عامر کی حمایت کرنی چاہیے غلطی تسلیم کر چکا ہے

image

کراچی: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اپنی غلطی کا اعتراف سب سے پہلے میرے پاس کیا تھا۔

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عامر کی ٹیم میں واپسی پر خوشی ہے، انھوں نے انگلینڈ میں سب سے پہلے مجھے سچ بتایا، انھوں نے اپنی غلطی تسلیم کی لہٰذا ہمیں ان کی حمایت کرنی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

advertise