نئی آواز پیر محل ایڈیشن ، آج کی تمام چھوٹی بڑی خبریں

پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف ) بجلی کا کرنٹ لگنے سے شادی شدہ خاتون ہلاک۔
تفصیل کے مطابق پنڈی غازی آبادی کی رہائشی شادی شدہ خاتون اقرا زوجہ عمیر جٹ موٹر پمپ کا بٹن آن کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگئی۔

پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف ) نامعلوم سنگدل ماں نومولود کو جھاڑیوں میں پھینک کرفرارپولیس نے نومولود کو طبی امداد دلوائی بے اولا دجوڑے گود لینے کے لیے پہنچ گئے۔
تفصیل کے مطابق بی پلاٹ پیرمحل نزد فاؤنڈیشن سکول کے قریب جھاڑیوں میں نامعلوم سنگدل خاتون اپنے نومولود بچے کو جنم دے کر جھاڑیوں میں پھینک گئی بچے کے رونے کی آواز سن کر مقامی لوگوں کی اطلاع پر تھانہ پیرمحل پولیس نے نومولود کو اپنے قبضہ میں لے کر طبی امدا د کے لیے فوری سول ہسپتال پیرمحل پہنچایاجہاں پر کئی بے اولاد جوڑے نومولود بچے کو گود لینے کے لیے پہنچ […]