گوادر پورٹ پر بڑی تعداد میں منشیات اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی

گوادر نئی آواز ( نامہ نگار )  پسنی پولیس نے بیرون ملک منشیات اسمگل کی کوشش ناکام بنادی ۔ تفصیلات کے مطابق  کوسٹل ہائیوے پر منشیات فروشوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا لیکن  ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ  سرچ کرنے پر پل کے نیچے سے دس بوریوں میں بند 200کلو اعلٰی کوالٹی کا چرس برآمد ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چرس سمندری راستے مشرق وسطٰی اسمگل کی جارہی تھی جس کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپئے ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں