Archive for January, 2017

سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی

سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی

اسلام آباد نئی آواز ( نامہ نگار )  شیخ رشید کے خلاف نااہلی کی درخواست جلد سماعت کے لئے سپریم کورٹ نے منظور کر لی ، مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک شکیل اعوان کی جانب سے 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کا اصل نام رشید بٹ ہے ، گوشواروں میں سالانہ تین لاکھ ستر ہزار آمدن ظاہر کرنے والے شخص نے ایک سال میں آٹھ لاکھ کے ہوائی ٹکٹ خریدے ،  شیخ رشید نے پندرہ کنال زرعی زمین کے عوض پندرہ کروڑ کی خریداری ظاہر کی ہے جو حقائق کے خلاف ہے جبکہ انہوں نے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کے قریب ہزاروں کنال رقبہ اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا ، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اثاثے چھپا کر اور جھوٹ بول کر شیخ رشید صادق اور امین نہیں رہے اس لئے […]

پی ایس ایل فائنل میں کھلاڑیوں کو صدادرتی پروٹوکول کے مساوی سیکیورٹی دی جائے گی : نجم سیٹھی

پی ایس ایل فائنل میں کھلاڑیوں کو صدادرتی پروٹوکول کے مساوی سیکیورٹی دی جائے گی : نجم سیٹھی

لاہور نئی آواز ( نامہ نگار )  پی ایس ایل کے سربراہ نجم سیٹھی نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان کرکٹ کا گھر ہے اور لاہور اس کا دروازہ ہے۔ پی ایس ایل پوری قوم کا اثاثہ ہے کیونکہ پورے ملک سے کھلاڑی اس میں شریک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جائلز کلارک سیکیورٹی آفیسر کے ہمراہ لاہور آئے اور انتطامات کا جائزہ لیا۔ پی ایس ایل کے حوالے سے بے بنیاد افواہیں پھیلائیں گئی ہیں۔ اسپانسر کے تعاون سے پی ایس ایل کا انعقاد ممکن ہو سکا اور ہمارے لئے تمام اسپانسرز قابل احترام ہیں۔ پی ایس ایل کسی کھلاڑی یا کسی اسپانسر کی نہیں بلکہ پاکستان کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ہم پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرائیں گے ہمیں کرکٹ کو پاکستان میں  بحال کرنا ہے۔ پی ایس ایل کے فائنل کیلئے لاہور میں کھلاڑیوں کو صدرمملکت جیسی سیکیورٹی دیں گے پی […]

advertise