زینب اور ہمارے جذبات : تحریر رانا ساجد سہیل

پاکستان میں جب سے پرائیویٹ میڈیا کا آغاز ہوا تو بچیوں ، بچوں اور عورتوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات آہستہ آہستہ سامنے آنے لگے ، اسکا مطلب ہے کہ ایسے افسوس ناک واقعات پہلے بھی ہوتے تھے لیکن لواحقین کی بے بس سسکیاں اور درد بھری چیخ و پکار لوگوں تک نہ پہنچتی اور مقامی سطح پر ہی دم توڑ جاتی ، معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات 2002 کے بعد تیزی سے میڈیا پر آنے لگے لیکن شائد وقتی طور پر بریکینگ نیوز تو چلتی لیکن اس کے بعد کسی کو نہ یاد رہتا کہ اس کے ماں باپ  پر کیا گزرتی ہو گی جن کی دنیا ہی چکنا چور ہو گئی ہو لیکن گزشتہ چند سالوں سے میڈیا بہت حد تک آزادی کے ساتھ کام کر رہا ہے لوگوں میں آگاہی پھیلائی جا رہی ہے اور خاص طور پر فیس بک ، […]