پاکستان میں یو ٹیوب کھول دی گئی

اسلام آباد: پاکستان میں ویڈیوشیئرنگ کی معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ یوٹیوب کو3 سال 3 ماہ بعد صارفین کے لئے کھول دیا گیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملک بھر کے تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو پاکستانی ورژن کے ساتھ یوٹیوب کھولنے کی ہدایت کردی ہے جب کہ حکومت اور گوگل میں ایک معاہدہ بھی طے پایا ہے جس کے تحت یوٹیوب پر کسی بھی قسم کا متنازع یا توہین آمیز مواد اپ لوڈ نہیں کیا جاسکے گا اوراس کی خلاف ورزی کی صورت میں اسے یوٹیوب۔پی کے سے ہٹا دیا جائے گا۔ وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے یوٹیوب پرشیئر ہونے والے کسی بھی قسم کے متنازع مواد پرنظررکھیں گے جب کہ یوٹیوب کا مقامی ورژن کھولنے کا تحریری جواب سپریم کورٹ میں بھی جمع کرادیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یوٹیوب پرموجود توہین آمیزاورگستاخانہ مواد کی موجودگی اور یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے اسے ویب سائٹ سے نہ ہٹانے کے اصرار پر پی ٹی اے نے 17 ستمبر 2012 کو ملک بھر میں یوٹیوب پر پابندی لگادی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں