وزیر اعظم پاکستان کی آرمی چیف سے اہم ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ، جس میں قومی سلامتی کی صورتحال سمیت ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

 ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے ملکی سکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق کوششیں برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، دونوں قائدین نے آپریشن ضرب عضب سے حاصل ہونے والے نتائج پر بات چیت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں