Archive for September, 2016

حکومت کب تک عوام کو بے وقوف بناتی رہے گی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سے ہی ملک میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو سکے گا چوہدری محمد رمضان جانی

حکومت کب تک عوام کو بے وقوف بناتی رہے گی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سے ہی ملک میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو سکے گا چوہدری محمد رمضان جانی

وزیراعظم کا 2018میں بجلی بحران ختم کرنے کا عزم خوش آئند ہے ۔ حکومت کب تک عوام کو بے وقوف بناتی رہے گی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سے ہی ملک میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو سکے گا چوہدری محمد رمضان جانی۔ نئی آواز  :  وزیر اعظم جناب نواز شریف کا لوڈ شیڈنگ  ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کا عزم خوش آئند ہے کیوں کہ پاکستان کو دہشت گردی کے بعد توانائی کے بحران نے شدید نقصان پہنچایا ہے اس لئے ہچکولے کھاتی معشیت آخری سانسیں لے رہی ہے رہنماء تاجربرادری چوہدری محمد رمضان جانی نے نئی آواز سے گفتگو کرتے ہوے ان خیالا ت کا اظہار کیا کہ حکومت کب تک عوام کو بیوقوف بناتی رہے گی حکومت کو سنجیدگی سے اس مسلے کا حل نکالنا چاہیے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سے ہی ملک میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو سکے گا اگر ماضی کے تین سالوں […]

پاکستان میں پیدا ہونے والے تمام مسائل نظریہ پاکستان سے دوری کا نتیجہ ہیں :  حکیم موسیٰ رضا خان آفریدی

پاکستان میں پیدا ہونے والے تمام مسائل نظریہ پاکستان سے دوری کا نتیجہ ہیں : حکیم موسیٰ رضا خان آفریدی

ملک کو نحوست سے بچانے کے لئے نیو ورلڈ آڈر نہیں نظام مصطفی کے حوالے کرنا ہو گا۔ پاکستان میں پیدا ہونے والے تمام مسائل نظریہ پاکستان سے دوری کا نتیجہ ہیں حکیم موسیٰ رضا خان آفریدی (نئی آواز) اصل بات یہ ہے کہ پاکستان کی خوشحالی کے کچھ دعویدار پاکستان کی بیماریوں کے علاج کے لئے اُسی میڈیکل سے دوا لینا چاہتے ہیں جہاں سے امریکا اور برطانیہ لیتے ہیں مگر ایسے حضرات کو معلوم نہیں اور غیروں کا جب بیماری کی کی تعریف میں اتفاق نہیں تو علاج ایک جیسا کیسے ہو گا سماجی رہنماء حکیم موسیٰ رضا خان آفریدی نے نئی آواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغرب اپنے ماحول کو خوبصورتی کے لئے جن چیزوں کو اہمیت دیتا ہے ہمارے نزدیک وہ عریانی فحاشی اور بے حیائی ہے پاکستان میں پیدا ہونے والے تمام مسائل نظریہ پاکستان سے دوری کا نتیجہ ہیں نظریہ پاکستان کا […]

اسلامی جمہوریہ یا سیکیولرپاکستان: تحریر حسن آراء

اسلامی جمہوریہ یا سیکیولرپاکستان: تحریر حسن آراء

پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کانعرہ بلند ہوا تحریک خلافت ،دو قومی نظریے کا فرق واضح ہوا اور مادر وطن وجود میں آیا لاکھوں قربانیوں کا ثمر کروڑں دعاؤں کی جزا جب مسلمانوں کو خوابوں کو تعبیر ملی تو سوچا یہ تھا کہ اب ہم آپنے وطن میں اسلامی شعار کے مطابق آزدی سے جیئں گےاپنے بچوں کو غیر مسلم معاشرے ،ہندوؤں اور انگریزوں کی غلامی سے بچا کر پرورش کریں گے اسلامی معاشرے کو فروغ ملےگا مگر یہ ہو نہ سکا ہم نے آزادی کے نام پر ایک خطہ جو اللہ رب العزت کا انعام تھا اسکی نعمتوں ،معدنیات معتدم دریا سمندر بلند و بالا پہاڑی سلسلوں سے بھرا ہوا تھا حاصل تو کرلیا مگر برسوں کی غلامی کی زنجیروں کو نہ توڑ سکے جس کے زخم رس رس کر ناسور بن گئے چکے تھے اسلام کے نام پر حاصل کی گئی آزادی سیکولر نظام کی […]

بریکنگ نیوز ۔۔ لوئر دیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جا بحق

بریکنگ نیوز ۔۔ لوئر دیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جا بحق

لوئر دیر نئی آواز ( ناصر زادہ ) لقمان بانڈہ کے علاقے غنڈہ سیڑھی میں لینڈ کروزر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین خواتین اور بچے سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی،ل۔ نمائندہ نئی آواز کے مطابق لقمان بانڈہ حادثہ میں زخمی ہونے والے دو بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق حادثہ کے شکار ہونے والے افراد سیر کی غرض سے سیاحتی مقام لقمان بانڈہ آ ے ہوئے تھے۔

پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں عید کی خوشیاں

پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں عید کی خوشیاں

پاکستان بھر میں نماز عید کے اجتماعات ، جگہ جگہ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کیا جا رہا ہے۔ لاہور نئی آواز  (نیوز ڈیسک  ) ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے ، مختلف شہروں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے ، ہر کسی نے گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے عید ملی ، سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی جا رہی ہے ۔ ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے ۔ اسلام آباد میں نماز عید کا سب بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد میں ہوا جہاں ہزاروں افراد نے عید کی نماز ادا کی اور گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے سے عید ملی ۔ کراچی میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے ، میمن مسجد ، بولٹن مارکیٹ ، […]

موٹروے اور فوجی اہلکاروں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی مکمل تفصیلات

موٹروے اور فوجی اہلکاروں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی مکمل تفصیلات

پشاور نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) ۔ موٹر وے پولیس اہلکاروں کی جانب سے تھانہ اکھوڑہ میں دائر کردہ درخواست کے مطابق یہ واقعہ فوجی اہلکاروں کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا ۔ تھانے میں دائر درخواست  کے مطابق ’دو سویلین گاڑیوں میں سوار سادہ کپڑوں میں ملبوس دو نوجوان، تیز رفتار، نہایت غفلت، بے اختیاطی اور غلط سائڈ سے علاقہ جھانگیرہ کی طرف جا رہے تھےلیکن جب موٹر وے پولیس نے انھیں رکنے کا اشارہ کیا تو انھوں نے گاڑیاں نہیں رکیں جس کے بعد پولیس نے ان کا تعاقب شروع کر دیا۔‘ درخواست میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ جب جہانگیرہ کے پاس دونوں گاڑیوں کو روکا گیا تو دونوں نوجوانوں نے اپنی گاڑیوں سے باہر نکلتے ہی جھگڑا شروع کر دیا۔ درخواست کے مطابق ’ایک نوجوان نائن ایم ایم پستول سے مسلح تھا۔دونوں نوجوان فوج میں کپتان ہیں۔‘ موٹروے پولیس اہلکاروں کے مطابق جھگڑے کے […]

شام میں جنگ بندی کا پہلا دن ابھی تک حالات پر امن

شام میں جنگ بندی کا پہلا دن ابھی تک حالات پر امن

نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) شام میں پیر کی شام سے نافذ جنگ بندی بہت حد تک صحیح طور پر قائم ہے اور پہلے دن کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ انھیں 15 گھنٹوں سے جاری جنگ بندی میں کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاعات نہیں ہیں۔ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے جنگ بندی کے اس معاہدے کو ممکنہ طور پر ’متحدہ شام کے لیے آخری موقعے‘ کے طور پر بیان کیا ہے۔ تاہم جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے بعض خبروں میں حکومت اور باغیوں دونوں جانب سے اکا دکا حملوں کی باتیں بھی سامنے آئی ہیں۔ آبزرویٹری نے کہا کہ انھوں نے بعض رپورٹس دیکھی ہیں جن میں حما صوبے کے بعض گاؤں پر فضائی بمباری اور دمشق کے قریب شیلنگ ہوئي ہے۔

عید گاہ اور مساجد میں عید کی نماز بھی ادا نہ کی جا سکی ، دس اضلاع میں کرفیو نافذ

عید گاہ اور مساجد میں عید کی نماز بھی ادا نہ کی جا سکی ، دس اضلاع میں کرفیو نافذ

نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) مقبوضہ جموں  کشمیر میں عیدالاضحیٰ کے موقعے پر انڈیا کی جانب سے کر دیو نافذ، علیحدگی پسندوں کی جانب سے اقوام متحدہ مبصر کے دفتر تک مارچ کی اپیل کے پیش نظر وادی کے تمام دس اضلاع میں کرفیو لگا دیا گیا ہے اور موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح سکیورٹی اور مظاہرین کے درمیان  تصادم میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجینسی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ اور جنوب میں شوپیاں کے علاوہ سرینگر مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے ہیں اور انھیں منتشر کرنے کے لیے چھرّوں کا استعمال کیا ہے۔ یہ فیصلہ پیر دیر رات جموں کشمیر پولیس کے ہیڈ کوارٹر پر سکیورٹی کے متعلق جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔ وادی میں پُر تشدد مزاحمت کے آغاز کے […]

وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا عید  کے موقع پر پیغام

وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا عید کے موقع پر پیغام

وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد نواز شریف کا عیدالاضحی10ذی الحجہ 1437ھ 13ستمبر2016ء کے موقع پر قوم کے نام پیغام السّلام و علیکم و رحمۃ اللہ، عیدالاضحیٰ کے پُر مسرت موقع پرمیں پاکستان اوردنیا بھر میں بسنے والے فرزندانِ توحید بالخصوص کشمیری عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتاہوں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ایک بار پھر یہ مبارک موقع عطا فرمایا۔ میں دُعا کرتا ہوں کہ آپ سب کی زندگی میں اس طرح کی خوشی کے مواقع بار بار آتے رہیں ۔ عیدالاضحی حضرت ابراہیم علیہ السّلام کی اطاعت اور حضرت اسماعیل علیہ السّلام کی تسلیم و رضا کی یادگار ہے ۔خانوادہ ابراہیم ؑ نے اپنے پروردگار کی خوشنودی کے لیے دنیا کے ہر رشتے کوقربان کیا اور ہر موقع پراللہ تعالیٰ کی رضا کو ترجیح دی۔اس کا نقطہ ء عروج بیٹے کی قربانی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے باپ اور بیٹے کی اس ادا کو اس طرح […]

اے سی پیر محل کا غیر میعاری اور ناقص اشیا فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف آپریشن جاری

اے سی پیر محل کا غیر میعاری اور ناقص اشیا فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف آپریشن جاری

 پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف )  اے سی پیرمحل کا ڈی ڈی ایچ او پیرمحل کے ہمراہ ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروٹ سبزی چکن فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن 16دکانداروں کو ہزاروپے کے جرمانے تفصیل کے مطابق اے سی پیرمحل حافظ محمد نجیب نے ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈی ایچ او پیرمحل، فوڈ انسپکٹر اسحاق شاہ کے ہمراہ ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروٹ سبزی چکن فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 20دکانداروں کو جرمانہ 41000روپے عائد کرکے موقع پر وصول کرلیا وائس آف پیرمحل ،،،،،،،،،،، دوگاڑیوں کے تصادم میں دوخواتین ہلاک سات بچے شدید زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر763گ ب کے قریب بہاولپور سے آنے والی گاڑی نمبر1698-LEDجو فیصل آباد سے خانیوال جانے والی کارنمبرFDS-799سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں دوخواتین جبکہ سات افرادشدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ریفر کردیا گیا جہاں پران […]

advertise