محمد عامر کی شاندار واپسی

آکلینڈ: قومی ٹیم میں طویل عرصے بعد واپسی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں برق رفتار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اپنے آپ کو منوا لیا۔
بائیں ہاتھ سے بولنگ کرانے والے محمد عامر آخری مرتبہ انگلینڈ کے لارڈز گراؤنڈ میں 26 اگست 2010 کو دکھائی دیئے لیکن 5 سالہ طویل انتظار کے بعد انہوں نے اسی پھرتی سے بولنگ کرا کر سب کو حیران کردیا۔ محمد عامر 5 سال تک کرکٹ سے دور رہے اور اس عرصے کے دوران وہ 237 ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی عالمی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی نہ کرسکے۔
قومی ٹیم میں واپسی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں انہوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 7.75 کی اوسط سے 31 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی جب کہ ان کے دوسرے ہی اوور میں کیویز کپتان کین ولیمسن نے ہوا میں گیند کو بلند کیا لیکن کپتان شاہد آفریدی ان کا کیچ نہ تھام سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں