Archive for March, 2016

عالم دین کا خوبصورت بیان: تحریر عمران درانی

عالم دین کا خوبصورت بیان: تحریر عمران درانی

ایک صاحب جو خود کو عالمِ دین کہلواتے ہیں آج اسلام آباد دھرنے میں بیٹھ کر بہت اچھی باتیں کررہے تھے انکی زبان سے پھول جھڑ رہے تھے انہوں نے یہودیوں کے ایجنٹ عمران خان کو بھی انکی اوقات بتائی انہوں کہا کہ عمران خان انگریزوں کے اشارے پر ناچتا ہے اور ناچنا منع ہے بھلے دل دل پاکستان پر ہو یا صاف چلی شفاف چلی تحریک انصاف چلی پر ہو یا جھولے لال کی دھمال پر ہو یا دے رگڑے تے رگڑا پر ناچنا منع ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت گالیاں دیتا ہے اور گالیاں دینا منع ہے انہوں نے یہ بتایا کہ ایک گالی کے بدلے ایک قبر کا بچھو پیدا ہوتا ہے جو ہمیشہ قبر میں انسان کیساتھ رہتا ہے اور گالی گالی ہوتی ہے بھلے کتے کی ہو یا زلیل کی یا کمینے کی۔ انہوں مزید فرمایا کہ عمران خان کا دھرنا علماء […]

غلطی تسلیم کرو گے تو ہی سد باب ہو گا

غلطی تسلیم کرو گے تو ہی سد باب ہو گا

کئی سالوں سے پاکستان حالت جنگ میں ہے ملک میں خانہ جنگی کی سی صورت دیکھائی دیتی ہے جس میں کوئی بھی کہیں سے بھی حملہ آور ہو جاتا ہے اور ان گندے عناصر نے کو ئی مسجد ، مندر ، چرچ ، دربار یا بچوں کا سکول ، یونیورسٹی غرض کہ روز مرہ کی زندگی کے ہر پہلو کو نشانہ بنایا جس سے معاشرے میں خوف کی فضا پیدا ہو ۔ یہ تھوڑے سے لوگ ہیں جو ہم پر حاوی ہونے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ ہم انکو قابو نہیں کر پا رہے جس طرح ایک سچے اور کامل مومن کا پختہ ایمان ہوتا ہے اسی طرح ان کے دل میں ایمان کے نام پر گمراہی بھر دی گئی ہے جس کی کیفیت مومن کے ایمان جیسی ہی ہے۔
لیکن اس کے بر عکس ہماری ترجیحات کیا ہیں آخر کب تک یونہی چلتا رہے گا […]

کاش ایسا نہ ہوتا

کاش ایسا نہ ہوتا

9 October 2015
کچھ دن پہلے چینی صدر پاکستان کے دورے پر تشریف لائے جو کہ بہت ہی خوش آئین بات ہے اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں ،عسکری اداروں اور عوام کی طرف سے انکا
بھر پور استقبال کیا گیا پاکستان اور چین کی دوستی پہلے بھی بہت مظبوط سمجھی جاتی ہے اور اکثر اوقات ہم اسکا عملی مظاہرہ بھی دیکھتے ہیں چینی صدر نے پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں
کے رہنماؤں سے بھی ملا قات کی اور پھر انھو ں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں پہلی بار پاکستان آیا ہو ں لیکن مجھے لگ رہا ہے کہ میں اپنے دوسرے گھر میں آیا ہو ں اور جب
چین پر مشکل وقت تھا تو پاکستان نے چین کی دل کھول کر مدد کی تھی پھر پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدے بھی طے پائے جس میں گوادر کا منصوبہ ،بجلی کی پیداوار ،پاکستان کی دفاہی […]

اب کیا ہو گا

اب کیا ہو گا

وطن عزیز میں اتنے مسائل اور واقعات پیدا ہوتے ہیں کہ بند ہ ہر صبح اٹھ کر سوچتا ہے کہ اب کیا ہو گا ابھی دن گزرتے ہی رات کو سونے
سے پہلے پھر یہی سو چتا ہے کہ پتہ نہیں اب رات کو کیا ہو نے والا ہے ہو سکتا ہے جب صبح آنکھ کھلے تو حالات کچھ اور ہی ہو۔غریب آدمی کو یہ سوچ کر نیند نہیں آتی کہ صبح اٹھ کر وہ کام کہا ں کرے گا تاکہ اپنے بیوی بچوں یا بہن بھائیوں کے لئے روٹی روزی کا بندوبست کر سکے اور اس کے بر عکس امیر آدمی کو نیند کی گو لیاں کھا کر سونا پڑتا ہے کیو نکہ اس کی زندگی سے شائد سکون جیسے ختم ہی ہو گیا ہواس کی بھی وجہ ہےکہ جب ہم ٹیکس ادا نہیں کرے گے زکو ۃ نہیں دے گے تو آپ کو سکون سے نیند کیسے آئے گی،کرپشن […]

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے چار مزید ایجنٹ پاکستان سے گرفتار

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے چار مزید ایجنٹ پاکستان سے گرفتار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حساس اداروں نے بھارتی خفیہ  ’’را‘‘ کے گرفتار اہم کمانڈر بھوشن یادیو کی نشاندہی پر پنجاب‘ کراچی اور بلوچستان سے ملک میں تخریب کاری اور دہشت گردی بڑے نیٹ کو توڑتے ہوئے مزید چار ایجنٹ گرفتار کرلیے ۔
 کل بھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد اس کے مزید انکشافات سامنے آرہے ہیں ، گرفتار بھارتی ایجنٹ نے مزید بھارتی ایجنٹوں کی موجودگی کا انکشاف کیا ، جس کے بعد حساس اداروں نے کراچی‘ پنجاب اور بلوچستان میں چھاپے مار کر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے مزید چار ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ بلوچستان سے گرفتار ایجنٹ دیپک کمار پرکاش کا تعلق قلات بلوچستان سے ہے جس کو بھارتی ’’را‘‘ کے انڈر آفیسر نے ’’را‘‘ سے منسلک کرایا تھا ،دیپک کے بھارتی ویزے میں توسیع اور اسے پچاس ہزار روپے بھی دیے گئے تھے۔ دیپک کمار کا ایک […]

اسلام آباد ریڈ  زون میں مظاہرین کے ،تصادم میں رینجرز کے کرنل ،ڈی ایس پی اورصحافیوں سمیت درجنوں افراد شدید زخمی

اسلام آباد ریڈ زون میں مظاہرین کے ،تصادم میں رینجرز کے کرنل ،ڈی ایس پی اورصحافیوں سمیت درجنوں افراد شدید زخمی

،
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی پولیس کی جانب سے ناقص سیکورٹی انتظامات کے باعث ممتاز حسین قادری چہلم تقریب کے شرکاء نے تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کردیا ، مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں پولیس کے ڈی ایس پی ،نجی ٹی وی چینلز کے کیمرہ مین ،رپورٹرز، رینجرز کے افسر کرنل امان اللہ خان سمیت درجنوں افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ پچاس سے زائد مظاہر ین کو گرفتار کرلیاگیاہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی کی یقینی بنانے کے لئے فوج کو طلب کر لیا جس کے بعد پاک فوج کے دستوں نے اسلام آباد پہنچ کر پارلیمنٹ ہاؤس سمیت شاہراہ دستور پر واقع اہم عمارتوں کی سیکورٹی سنبھال لی۔ احتجاجی مظاہرین نے جلاؤ،گھیراؤ اور پتھراؤ کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں ،کنٹینرز اور سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا اور آگ لگادی۔رات گئے تک سیکورٹی فورسز اور […]

کواچلا ہنس کی چال

کواچلا ہنس کی چال

ایک وقت ہوتا تھا کہ شوہرکونام لے کر مخاطب کرنا گستاخی تصور کیا جاتا تھا 80 ء کی دہائی تک بیوی اپنے شوہرکو بلانے کیلئے ، بِلو کے ابا ، کہہ کر ہی پکارتی تھی ۔بچیوں کو بھی تمیز سکھائی جاتی تھی کہ شوہرسمیت کسی غیرمحرم مردکو بھی نام لیکر مخاطب نہیں کرنا ۔خاوندکے علاوہ دیگر افراد سے گھونگٹ کیا جاتا تھا خاندانوں میں یہ سب سے بڑی بدتمیزی سمجھی جاتی کہ بیوی بغیر دوپٹہ لئے شوہر کے سامنے آجائے۔خاندانوں کی ان پرانی مشرقی روایتوں میں ایک عجیب طرز کی اپنائیت تھی شرم و حیاء جھجک تھی مگر جوں جوں شرم و حیا ء کے حجاب ہم سے اٹھتے گئے سکون اور چین بھی ہم سے رخصت ہوتے گئے اگردیکھا جائے تو اس دور میں میاں بیو ی کے درمیان تنازعات سمیت گھروں کے ٹوٹنے کی شرح بھی انتہائی کم تھی ۔مگر آج 2016 ء میں حکومت پاکستان نے حقوق […]

مشرف کو جانا تھا وہ چلا گیا: تحریر محمد اعظم عظیم

مشرف کو جانا تھا وہ چلا گیا: تحریر محمد اعظم عظیم

اَب کیا لکیر پٹنے سے فائدہ .؟پی پی پی تحمل کا مظاہرہ کرے
آج نہیں تو کل ، اُس طرح نہ صحیح اِس طرح ہی صحیح ، سابق صدرجنرل (ر) مشروف کو تو جاناہی تھا مگر آج جب وہ کسی کی مصالحت پسندی کے تحت باہرچلے ہی گئے ہیں تو اَب کیا لکیر پٹنے سے کوئی فائدہ ہے؟؟ چھوڑو یار…!! اور بھی بہت سے کام ہیں جو ابھی حکومت اور اپوزیشن کو مل کرمُلک اور قوم کی بہتری کے لئے کرنے ہیں،اَب ایسے میں آج جہاں ایک طرف جنرل (ر) پرویز مشرف کے باہر جانے پر شورشرابہ کرنے والے اپناوقت بھی ضائع کررہے ہیں تووہیں دوسری جانب اپوزیشن کی جماعتیں قوم کو بھی طرح طرح کے مخمصوں اور الجھنوں میں مبتلاکررہی ہیں۔
جبکہ اِس منظر اور پس منظر میں دیکھاجائے تو ابھی مشرف کو گئے دن ہی کتنے ہوئے ہیں؟؟ اورویسے بھی ابھی پرویز مشرف کی وطن واپس آنے کی چار سے […]

پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد آئے دن نئی باتیں سامنے آ رہی ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد آئے دن نئی باتیں سامنے آ رہی ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم متحد ہوکر نہیں کھیلی، اس بارے میں چہ مگوئیاں تو پہلے ہی کی جارہی تھیں لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شعیب ملک نے نمبر 3 پر کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ کپتان آفریدی نے شعیب ملک کو نمبر 3 پر بیٹنگ کرنے کے لیے کہا تھا. شعیب ملک نے کپتان کی بات نہیں مانی اور نمبر 6 پر بیٹنگ کرنے پر اصرار کیا. سینئر کھلاڑی کے اس ٹال مٹول کا کیا نتیجہ نکلا، یہ سب جانتے ہیں کہ ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا تھا کہ وہ ٹیم کیلیے ہر نمبر پر کھیلنے کو تیار ہیں .شعیب ملک ٹیم میں گروپنگ تو خوب کر لیتے ہیں لیکن فاسٹ باؤلرز اور نئی گیند کا سامنا کرنے سے گھبراتےہیں. عمر اکمل کے بارے میں بھی پتہ چلا ہے وہ […]

جنرل راحیل شریف کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات خطے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

جنرل راحیل شریف کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات خطے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد میں ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت دیگر اہم معاملات پر  بات کی۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کے مطابق جنرل راحیل شریف نے ایرانی صدر کے ساتھ پاکستان کودرپیش چیلنجوں کو اجاگر کیا۔
ملاقات میں پاکستان کےداخلی معاملات خصوصاً پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی راکی مداخلت کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے علاقائی سلامتی، پاک ایران تعلقات اور سرحدی سیکورٹی اور روابط سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقعے پر ایرانی صدر نے پاک فوج اور آپریشن ضرب عضب میں اس کی نمایاں کامیابیوں کو سراہا۔
اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے مشترکہ کاروباری فورم کا بھی اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف اور ایرانی کے صدر حسن روحانی نے بھی […]

advertise