Archive for October 18th, 2016

دیر بالا کے پی کے میں ڈینگی کا کیس سامنے آ گیا

دیر بالا کے پی کے میں ڈینگی کا کیس سامنے آ گیا

دیر بالا نئی آواز ( ناصر زادہ ) دیر بالا  میں ڈینگی مریض کا کیس سامنے آگیا. مریض آر ایچ سی تاتپارلاگیا جہاں ٹیسٹ کر کے ان کاٹیسٹ ڈینگی این ایس ون فازیٹو آگیا مریضہ زوجہ باچہ الدین کا تعلق یوسی پالام.سے ہے.مریضہ کو ڈی ایچ کیو تیمرگرہ ریفر کر دیا گیا..۔

رانا اشرف ( نامہ نگار ) نئی آواز پیر محل

نئی آواز ایڈیشن پیر محل آج کی تمام خبریں ( پیر محل اور گردو نواح سے )۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) حزب اقتدارو حزب اختلاف کوجارحانہ انداز اختیار کرنے کی بجائے افہام وتفہیم سے کام لیتے ہوئے ملک میں جاری بحرانوں کے خاتمہ کے لیے جامع حکمت عملی اپنانا ہوگی ساری سیاسی پارٹیوں کا ایک دوسرے پر الزامات لگاکرخود کو تمام معاملات سے بری الزمہ قرا ر دلوانا حقائق سے روگردانی کے متراد ف ہے سیاستدانوں کو ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے خود احتسابی کے عمل کو اپنانا چاہیے ان خیالات کاا ظہار خان شوکت علی خان سماجی راہنما ذاکر آباد نے اپنے بیان میں کیا اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران پاکستان اور اس کے عوام کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں قومی ادارے موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے دیوالیہ ہورہے ہیں لوگ نان شبینہ کے محتاج ہونے کے باعث خودکشیوں پر مجبور ہے امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے ایسے میں حزب اقتدارو حزب اختلاف کوجارحانہ انداز […]

شام کا تنازع امریکہ اور روس کے درمیان جنگ کا خطرہ منڈلا نے لگا

شام کا تنازع امریکہ اور روس کے درمیان جنگ کا خطرہ منڈلا نے لگا

لندن نئی آواز  (نیوز ڈیسک ڈیسک) شام کے تنازع پر امریکہ اور روس کے مابین جنگ چھڑجانے کا خطرہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتاجا رہا ہے۔ پہلے روس نے اپنے شہریوں کو جنگ کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی تنبیہ کی تھی اب امریکی ماہرین کی طرف سے بھی اپنے شہریوں کو روسی حملے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے ایک سابق اعلیٰ افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ ”روسی فوج کسی بھی وقت امریکہ پر حملہ آور ہو سکتی ہیں۔“ اس نیوی افسر کے مطابق روسی افواج آبدوزوں کے ذریعے امریکی ریاست الاسکا کے گاﺅں واسیلا کے ذریعے امریکہ میں داخل ہوں گی کیونکہ الاسکا کا ساحلی علاقہ قطعی طور پر غیرمحفوظ ہے اور روس کے لیے یہ بہترین جگہ ہے جہاں سے وہ امریکہ پر حملہ آور ہو سکتا ہے۔
بڑا خطرہ! […]

بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کی توسیع کے معملات فوجی حکام سے طے کرنے کے لئے کمیٹی کا اعلان: ڈاکٹر وسیم اختر کی کاوش رنگ لے آئی

بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کی توسیع کے معملات فوجی حکام سے طے کرنے کے لئے کمیٹی کا اعلان: ڈاکٹر وسیم اختر کی کاوش رنگ لے آئی

بہاولپور نئی آواز ( رانا عرفان )  ڈاکٹر سید وسیم اختر کی تجویزسے اتفاق کرتے ہوئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کی تسیع کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جس میں خود ڈاکٹر سید وسیم اختر بھی شامل ہو نگے اور یہ کمیٹی زمین کے حصول کے لیے ملحقہ زمین کے متعلق فوجی حکام سے گفت و شنید کرئے گی انہوں نے بتایا کہ ہسپتال آؤٹ ڈور میں اوسطاًروزانہ4833 اور ایمرجنسی میں 2593 مریض آتے ہیں ۔
بہاول پور-پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر نے پنجاب اسمبلی میں وقفی سوالات کے دوران یقین دھانی کرائی کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ کو جلد فعال کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے لیے رواں مالی سال میں571 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ آٹھ سو ملین سے زائد رقم پہلے ہی خرچ کی جا چکی ہیں وہ اسمبلی فلور پر جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر […]

سانگھڑ پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

سانگھڑ پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

سانگھڑ نئی آواز ( کرائم رپورٹر )۔
ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر سمیع اللہ سومروکے امکانات پر عمل کرتے ہوئے منگلی پولیس نے ڈی ایس پی اشتیاق احمد آرائیں کی سربراہی میں ایس ایچ او ریاض احمد بھٹو اور دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمرہ فیصل آباد سے کھپرو آنے والے ٹرک کو جمڑاؤ چیک پوسٹ ہرروک کر چیک کیاجس پرٹرک سے ہزاروں کی تعداد میں پھل جڑیوں کے ساتھ ساتھ آتش گیر مواد کے تین سو پچاس کاٹن پکڑ ے گئے منگلی پولیس نےدو ملزمان کو گرفتار کر کے ٹرک کو اپنی حراست میں لے لیاڈی ایس پی اشتیاق احمد آرئیں کے مطابق ساٹھ پونڈ پھل جڑیوں کی اجازت ہو تی ہےمگر پکڑاجانے والا آتش گیر مادہ کئی ٹن میں ہے جب کہ سا ٹھ لاکھ مالیت کا آتش گیر مادہ غیر قانونی طور پر کھپرو منتقل کیا جارہا تھا انھوں کا مزید کہناتھا کہ آتش گیر مواد مارکیٹ میں ہچاس […]

بریکنگ نیوز ۔۔ ملتان میں سینکڑوں ہاؤسنگ کالونیاں غیر قانونی قرار ، شہری ہو شیار رہیں

بریکنگ نیوز ۔۔ ملتان میں سینکڑوں ہاؤسنگ کالونیاں غیر قانونی قرار ، شہری ہو شیار رہیں

1-ملتان نئی آواز ( فیض رسول ) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 175 پرائیویٹ ہاوسنگ کالونیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔
2- شہری ان کا لونیوں میں پلاٹوں کی خریدوفروخت سے اجتناب کریں ۔
3- ان غیرقانونی سکیوں کے خلاف کا روائی کی جارہی ہے اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں ۔
4- ان ہاوسنگ سکیموں میں مالکان یاشہریوں کی طرف سے ہونے والی تعمیرات کو گرا دیا جائے گا ۔

5- شہری پلاٹ کی خریداری سے پہلے ایم ڈی اے کی ویب سائئٹ
www.mda.gov.pk
سے سکیم کی قانونی حیثیت کے بارے معلومات ضرور حاصل کریں۔
ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے الطاف حسین ساریو

کمالیہ مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی سیکورٹنی مکمل

کمالیہ مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی سیکورٹنی مکمل

کمالیہ نئی آواز ( عامر چوہدری ) ریٹرننگ آفیسر میونسپل کمیٹی کمالیہ رانامحمد نواز نے مخصوص نشستوں کے امیدوار وں کے کا غزات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا. تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کمالیہ کی مخصوص نشستوں خواتین کی5 کے لیے 12 درخواستیں منظور ہوئیں. ورکر کی 2 نشستوں کے لیے 5،یوتھ کی 1نشست کے لیے 3اور نان مسلم کی 2 نشستوں کے 5درخواستیں منظور ہوئی ہیں. شیڈول کے مطابق درخواستیں واپس لینے کی تاریخ 24.10.2016 ہے اور نشانات 25.10.2016 کو الاٹ کیے جائیں گے.۔

ایسی جمہوریت پرلعنت ہوجس میں غریب کوایک وقت کی روٹی میسرنہ ہو : جمشید دستی

ایسی جمہوریت پرلعنت ہوجس میں غریب کوایک وقت کی روٹی میسرنہ ہو : جمشید دستی

 بہاولپور نئی آواز ( رانا عرفان ) ایوان صدر‘وزیراعظم ہاوس سمیت اسمبلیاں برائیوں کاگڑھ بن چکی ہیں ملک کوبیرونی نہیں بلکہ 99 فیصد کرپٹ سیاستدانوں سے خطرہ ہے نئے صوبے وقت کی اہم ضرورت ہیں صدرپاکستان اورمزدورکی تنخواہ ایک ہونی چاہیے مارشل لاء کاحامی نہیں سیاستدانوں کاگندصاف کرنے کیلئے عوام کو اٹھ کھڑا ہوناچاہے جمشیددستی ایم این اے نے عوامی راج پارٹی کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں ڈیرہ بکھا ریلوے لائن کے قریب پریس کانفرنس سے خطاب۔

بہاول پور: یسی جمہوریت پرلعنت ہوجس میں غریب کوایک وقت کی روٹی میسرنہ ہو ایوان صدر‘وزیراعظم ہاوس سمیت اسمبلیاں برائیوں کاگڑھ بن چکی ہیں ملک کوبیرونی نہیں بلکہ 99 فیصد کرپٹ سیاستدانوں سے خطرہ ہے نئے صوبے وقت کی اہم ضرورت ہیں صدرپاکستان اورمزدورکی تنخواہ ایک ہونی چاہیے مارشل لاء کاحامی نہیں سیاستدانوں کاگندصاف کرنے کیلئے عوام کو اٹھ کھڑا ہوناچاہے ان خیالات کااظہار جمشیددستی ایم این اے نے عوامی راج پارٹی کی […]

advertise