Archive for June, 2016

روشنی کے شہر میں اِک چراغ بجھ گیا: منا حنان

روشنی کے شہر میں اِک چراغ بجھ گیا: منا حنان

16 رمضان المبارک کی ڈھلتی شام تھی سورج کی تپش دھیمے دھیمے مانند پڑرہی تھی یوں بھی کراچی کاموسم پنجاب کی نسبت ان دنوں ٹھنڈا اور قدرے بہتر ہے ۔ ہم بھی شہر قائد میں گزشتہ چند دنوں سے ڈیر ے ڈالے ہوئے تھے ۔ سیل فون پہ آنے والے ٹیکسٹ میسج نے پاؤں تلے زمین کھینچ لی ۔ نامور قوال امجد صابر ی لیاقت آباد میں نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن گئے ۔ گویا خبر تھی کہ بجلی بن کہ گری سارا وجود غم سے شل ہو گیا اضطراب اور بے چینی کی سی کیفیت ہو گئی کہ اے ایسا بے ضرر اور عاشق رسول ﷺ انسان بھی کسی کیلئے خطرہ یا نقصان دہ ہو سکتا ہے آؤ دیکھا نا تاؤ کراچی میں موجودگی کو غنیمت جانتے ہوئے لیاقت آباد کی طرف نکل دوڑے اور وہاں کیا مناظر تھے شاید الفاظ اور جذبات بیان نہ کر سکیں […]

ریفرنڈم اور ڈیوڈ کیمرون کا استعفی :  تحریر ۔۔۔ رانا ساجد سہیل

ریفرنڈم اور ڈیوڈ کیمرون کا استعفی : تحریر ۔۔۔ رانا ساجد سہیل

برطانوی عوام کا ریفرینڈم میں یو رپی یونین سے اخراج کا فیصلہ اور پھر وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا مستعفی ہونے کا اعلان شائد دنیا کی اعلی ترین جمہوریت کا تصو راور نظام پر اعتماد کے مترادف  ہے ریفرینڈم سے پہلے میں بھی اس حق میں تھا کہ بر طانیہ کو یورپی یونین کا ممبر رہنا چاہیے اسکی مختلف وجوہات ہیں جو پچھلے دو کالم میں لکھ چکا ہوں ، میری رائے بھی تھی کہ برطانیہ یورپی یونین سے باہر نہیں جائے گا شائد میں بر طانیہ میں رہتے ہوئے بھی پاکستانی سیاست اور طاقت کے مختلف زاویوں کو سامنے رکھتے ہوئے سوچ رہا تھاکیو نکہ برطانوی حکومت ،اپوزیشن اور خفیہ ایجنسیاں سب یہ چاہتے تھے کہ انھیں یورپی یونین کا ممبر رہنا چاہئے اور مجھے لگتا تھا کہ اسی لئے یہ سب طاقتیں مل کر ملکی مفادات کی خاطر یہ فیصلہ کر چکی ہیں کہ انھیں کیا کرنا ہے […]

ہمارے کالم نگار : پاکستان کے پہلے نا بینا صحافی

میں وزیراعظم کی عیادت کے لئے لندن جاتا لیکن ۔۔سید سردار احمد پیر زادہ ۔۔۔ پاکستان کی پہلی نا بینا صحافت

ایک زمانے میں ہندوستان پر انگریز بہادر حکومت کرتے تھے۔ اُس وقت یہ روایت عام تھی کہ جب بھی کوئی تہوار ہوتا یا انگریز حاکم بیمار ہوتا تو مقامی نواب، اونچی پگڑیوں والے سفید پوش، جاگیردار اور بڑے بڑے بنئے اُس علاقے کے انگریز بہادر کمشنر کو مبارک باد دینے یا عیادت کرنے اُس کے گھر جاتے۔ کمشنر ہاؤس کے باہر ایک کونے میں مبارک باد دینے والوں یا تیمارداری کرنے والوں کے بیٹھنے کے لئے سٹول اور بینچ وغیرہ رکھے جاتے۔ علاقے کے تمام معززین تیار ہوکر صبح سویرے کمشنر ہاؤس کے قریب اُس احاطے میں پہنچ جاتے۔ سخت گرمی ہوتی یا سخت سردی، موسمی حالات سے بے نیاز یہ معززین انگریز کمشنر صاحب کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے چپ چاپ وہاں بیٹھے رہتے۔ سورج زمین سے نکل کر اپنا سفر شروع کرتا اور اپنی منزل کے درمیان پہنچ کر عین سروں پر آجاتا لیکن یہ وفادار معززین […]

ٹی اوآرز اور سیاسی چالبازیاں  :خان فہد خان آف پھولنگر

ٹی اوآرز اور سیاسی چالبازیاں :خان فہد خان آف پھولنگر

پانامہ پیپرز میں آف شور کمپنیوں کے مالکان کے نام آنے سے جہاں دنیا بھر میں تہلکہ مچایا وہی پاکستان کی سیاسی صفوں میں ہلچل مچ گئی۔ پانامہ پیپرز نے دو اقساط میں 600کے قریب خفیہ کاروبار کرنے والے پاکستانیوں کے نام شائع کیے ۔ان خفیہ کاروبار کرنیوالوں کی فہرست میں جہاں دیگر پاکستانی کاروباری حضرات،میڈیا،ججوں،سماجی وسیاسی لوگوں کے نام سامنے آئے وہیں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف صاحب کی اولاد بھی کئی آف شور کمپنیوں کی مالک نکلی ۔پانامہ رپورٹ کے مطابق حسن ،حسین اور مریم نواز کے نام پر نو آف شور کمپنیاں رجسٹر ڈ ہیں۔پا نامہ پیپرزمیں ہونے والے انکشافات پر پورا پاکستان تشویش میں مبتلا ہے کہ کمپنیوں کا پیسہ کرپشن کرکے منی لانڈرنگ سے توباہر نہیں لیجایا گیایا ٹیکس چوری کیلئے توآف شور کمپنیا ں نہیں بنائی گئیں ۔ نواز شریف کی اولاد کے نام پر سامنے آنے والی آف شور کمپنیوں کے معاملہ کی […]

تاریخی پس منظر ( جو کاکس کا قتل اور یورپی یونین ریفرنڈم

تاریخی پس منظر ( جو کاکس کا قتل اور یورپی یونین ریفرنڈم

بر طانیہ کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں آتا ہے لیکن ترقی کی بلندیوں کو چھونے اور دنیا کے مختلف ممالک پر حکمرانی کرنے کے با وجود اس کا تحریری طور پر کوئی آئین یا دستور نہیں ہے لیکن ہر ادارے کے اپنے قوانین اور ضابطہ اخلاق ہیں جس میں رہتے ہوئے وہ کام کرتے ہیں حکومتوں کے آنے جانے سے انھیں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
کیو نکہ برطانوی نظام جمہوریت شاہی خاندان کے ارد گرد گھومتا ہے اس لئے اس میں زیادہ تر قوانین بھی ان کی مرضی سے بنائے گئے ہیں ، روائتی طور پر برطانیہ کے پہلے وزیر اعظم کا اعزاز سر روبرٹ والپولِ کو دیا جاتا ہے لیکن یہ باقاعدہ وزیر اعظم نہیں تھے 1720 میں ,, دی سا وُ تھ سی “کمپنی  بنائی گئی جس کا مقصد کاٹن ، زرعی اجناس اور غلاموں کی تجارت تھا لیکن ہزاروں کاروباری لوگوں کو […]

پاکستان کے پہلے نا بینا صحافی:  سید سردار احمد پیر زادہ

دنوں، ہفتوں اور مہینوں کے اخبارات میں سِول ملٹری کارکردگی

پاکستان میں دو ادارے اہم فیصلے کرسکتے ہیں جن میں سے ایک سِول ادارہ جبکہ دوسرا ملٹری ادارہ کہلاتا ہے۔ سِول ادارے کو سیاست دان رونق بخشتے ہیں اور جمہوریت کی چادر اوڑھ کر حکومت چلانا اپنا حق سمجھتے ہیں۔ دوسری طرف ملک کے دفاع، اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے اور حساس سٹریٹیجک معاملات پر پروفیشنل اِزم کے باعث ملٹری ادارے بھی اہم فیصلے کرتے ہیں۔ حساس معاملات پر کس کو منصوبہ بندی کرنی چاہئے یا کس کو سٹریٹیجک فیصلے کرنے چاہئیں، حتمی فیصلے کس کے ہوں یا اہم ہدایات کون دے، ملک کو کس ملک کے قریب کرنا ہے یا کس ملک سے بچانا ہے وغیرہ جیسے غیرمعمولی ایشوز پر پاکستان کی تاریخ سِول اور ملٹری اداروں میں کھینچا تانی کی داستانوں سے بھری پڑی ہے جن کے باعث ملک ناقابلِ تلافی نقصانات بھی اٹھا چکا ہے مگر نہ تو کبھی کوئی مجرم ٹھہرا اور نہ ہی کبھی […]

روزہ ……جسمانی اور روحانی فوائد تحریر :خان فہد خان آف پھولنگر

روزہ ……جسمانی اور روحانی فوائد تحریر :خان فہد خان آف پھولنگر

روزہ اسلام کا تیسرا بنیادی رکن ہے جو ہرسال ماہ رمضان میں عاقل وبالغ مسلمان مرد عورت پر فرض ہیں۔ روزے کی فرضیت کے بارے میں ارشاد باری تعالیٰ ہے “اے ایمان والو!تم پر بھی روزے اس ہی طرح فرض کیے گئے ہیں جیسا کہ تم سے اگلی امتوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم تقوی حاصل کرسکو “(۱۸۳البقرہ) ۔ اللہ تعالیٰ کے حکم کی پیروی کرتے ہوئے فرزندان اسلام ماہ صیام کے سارے روزے رکھتے ہیں ۔جس کا اہم مقصد اللہ ربالعزت کی فرمانبرداری اور آپ ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے اپنے معبود کو راضی کرنا ہے۔ جیسا کہ روزہ جسمانی اور روحانی عبادت ہے توروزے رکھنے سے انسان کو دو ہی طرح کے فائدے حاصل ہوتے ہیں جسمانی بھی روحانی بھی۔پہلے بات جسمانی فوائد کی تو روزے رکھنے سے ہم قربت الہی کے علاوہ اچھی صحت بھی پا ئی جاسکتے ہیں ۔روزہ جسمانی زکوۃہوتی ہے تو جناب […]

برطانیہ میں ایم کیو ایم کے 70 بنک اکاؤنٹس سامنے آگئے

برطانیہ میں ایم کیو ایم کے 70 بنک اکاؤنٹس سامنے آگئے

بی بی سی کے مطابق  برطانوی پولیس کی دستاویزات میں منی لانڈرنگ کے معاملے میں تحقیقات کا سامنا کرنے والی پاکستانی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ سے منسلک لندن کے 70 سے زائد بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات موجود ہیں۔
ان اکاؤنٹس میں سے 26 متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے نام پر ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین 20 برس سے زائد عرصے سے لندن میں خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
تاحال اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ برطانیہ میں مقیم ایم کیو ایم کے عہدیداران کو منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا یا نہیں۔
چھ برطانوی اہلکاروں نے بھی حال ہی میں منی لانڈرنگ کے اس مبینہ معاملے میں تعاون کے لیے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شُہدا کے نا م سلام عقیدت: منا حنان

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شُہدا کے نا م سلام عقیدت: منا حنان

ایک بڑی مقبول زمانہ حکایت ہے ایک طو طا اور طوطی محو پرواز رازونیاز میں مگن دنیا و مافیہا سے بے خبر لمبی اڑانیں بھر رہے تھے کہ اسی اثناء میں آفتاب نے اپنے پَر سمیٹنے شروع کئے تو جوڑے کو اجالا تاریکی میں بدلتا دیکھ کر خیال آیا کہ دن تو بیت گیا اب تو شام بھی ڈھلنے کو ہے اندھیری رات کھلا آسمان او رگھر سے دور گو یا جوڑا متفکرات میں گِرگیا کہ اس دردکا درمان کیسے کیا جائے طے یہ پا یا پرواز ترک کر کے شب بھر کیلئے کہیں کوئی جائے پناہ تلاش کی جائے خاصی تگ و دو کے بعد ایک ویران بیابان گاؤں نظر آیا اور پھر وہی عارضی جائے مسکن قرار پایا۔ڈیر ے ڈالتے ہی طوطی نے روایتِ نسوانی پر عمل کرتے ہوئے طوطے پر پہلے سوال داغ دیا کہ یہ گاؤں غرق کیسے ہوا اس کی رونقیں شادابیاں اور چہک ماند […]

اللہ میاں مجھے گھر واپس جانا ہے: رانا ساجد سہیل

اللہ میاں مجھے گھر واپس جانا ہے: رانا ساجد سہیل

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے متعلق لکھنے کا ارادہ تھا کہ اچانک فیس بک پر ایک اشتہار دیکھا جس کو دیکھتے ہی ہاتھ جیسے کانپنے لگے ہو ، قلم کی سیاہی جیسے سکڑ ہی گئی ہو، سینے میں درد سا اٹھا ، روح پہ لرزا سا طاری ہو گیا اور پورے جسم کے رونگٹے کھڑے ہو گئے آنکھوں کی نمی سے لکھنے کی کوشش کی جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی کیونکہ منظر کشی ہی ایسی ہے جسے دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے۔اس آواز کو سمجھنے کے لئے دل کی گہرائی سے سننا اور محسوس کرنا پڑے گا اس آواز کی کیفیت کسی بھی انسان کی روح کو جھنجھوڑ دیتی ہے۔
اللہ میاں امی کہتی ہیں آپ کو سب پتا ہے آپ تو جانتے ہیں نا کہ گھر میں میری سب کو کتنی ضرورت رہتی ہےدادا ابو اکیلے سیڑ یاں نہیں چڑھ سکتے […]

advertise