چھاتی کے سرطان کا نیا اعلاج دریافت وہ بھی گیارہ دن میں

برطانوی ڈاکٹروں کے مطابق دو مخصوص ادویات کے استعمال سے چھاتی کے سرطان کا گیارہ دن کے اندر علاج کیا گیا ہے۔


یورپین برسٹ کینسر کانفرنس کے موقعے پر میں ڈاکٹروں نے اس طریقہ علاج

کی تفصیلات بتائی ہیں جس کے مطابق اب کچھ عورتوں میں چھاتی کے سرطان کے علاج کے لیے کیمو تھراپی کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ان ادویات کو تجربے کے طور پر کامیابی سے 257 کینسر کی مریض عورتوں پر آزمایا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ ادویات ہر دس میں سے ایک کینسر میں موجود کمزور خلیوں کو نشانہ بناتی ہیں۔
اس تجربے کو کرنے والے ڈاکٹر بھی مثبت نتائج پر حیران ہیں۔
کینسر کی تشخیص کے بعد آپریشن کرنے میں جیتنا وقت لگتا ہے اس عرصے میں کینسر کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ڈاکٹروں نے ان ادویات کا تجرباتی استعمال کر رہے تھے لیکن جب کچھ مریضوں کا آپریشن کیا گیا تو کینسر بلکل ختم ہوچکا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں