لودھراں میں ضمنی انتخاب کل ہو گا

image

لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں ضمنی انتخاب کے لیے آج ووٹ ڈالیں جائیں گے۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق پولنگ آج صبح آٹھ بجے شروع ہو گی اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
لودھراں میں ضمنی انتخابات کے خلاف حکم امتناعی
این اے 154 کا الیکشن بھی کالعدم، دوبارہ انتخاب کا حکم
قومی اسمبلی کے اس حلقے سے مسلم لیگ نواز کے صدیق بلوچ اور پاکستان تحریکِ انصاف کے جہانگیر ترین کے علاوہ 20 دیگر امید وار میدان میں ہیں۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق الیکش کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
الیکش کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے اس حلقے میں پولنگ کے لیے 303 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
الیکش کمیشن نے لودھراں میں ضمنی انتخاب کے لیے 303 پولنگ سٹیشنز میں سے 47 کو انتہائی احساس جبکہ 97 کو احساس قرار دیا ہے۔
ضمنی انتخاب کے لیے کل 1,400 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں چار لاکھ، 19 ہزار، 183 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
این اے 154 میں 3,500 پولیس اہلکاوں کے علاوہ فوج کے 2,000 جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
انتظامیہ کی جانب سے لودھراں میں ضمنی انتخاب کے لیے آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں