Archive for September, 2016

نئی آواز پیر محل ایڈیشن ، 2 ستمبر 2016بروز جمعہ

نئی آواز پیر محل ایڈیشن ، 2 ستمبر 2016بروز جمعہ

پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) سڑک کے حادثات میں 16افراد زخمی ہونے سمیت لڑائی کے مختلف واقعات میں 9افرا د شدید زخمی زخمیوں کو سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امد اد دی گئی ۔ پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف ) پٹرولیم مصنوعات مقررہ نرخ پر فروخت کویقینی بنانے کے  لیے چیک اینڈبیلنس کے ذریعے مانیٹرنگ کررہے تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا فائدہ صارفین کوحاصل ہوسکے ان خیالات کا اظہار حافظ نجیب احمد اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپ مالکان کو ضابطہ جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا زائد قیمت کی وصولی اور پیمائش میں کمی کسی صورت قبول نہیں پیٹرول کی قیمت حکومت کے مجوزہ نرخ پر فروخت کو یقینی بناتے ہوئے پٹرول کی فراہمی میں رکاوٹ کے مرتکب پٹرول پمپ مالکان کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کریں گے۔ پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) امریکہ کی بھارتی حمایت اور پاکستان سے […]

پیر محل اور کمالیہ بار کے صدور کی چیف جسٹس ہائی کورٹ لاہور سے ملاقات

پیر محل اور کمالیہ بار کے صدور کی چیف جسٹس ہائی کورٹ لاہور سے ملاقات

پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف )  پیرمحل بار اور کمالیہ بار کے صدر اور جنر ل سیکرٹری کی چیف جسٹس ہائی کورٹ سے ملاقات پیرمحل جوڈیشل کمپلیکس کے سنگ بنیاد کی دیڑھ ماہ میں تقریب اور پیرمحل بار کے لیے کمپیوٹر لیب ایک ایڈیشنل سیشن جج کورٹ کے جلدقیام کی منظوری کا وعدہ تفصیل کے مطابق پیرمحل بار کے صدر بار عبد الجبار جٹ ، ا ور صدر بار کمالیہ رائے نیازا حمد اور جنر ل سیکرٹری مہر امان اللہ ہمجانہ کمالیہ بار ، جنرل سیکرٹری رائے نئیرمارتھ جوائنٹ سیکرٹری رانا احمد رضا ایڈو کیٹ پر مشتمل وفد نے سید منصور علی شاہ چیف جسٹس ہائی کورٹ لاہور سے ملاقات کی ملاقات میں سید منصور علی شاہ چیف جسٹس پیرمحل بار کے لیے کمپیوٹر لیب جس میں 30کمپیوٹر اور دوجنریٹر مہیا کرنے کا حکم دیا جبکہ پیرمحل میں ایک ایڈیشنل سیشن جج کورٹ کے جلدقیام کی منظوری کا وعدہ […]

ایران کی طرف سے بلوچستان پر مارٹر گولوں سے بمباری

ایران کی طرف سے بلوچستان پر مارٹر گولوں سے بمباری

ڈپٹی کمیشنر کی نئی آواز سے خصوصی گفتگو۔ کوئٹہ نئی آواز  ( ڈسٹرک رپورٹر) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایران کی جانب سے فائر کیے جانے والے مارٹرگولے گرے ہیں ، پنجگور کے ڈپٹی کمشنر مجیب الرحمان نے نئی آواز کے نمائندہ عزیز جان بلوچ  سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ یہ گولے ضلع کے علاقے پروم میں گرے۔ پروم ایران کے سرحد کے قریب واقع ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مارٹر کے گولے زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے لیکن ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے مارٹرگولوں کی فائرنگ کے واقعہ پر متعلقہ ایرانی حکام سے باقاعدہ احتجاج کیا گیا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ اس پر ایرانی حکام سے فلیگ میٹنگ منعقد کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔ بلوچستان کے ایران کے ساتھ پانچ اضلاع کی سرحدیں لگتی ہیں۔ ان اضلاع میں چاغی، واشک، […]

دولت اسلامیہ اور داعش نے ملک میں جگہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے: عاصم باجوہ

دولت اسلامیہ اور داعش نے ملک میں جگہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے: عاصم باجوہ

اسلام آباد نئی آواز  ( نیوز ڈیسک ) آئی ایس پی آر   کا کہنا ہے کہ ملک میں خود کو دولت اسلامیہ کہلوانے والی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ یا داعش نے جگہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے تاہم اس کے خاتمے کا کام ابھی ختم نہیں ہوا،  فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے راولپنڈی میں ایک طویل پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دولت اسلامیہ تنظیم کے تین سو سے زائد اراکین جس میں ان کے امیر حافظ عمر شامل ہیں سب گرفتار ہو چکے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس تنظیم کے پاکستان میں سربراہ حافظ عمر تھے جو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 15 اہلکاروں کی ہلاکت کے علاوہ فیصل آباد میں میڈیا کے دفاتر پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔ اس کے علاوہ لاہور، سرگودھا اور اسلام آباد میں میڈیا ہاؤسز پر […]

advertise