تیونس سے کروڑوں سال پرانے مگر مچھ کی ہڈیاں دریافت

اٹلی: آج سے 13 کروڑ سال قبل سمندروں میں ایک ہیبت ناک مگرمچھ کا راج تھا جس کا وزن کم ازکم 6 ہزار پونڈ یا 2700 کلوگرام تھا جب کہ اب تیونس کے ماہرین نے اس خونخوار مگر مچھ کی ہڈیاں دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس جانور کو میچی موسارس کا نام دیا گیا ہے جس کی مکمل کھوپڑی اور ہڈیاں تیونس کے جنوب سے ملی ہیں۔ اسے اٹلی میں یونیورسٹی آف بولونا کے ماہرین نے دریافت کیا ہے جو ایک نہایت اہم دریافت ہے۔

ماہرین کے مطابق اب تک دریافت ہونے والا یہ نیا جانور ہے جس کی ہڈیاں بہت اچھی حالت میں ملی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ یہ مگرمچھ سمندروں میں رہتے تھے اور اسی دور میں ڈائنوسار بھی موجود تھے لیکن ان کا آج کے مگرمچھوں سے براہِ راست کوئی تعلق نہ تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ 3 فٹ لمبا تھا اور اپنے چھوٹے دانتوں لیکن مضبوط جبڑے سے بہت قوت سے حملہ کرتا تھا اور شاید اس کی خوراک میں مچھلیاں اور کچھوے شامل تھے اور یہ اتھلے پانیوں میں رہتے ہوئے اپنا شکار کیا کرتا تھا۔ دوسرے ماہرین نے اس مگرمچھ کی دریافت کو غیرمعمولی قرار دیا ہے جب کہ مگرمچھ پر غور سے پتا چلا ہے کہ مشہور جیوراسک عہد اگرچہ ڈائنوسار کا آخری دور تھا لیکن اسی زمانے میں سمندری مگرمچھوں کی بڑی تعداد صفحہ ہستی سے مٹ گئی تھی۔ ماہرین کے مطابق اس جانور کی دریافت سے زمین پر ہونے والے ’عظیم معدومیت‘ (ماس ایکسٹنکشن) کے اہم واقعہ پر بھی روشنی ڈالنے میں مدد ملے گی۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں