Archive for December, 2016

معروف محقق،اسلامی دانشور، بین الاقوامی قانون دان ڈاکٹر محمد حمید اللہ تحریر۔اختر سردار چودھری ،کسووال

معروف محقق،اسلامی دانشور، بین الاقوامی قانون دان ڈاکٹر محمد حمید اللہ تحریر۔اختر سردار چودھری ،کسووال

معروف محدث، فقیہ، قانون دان اور اسلامی دانشور ،تاریخ قرآن وحدیث کے محقق کو دنیا ڈاکٹر محمد حمید اللہ کے نام سے جانتی ہے ۔حیدرآباد دکن میں 9 فروری 1908 ء کو پیدا ہوئے ۔آپ آٹھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے ۔ آپ کے والد محترم کا نام محمد خلیل اللہ تھا، جو خود بھی ایک ادیب اور عالم شخصیت تھے۔آپ کے دادا محمد صبغت اللہ کا شمار بھی عظیم علماء میں تھا، جنہوں نے67 کتابیں عربی ،فارسی ،اردو میں لکھی تھیں ۔
آپ نے گھر میں ابتدائی تعلیم حاصل کی اس کے بعد جامعہ نظامیہ میں داخلہ لیا اور 1924ء میں درس نظامی مکمل کیا ۔اس کے بعد امتیازی حیثیت سے میٹرک پاس کیا ۔1924ء میں آپ نے جامعہ عثمانیہ میں داخلہ لیا اور اسلام، علم قانون میں ایم اے اور ایل ایل بی کی سند 1930ء میں حاصل کی۔ 1932ء میں جامعہ بون، جرمنی سے ڈی فل […]

پھولوں کی داستان،سانحہ پشاور : اختر سردار چوہدری

پھولوں کی داستان،سانحہ پشاور : اختر سردار چوہدری

ملکی ہی نہیں انسانی تاریخ کے سیاہ ترین دن 16 دسمبر 2014ء کا سورج طلوع ہوا ۔ کسے کیا خبر تھی کہ یہ دن ملک کی تاریخ میں ایک اور سانحہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا ،یہ سورج طلوع ہوا تو اپنے ساتھ ان گنت غم لے کر آیا، آرمی پبلک سکول پشاورپر دہشت گردوں کے حملے نے پشاور کی سرزمین کے حساس دلوں ،معصوم پھولوں کو خون میں رنگ دیا تھا۔پشاور کے آ رمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 144 طلبہ 22اساتذہ اور پاک فوج کے تین جوانوں کی شہادت کا واقعہ آج بھی قوم کے ذہن میں ہے اور اس کے زخم آج بھی اسی طرح تازہ ہیں۔ اس واقعہ کو دو سال ہو گئے لیکن ایسا لگتا ہے کہ جیسے کل ہی کی بات ہو ۔
ہر صاحب دل پاکستانی 16دسمبرکو سانحہ مشرقی پاکستان کا سوچ کر اشکبار ہوتا ہے ۔دوسال […]

میاں اسدالرحمان نے78ممبران کی حمایت کا دعوی کردیا، چوہدری جمیل گجرکا ایم این اے گروپ کے اعزاز میں عشائیہ

میاں اسدالرحمان نے78ممبران کی حمایت کا دعوی کردیا، چوہدری جمیل گجرکا ایم این اے گروپ کے اعزاز میں عشائیہ

میاں اسدالرحمان کے مخالفین پر تابڑ توڑ حملے
کمالیہ نئی آواز (نامہ نگار) ممبرقومی اسمبلی میاں اسدالرحمان کی چیئرمینز و کونسلرز کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا۔ہمارے پاس 78ممبران موجود ہیں ۔ 22دسمبر ضلع کونسل کا الیکشن ہمارا گروپ واضع اکثریت سے جیتے گا مخالفین دو دن کمپئین کرکے شکست کو دیکھ کر بلوں میں گھس چکے ہیں ہم کرپشن مافیا کو بے نقاب کرتے رہینگے لوٹ مار کی سیاست کرنیوالے ناکام ہونگے۔ ہماری انتخابی مہم کل اختتام پذیر ہوجائیگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این خالد وڑائچ کا کہنا تھا ممبرقومی اسمبلی میاں اسدالرحمان پیر قطب علی شاہ علی بابا اور ایم پی اے عبدالقدیر اعوان کی انتھک محنتوں سے الحمداللہ ہم کامیابی کے قریب تر پہنچ چکے ہیں انشااللہ فوزیہ وڑائچ کی کامیابی کے بعد سرکاری دفتروں میں کمیشن ایجنٹس کا صفایا کرینگے میرٹ اور نظام میں شفافیت اولین […]

Vices of the western world

اب اُڑ جا رے پنچھی : تحریر سید امجد حسین بخاری

بخاری میری خاطر صرف ایک کش صرف ایک کش، تم اپنے دوست کی خاطر ایک کش نہیں لگاﺅ گے؟ یہ کلاس کی جانب سے کی جانے والی باربی کیو پارٹی میں میرے ایک بہت قریب دوست کے جملے تھے۔ ایک وقت کو میں نے سوچا کہ ایک کش لگانے میں کیا حرج ہے؟ کیا ہو جائے گا جو میں اپنے دوست کا دل رکھنے کے لئے ایک کش سگریٹ کا لے لوں ؟ لیکن پھر خیال آیا کہ یہ ایک کش ہی اس پرندے کی مانند ہوتا ہے جو اپنی پہلی اُڑان سے خوف زدہ ہوتا ہے مگر جوں ہی وہ اُڑنا شروع کرتا ہے تو اس کی پرواز بلند سے بلند تر ہوتی جاتی ہے۔ اکثر نوجوان اپنے دوستوں کی خاطر ہی نشے کی ابتدا ءکرتے ہیں اور یہ ابتدا رفتہ رفتہ ان کی زندگی کا حصہ بن جاتی ہے۔ زمانہ طالب علمی میں قریبی دوستوں ہی کی وجہ […]

مدرسہ غوثیہ مہریہ نصیریہ متصل جامع مسجدشیرخیل میں سانحہ پشاورکے شہداء کی دوسری برسی منائی گئی

مدرسہ غوثیہ مہریہ نصیریہ متصل جامع مسجدشیرخیل میں سانحہ پشاورکے شہداء کی دوسری برسی منائی گئی

مدرسہ غوثیہ مہریہ نصیریہ متصل جامع مسجدشیرخیل میں سانحہ پشاورکے شہداء کی دوسری برسی منائی گئی۔
پائی خیل نئی آواز (نامہ نگار) دشمن مستقبل کے معماروں کے حوصلے کبھی پست نہیں کرسکتے ۔بلکہ ہم دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملاکردم لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق مدرسہ غوثیہ مہریہ نصیریہ متصل جامع مسجدشیرخیل المعروف شریں والی پائی خیل شہرمیں سانحہ پشاورکے شہداء کی دوسری برسی منائی گئی ۔مدرسہ کے طلباء نے دن کاآغازپشاورکے شہداء کے لئے قرآن خوانی سے کیااورسانحہ پشاورکے شہداء کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔اس تقریب سے مدرسہ غوثیہ مہریہ نصیریہ کے مہتمم قاری آصف عنایت اللہ چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ پشاورکودو سال گزرگئے ہیں لیکن ان شہداء کی یادآج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے اوریوں لگ رہاہے کہ وہ ہم سے جدابھی نہیں ہوئے۔شہداء کاخون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہاکہ دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملانے کے لئے جماعت اہلسنت حنفی […]

ویگن سٹاپ ریلوے سٹیشن پر مسافر خانہ نہ ہون کیوجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا

ویگن سٹاپ ریلوے سٹیشن پر مسافر خانہ نہ ہون کیوجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا

پائی خیل نئی آواز (نامہ نگار) ویگن سٹاپ ریلوے اسٹیشن پائی خیل کے مقام پرمسافرخانہ نہ ہونے سے شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامنا۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی،بنوں کالاباغ روڈپرقدیمی ریلوے اسٹیشن پائی خیل کے ویگن سٹاپ پرمسافرخانہ نہ ہونے سے مسافروں،طلباء وطالبات کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔میانوالی جانے والے مسافر،طلباء وطالبات مین روڈکے کنارے دھوپ میں کھڑے ہوکربسوں اورکوچزکاانتظارکرتے ہیں۔علاوہ ازیں کئی مسافربسوں اورکوچزکے انتظارمیں ہوٹلوں اوردکانوں پربیٹھنے پرمجبورہیں ۔باپردہ خواتین جنہیں مین روڈکے کنارے دھوپ میں یاہوٹلوں کے سامنے کھڑے ہونے پرمجبورہیں۔عوامی وسماجی حلقوں کے علاوہ میاں ظہوراحمد،غلام رسول خان،شفاء اللہ حجام،محمدسلیم،مطیع اللہ ،حمیداللہ،حافظ عاقل خان ودیگرنے ممبرقومی اسمبلی حاجی عبیداللہ خان شادی خیل،ڈی سی اومیانوالی سے ویگن سٹاپ پائی خیل ریلوے اسٹیشن کے مقام پرمسافرخانہ کاقیام عمل میں لائے جانے کامطالبہ کیاہے۔

سپین میں 200 سے زائد چینی باشندے گرفتار، کال سنٹر کے ذریعے کروڑوں یورو کی بد عنوانی

سپین میں 200 سے زائد چینی باشندے گرفتار، کال سنٹر کے ذریعے کروڑوں یورو کی بد عنوانی

یورپ نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) سپین حکام کے مطابق پولیس نے 200 سے زائد چینی باشندوں کو مالی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ گرفتاریاں کال سینٹرز سے متعلق ایک کروڑ ساٹھ لاکھ یورو پر مشتمل بدعنوانی کی تحقیقات سے منسلک ہیں ، ان مشتبہ افراد نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے چینی خاندانوں کو قائل کیا تھا کہ وہ بینک میں رقم جمع کروائیں۔
حکام کا کہنا ہے انھوں نے میڈرڈ، بارسیلونا اور الیکانتے میں 13 کال سینٹروں کا پتا لگایا ہے اور انھیں بند کر دیا ہے۔
اس کارروائی میں 600 اہلکاروں نے حصہ لیا ، ہسپانوی پولیس کے کرائم کمشنر الوئے کوئروس نے نیوز کانفرنس میں بتایا: ’ہم ہزاروں چینی شہریوں کی بات کر رہے ہیں، جن میں زیادہ تر کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے، جن کی جمع پونجی لوٹ لی گئی ہے۔‘

دنیا کی پہلی با حجاب خاتون پائلٹ کا تعلق کہاں سے ہے

دنیا کی پہلی با حجاب خاتون پائلٹ کا تعلق کہاں سے ہے

باحجاب پائلٹ
ڈاکٹر شہناز لغاری دنیا کی پہلی باحجاب پائلٹ ہیں۔ یہ پاکستان سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے اب تک اپنی پروازیں مکمل حجاب میں اڑائی ہیں۔
اسلام آباد نئی آواز ( احسان احمد ) ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔ اس کے علاوہ یہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں ترقی کےلیے کام کر رہی ہیں اور اب تک پاکستان میں بہت سے تعلیمی ادارے اور سلائی سنٹر کھول چکی ہیں تا کہ عورتوں کو مفت تعلیم دی جا سکے۔ یہ لوگ پاکستان کا زیور ہیں۔ پوری دنیا کے ان لوگوں کو جو حجاب کو تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ سمجھتے ہیں یہ پیغام ہے کہ حجاب سر ڈھانکتا ہے دماغ نہیں۔ اور بال کھول لینے کا مطلب یہ نہیں ہوتا دماغ بھی کھل گیا ہے۔

سرکاری واجبات کی سوفی صدوصولی یقینی بنایاجائے،: ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرعامراعجازاکبر

سرکاری واجبات کی سوفی صدوصولی یقینی بنایاجائے،: ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرعامراعجازاکبر

پیر محل نئی آواز ( رانااشرف سے ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرعامراعجازاکبرنے ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری واجبات کی سوفی صدوصولی یقینی بنایاجائے، نے کہاکہ ٹارگٹ کے حصول کے لئے افسران فیلڈمیں نکلیں اورعملہ ریوینوکی راہنمائی کریں  ۔
انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ریونیوکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹراحمد خاور شہزاد،اسسٹنٹ کمشنرٹوبہ محمدشفیق،اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سیدتنویرمرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ خالدمحمود، اسسٹنٹ کمشنر پیر محل حافظ محمدنجیب،تحصیلدار ٹوبہ طارق محمود گوندل ،تحصیلدار گوجرہ چوہدری مقبول احمد ، تحصیلدار پیر محل منظر حفیظ،نائب تحصیلدار عمرسلطان، نائب تحصیلدارمقصود احمد،نائب تحصیلدار ناصر محمود ،نائب تحصیلدار راؤ ظفراقبال ،اے ڈی ایل آرٹوبہ سہیل بابر علی ،اے ڈی ایل آر کمالیہ محمد افضل،اے ڈی ایل آر پیر محل غلام حسین ودیگرمتعلقہ افسران موجودتھے،انہوں نے اے ڈی ایل آرزکوہدایت کی کہ اراضی انتقالات کی مدمیں وصول کی جانے والی فیس کاڈیٹاریونیوافسران کے ساتھ شیرکیاجائے تاکہ ریکارڈمرتب کرنے میں آسانی […]

ہولی ہیومن ڈویپلمنٹ سوسائٹی فار کرسچیئن اینڈ میسج آف جیجز کرائسٹ مشن کیطرف سے تقریبات کی تیاریاں

ہولی ہیومن ڈویپلمنٹ سوسائٹی فار کرسچیئن اینڈ میسج آف جیجز کرائسٹ مشن کیطرف سے تقریبات کی تیاریاں

پیر محل نئی آواز ( رانااشرف سے ) ہولی ہیومن ڈویپلمنٹ سوسائٹی فار کرسچیئن اینڈ میسج آف جیجز کرائسٹ مشن کرسمس کے موقع پر رنگارنگ تقریبات کا اہتمام کررہا ہے ۔
جس کے تحت کرسمس کے موقع پر کرسمس عبادات24 دسمبر  کی رات کو309گ ب میں ادا کی جائیں گی جس میں کھیکھاذیل کے تمام چکوک کی کرسچیئن کمیونٹی شرکت کرے گی ہولی ہیومن ڈویپلمنٹ سوسائٹی فار کرسچیئن کرسمس کے موقع پر رنگارنگ پروگرام پیش کرے گی جس کے چیف آرگنائزرڈاکٹرکنول شہزاد ۰ہونگے جبکہ منتظم اعلٰی ڈاکٹر خرم سہیل ہونگے۔

advertise