حکومت کا تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

image
اسلام آباد: نئے سال کی آمد پر حکومت عوام پر مہربان، پیٹرول مہنگا کرنے کے حوالے سے اوگرا کی سمری مسترد کر دی اور ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 79 پیسے، لائٹ ڈیزل 44 روپے 94 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 48 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات، قیمتوں میں ردوبدل کی سمری ارسالوزیرخزانہ کے اعلان کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 76 روپے 26 پیسے اور ہائی آکٹین کی موجودہ قیمت 80 روپے 66 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔اوگرا نے پیٹرول مہنگا جبکہ دوسری پیٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی تھی۔ سماء

اپنا تبصرہ بھیجیں