتون رپورٹر کو ڈرنک کی دعوت دینے پر کرس گیل پر جرمانہ عائد

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل پر ایک براہ راست انٹرویو کے دوران ٹی وی رپورٹر کو ڈیٹ پر چلنے کے لیے کہنے پر دس ہزار آسٹریلوی ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ یہ جرمانہ ان کے ’ناروا سلوک‘ کے لیے عائد کیا گیا ہے۔ کرس گیل صحافی میل میک لاکلنگ کے ساتھ ہوبارٹ میں جاری بگ بیش لیگ کے ایک ميچ کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان کرس گیل کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے خاتون نامہ نگار کو ٹیلی ویژن کی براہ راست نشریات کے دوران ڈرنکس کے لیے کہا تھا تو اس وقت وہ ’مذاق‘ کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہا تھا: ’تمہاری آنکھوں میں پہلی بار دیکھنا مجھے اچھا لگا۔ اُمید ہے کہ اس کے بعد ہم ایک جام ساتھ لے سکتے ہیں۔ شرماؤ نہیں بے بی۔‘ ان کی ٹیم میلبرن رینیگیڈز نے ہوبارٹ ہریکین کو پیر کے ٹی […]

عالمی سطح پر امت مسلمہ کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے : الطاف حسین

عالمی سطح پر امت مسلمہ کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے : الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر امتِ مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں اور پاکستان کے عوام کو ایک مرتبہ پھر فرقہ واریت کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے ۔ لہٰذا تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام ، ذاکرین اور مشائخ عظام کا فرض ہے کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی ، انسانیت کے تحفظ اور اتحاد بین المسلمین کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ الطاف حسین نے پاکستان کے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ سعودی عرب اور ایران کے مابین محاذ آرائی میں غیر جانبدارانہ کردار ادا کریں اور پاکستان کو 34ممالک کے فوجی اتحادکا حصہ ہرگز نہ بنایاجائے ۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کے تحت لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ، مشائخ عظام ،سجادہ نشینوں، ذاکرین اور ثناء خواں حضرات کے ایک […]

عمران خان اور طاہر القادری کو بھی عدالت میں پیش کیا جائے

عمران خان اور طاہر القادری کو بھی عدالت میں پیش کیا جائے

اسلام آباد:پی ٹی وی اورپارلیمنٹ حملہ کیس کے ملزمان عدالت میں پھٹ پڑے۔ملزموں کا کہنا تھا کہ کیسز رہنماؤں پر بھی ہیں،عمران خان اورطاہرالقادری بھی عدالت میں پیش ہوں۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔ضمانت پررہا ہونے والے ایک سوتین ملزمان کوعدالت میں پیش کیاگیا تاہم پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کی جانب سے کوئی رہنماعدالت میں پیش نہیں ہوا۔عدالت کو بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان کےخلاف دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔عدالت نے سماعت یکم فروری تک ملتوی کرتے ہوئے تیرہ کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ سماعت کے بعد ملزم کارکنان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرسماعت پرانتظارمیں رہتے ہیں کہ کوئی رہنما بھی عدالت میں پیش ہو۔ہم نے ان رہنماؤں اور قیادت کے […]

ذوالفقار علی بھٹو کا کل 88 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

ذوالفقار علی بھٹو کا کل 88 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: (نئی آواز) پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔ ذولفقار علی بھٹو اپنی شعلہ بیانی اور بے باک ہونے کے باعث پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین وزیراعظم تھے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے 1950 میں برکلے یونیورسٹی کیلیفورنیا سے سیاسیات میں گریجویشن کیا۔ 1952 میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے اصول قانون میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور اسی سال مڈل ٹمپل لندن سے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو 1958 سے 1966 تک ایوب خان کی کابینہ میں وزیر تجارت، وزیر اقلیتی امور، قومی تعمیر نو اور اطلاعات، وزیر صنعت و قدرتی وسائل، وزیر برائے امور کشمیر اور وزیر خارجہ بھی رہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے دسمبر 1967 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔1970ء کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے مغربی پاکستان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ دسمبر 1971ء میں جنرل یحیٰی خان نے […]

دل جانم کا کردار حقیقت میں میری زندگی کے قریب ہے: حمزہ علی عباسی

دل جانم کا کردار حقیقت میں میری زندگی کے قریب ہے: حمزہ علی عباسی

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ نئے ڈرامے میں ان کردار حقیقت میں ان سے کافی مطابقت رکھتا ہے ۔ نئے ڈراما سیریل ’دل جانم‘ کے ساتھ حمزہ علی عباسی چھوٹی اسکرین پر تقریباً ایک سال بعد واپس آ رہے ہیں جس کا ٹریلیر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ حمزہ علی عباسی کا آخری ڈراما ’پیارے افضل‘ نے بھی مقبولیت کی بلندیوں کو چھوا تھا یہی وجہ ہے کہ ان کے آنے والے ڈرامے میں اداکارہ مایا علی کے ساتھ ان کی جوڑی سے بھی لوگوں کی اچھی توقعات وابستہ ہیں۔ ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے اپنے نئے ڈرامے اور کردار کے حوالے سے بتایا کہ جو کردار اس ڈرامے میں وہ ادا کر رہے ہیں وہ دراصل ان کی شخصیت سے ملتا جلتا ہے اس لیے انہیں پسند بھی آیا۔ ڈرامے کے ٹیزر میں حمزہ علی ایک سادہ آدمی کا کردار […]

ہمیشہ کچھ نیا آزمانے کی کوشش کرتی ہوں

ہمیشہ کچھ نیا آزمانے کی کوشش کرتی ہوں

بولی وڈ اداکارہ سونم کپور نے بار بار ایک جیسے کرداروں کو کرنا بیزار کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ کچھ نیا آزمانے کی کوشش کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ سونم کپور کی آخری ریلیز فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ کو باکس آفس پر اچھا ردعمل موصول ہوا اور فلم کا بزنس بہترین رہا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق سونم کپور کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ فلموں کی کمائی کے حوالے سے نہیں سوچتی۔ فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ کی کامیابی کے حوالے سے سونم کا کہنا تھا کہ انہیں اس کے اچھے ردعمل کو دیکھ کر نہایت خوشی ہوئی، ’جب آپ کسی فلم پر محنت کرتے ہیں اور اس کی تعریف کی جائے تو آپ کو یقیناً اچھا ہی لگے گا‘۔ سونم کا اپنے کرداروں کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’میری کوشش ہوتی ہے کہ میں فلموں میں ہمیشہ منفرد کردار ادا کروں […]

انٹرنیٹ پر انگلش کے استعمال میں بتدریج کمی آ رہی ہے

انٹرنیٹ پر انگلش کے استعمال میں بتدریج کمی آ رہی ہے

انٹرنیٹ پر سب سے بڑی زبان انگلش ہے مگر یہ بتدریج اپنی جگہ سے محروم ہوتی جارہی ہے۔ یہ انکشاف اسپین کے ایک ادارے فن ریڈز نے اپنی تحقیق کے دوران کیا ہے۔ 1996 میں اس ادارے کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انٹرنیٹ پر 80 فیصد سے زائد مواد انگلش زبان میں ہے مگر اب یہ شرح 45 فیصد تک گر گئی ہے۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس تخمینے میں سوشل نیٹ ورکس جیسے فیس بک اور ٹوئٹر کے کی سرگرمیاں شامل نہیں اور یہ سرچ انجنز کے نتائج پر مشتمل ہے جو ویب سائٹس کی دنیا کے 30 فیصد حصے پر مشتمل ہیں۔ تاہم انگلش کی مقبولیت میں کمی آنے کے باوجود اب بھی ویب پر دیگر بڑی زبانوں کا نہ پھیلنا با مسئلہ ہے۔ چینی دنیا کی سب سے زیادہ بولے جانے والی زبان ہے مگر انٹرنیٹ میں اس کا […]

اب تک کا سب سے مشکل کردار ادا کیا ہے : سوناکشی سنہا

اب تک کا سب سے مشکل کردار ادا کیا ہے : سوناکشی سنہا

بولی وڈ دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ‘اکیرا’ میں ان کا کردار اب تک کا سب سے مشکل کردار ہوگا۔ بولی وڈ لائف کے مطابق سوناکشی کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی فلم کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ فلم اکیرا میں مختلف انداز میں نظر آئیں گی جس کے لیے انہوں نے اپنا کافی وزن بھی کم کرلیا ہے۔ سوناکشی کا کہنا تھا ’میں نے اس فلم میں بہت محنت کی ہے اور یہ شاید میری اب تک کی سب سے مشکل فلم ہوگی، فلم میں اپنے کردار کے لیے میں نے مہینوں کی ٹریننگ لی ہے‘۔ فلم ‘اکیرا’ میں سوناکشی کے ہمراہ ہدایت کار انوراگ کشیپ بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ اس حوالے سے سوناکشی کا کہنا تھا ’میں نے انوراگ سے مستقل طور پر اداکار بننے کی گزارش کی ہے کیوں کہ انہوں نے فلم […]

ڈپریشن فاؤنڈیشن کو سمجھا گیا کہ فلم کی پروموشن ہے

ڈپریشن فاؤنڈیشن کو سمجھا گیا کہ فلم کی پروموشن ہے

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا اپنے مایوسی (ڈپریشن) کے مرض میں مبتلا افراد کی مدد کے لیے فلاحی ادارے کے بارے میں کہنا ہے کہ جب انہوں نے اسے کھولنے کا اعلان کیا تو لوگوں کو یہ کسی فلم کی تشہیر لگا۔ بولی وڈ لائف کو ایک انٹرویو میں اپنے ڈپریشن کے حوالے سے دپیکا کا کہنا تھا ’مجھے امید ہے ایک دن ایسا آئے گا جب ڈپریشن کے بارے میں لوگ بات کر سکیں گے، میں ڈپریشن میں مبتلا رہی ہوں اور اس کے بارے میں کھل کر بات کرنے سے ہی میرا آدھا علاج ہوگیا ۔ اس وقت لوگوں کو لگا کہ میں کسی دوا کی کمپنی کی تشہیر کر رہی ہوں، کچھ نے کہا کہ یہ کسی فلم کی پروموشن ہوگی لیکن میں نے ہمیشہ لوگوں کی مدد کرنا چاہی ہے‘۔ 2015 میں باکس آفس پر لگاتار کامیابی حاصل کرنے پر دپیکا کا کہنا تھا کہ […]

لاہور کے ضمنی الیکشن میں ایک اور تہلکہ خیز انکشاف

لاہور کے ضمنی الیکشن میں ایک اور تہلکہ خیز انکشاف

  اسلام آباد ( نئی آواز ) لاہور کا ضمنی الیکشن سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے لیے درد سر بن گیا ۔

advertise