Archive for October 13th, 2016

رانا اشرف ( نامہ نگار ) نئی آواز پیر محل

پیر محل سے آج کے دن کی تمام خبریں ۔۔ رپورٹ نامہ نگار نئی آواز رانا اشرف

پیر محل ( نئی آواز ) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت جماعت پنجم و ہشتم کے امتحان کا انعقاد ماہ فروری2017ء میں ہوگا۔ امتحان میں شمولیت کے لیے رجسٹریشن کا عمل ضلع بھر کے ایگزامینیشن کلسٹر سنٹرز پر جاری ہے۔
جس کی آخری تاریخ31 اکتوبر 2016ء ہے۔ گورنمنٹ سکولز کے تما م طلباء و طالبات کی رجسٹریشن لازمی ہے۔ تمام پرائیویٹ سکول جو کہ جماعت پرائمری تک کے لیے رجسٹرڈ ہیں، کے طلباء و طالبات کی جماعت پنجم کے لیے رجسٹریشن لازمی ہے۔ تمام پرائیویٹ سکولز جو کہ ایلیمنٹری تک کے لیے رجسٹرڈ ہیں ، کے طلباء و طالبات کی جماعت ہشتم کے لیے رجسٹریشن لازمی ہے۔ انفرادی حیثیت سے امتحان میں شمولیت اختیار کرنے والے طلباء و طالبات کسی بھی ایگزامینیشن کلسٹر سنٹر پر اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے امیدوار کی 1×1 انچ سائز کی دوعدد تصدیق شدہ تصاویر، امیدوار کے والد؍والدہ یا سرپرست کی کمپیوٹرائزڈ شناختی […]

تھائی لینڈ کے بادشاہ اٹھاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے

تھائی لینڈ کے بادشاہ اٹھاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے

‎نئی آواز ( انٹر نیشنل ڈیسک ) تھائی لینڈ میں شاہی محل کی طرف سے اعلان کہ ملک کے بادشاہ پومی پون 88 برس کی عمرمیں انتقال کر گئے ہیں۔
‎آپ کو یہاں یہ بھی بتاتے چلے کہ وہ دنیا میں طویل ترین عرصے تک بادشاہ رہنے والے فرماں روا تھے جنہوں نے اپنے ستر سال دورہ اقتدار میں بہت سے سیاسی بحرانوں سے ملک کو نکلا۔
‎گزشتہ چند برسوں میں وہ اپنی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے عوامی تقریبات میں شرکت نہیں کرتے تھے۔
‎بادشاہ کا انتقال ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب تھائی لینڈ 2014 میں ہونے والی بغاوت کے بعد سے فوج کی حکمرانی میں ہے۔
‎شاہی محل کی طرف سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق بادشاہ پومی پون سری راج ہسپتال میں انتہائی پرسکون حالت میں انتقال کر گئے۔
‎اس موقع پر تھائی لینڈ کی پارلیمان کا خصوصی اجلا س طلب کر لیا گیا ہے۔
‎بادشاہ پومی پون کے […]

advertise