ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری پاکستان اور بھارت آمنے سامنے

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت میں آئندہ برس آٹھ مارچ سے تین اپریل تک جاری رہنے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک گروپ میں رکھا گیا ہے جہاں دونوں ٹیمیں 19 مارچ سنہ 2016 کولکتہ میں مدِ مقابل ہوں گی۔
بیان کے مطابق 27 دن تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں مردوں کے 35 میچ بنگلور، چنائی، دھرم شالا، کولکتہ، موہالی، ممبئی، ناگپور اور نئی دہلی میں کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی کے مطابق اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 30 اور 31 مارچ کو نئی دہلی اور ممبئی جبکہ فائنل تین اپریل کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں