امید ہے ایران پر لگی پابندیاں آج ختم کر دی جائے گی : جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ آج یعنی سنیچر کے روز ایران پر سے بین الاقوامی پابندیاں اٹھائے جانے کا امکان ہے۔
امریکہ، ایران اور یورپی یونین جوہری معاہدے پر اب تک ہونے والی پیش رف کا جائزہ لینے کے لیے آج ویانا میں ملاقات کر رہے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ جوہری معاہدے پر ملاقات کے لیے ویانا میں موجود ہیں۔
ایران کا کہنا کہ اُس نے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے شرائط کو پورا کیا ہے ۔ اس لیے اب اُس پر عائد پابندیاں اٹھائی جائیں۔
پابندیاں اٹھانے کے بعد ایران اربوں ڈالر مالیت کے منجمد اثاثے حاصل کر سکتا ہے۔
جوہری معاہدے کے تحت ایران نے اپنی جوہری سرگرمیوں کو کم کرنے پر اتفاق کیا تھا جس کے بعد اُس پر عائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی کردی جائےگي۔
عام طور پر یہی قیاس آرائی ہورہی ہے کہ ایران نے اس معاہدے سے متعلق اپنی شرائط پوری کر دی ہیں اور اب اس پر عائد پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں