کپتان کی انگلی میں انگوٹھی حقیقت خود ہی بتا دی

اسلام آباد ( نئی آواز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی انگلی میں موجود انگوٹھی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کیلئے مرکز نگاہ بنی رہی۔

خان صاحب نے صحافیوں کے تجسس کا اس وقت گلہ گھونٹ ڈالا، میڈیا کے سوالوں پر عمران خان زرا شرمائے شرمائے سے مسکرائے اور کہا کہ یہ شادی کی انگوٹھی نہیں جو آپ سب سمجھ رہے ہیں۔اسلام آباد میں ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس یوں تو ملکی مسائل اور پارٹی سے متعلق تھی، تاہم ہاتھ پر سجی انگوٹھی تمام صحافی خواتین و حضرات کی مرکز نگاہ بنی رہی۔ کچھ صحافیوں کی جانب سے عمران خان کی انگوٹھی پر زیر لب سوال آئے تو کچھ نے آنکھوں ہی آنکھوں میں کپتان صاحب سے انگوٹھی کے بارے میں دریافت کرنا چاہا۔کچھ صحافیوں سے صبر نہ ہوسکا تو برملا اپنی تجسس کا اظہار ہی کر بیٹھے اور انگلی میں موجود انگوٹھی کا پوچھ ڈالا، جسے سن کر عمران خان نے بھی ہلکی سے مسکراہٹ سے جواب دیا کہ اتنی جلدی ہیٹ ٹرک نہیں ہوسکتی، یہ وہ انگوٹھی نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں۔کچھ لوگوں کی جانب سے یہ تک کہہ دیا گیا کہ کیا پھر تبدیلی آنے والی ہے، کپتان کی انگوٹھی کی صفائی میں ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ یہ کسی بزرگ کی دی ہوئی انگوٹھی ہے، انگوٹھی پرآیت لکھی ہوئی ہے۔نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہے، تاہم آنے والے وقت میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، انگوٹھی کے معاملے پرغلط نہ سمجھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں