کمسن بچے کی گلا کٹی لاش بر آمد : بچوں کے اغواء کا افسوس ناک واقعہ

پیرمحل نئی آواز ( افضال جٹ ) کمسن بچے کی گلا کٹی لاش بر آمد
صوبہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کا دل خراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم ملزمان نے چار سالہ بچے کا گلا کاٹ دیا، معصوم بچہ گزشتہ روز لاپتہ ہوگیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پیر محل کے نواحی گاؤں چک سات سوسولہ میں گزشتہ روز چار سالہ بچہ لاپتہ ہوا تھا جس کے رپورٹ تھانے میں درج کرادی گئی تھی بچے کی تلاش کے لئے اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش بھی جاری رکھی ہوئی تھی آج صبح گھر سے کچھ دور گمشدہ بچے کی گلا کٹی لاش ملی ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بچے کی لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں