سعودی وزیر دفاع ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

image

سعودی عرب کے وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ 
اتوار کو شہزادہ محمد بن سلمان کی اسلام آباد آمد پر پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ان کا استقبال کیا۔
پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان السعود خطے کی صورتحال پر پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کریں گے۔
اپنے مختصر دورے پر سعودی وزیر دفاع پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں دلچسپی کے باہمی امور پر بھی بات چیت کریں گیں۔
وضح رہے کہ اس سے قبل جمعرات کو سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پاکستان کا مختصر دورہ کیا تھا ہے۔
سعودی وزیرِ خارجہ نے جمعرات کی شام پاکستان پہنچنے کے بعد پاکستان کی برّی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، وزیر اعظم نواز شریف اور مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں تھیں۔
وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے بارے میں تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی تھی۔
سعودی وزیر دفاع کے دورہ پاکستان کے بارے میں بھی بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ ان کے دورے کا مقصد سعودی عرب کی جانب سے ایران کے خلاف اضافی اقدامات پر غور کے لیے پاکستان کی حمایت کا حصول ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امُور سرتاج عزیز نے کہا تھا ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں مسلم امہ کو اپنا کردار ادار کرنا چاہیے، نہیں تو دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا فائدہ دہشت گرد اور شدت پسند اُٹھا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں