نئی آواز پیر محل ایڈیشن23 اگست 2016 بروز بدھ

12370695_1043704765661364_4868594325196735289_oپیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) تین کس مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے کارسوار فیملی کو لوٹ لیا نقدی اورموبائل فون چھین لیے مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر714گ ب کا رہائشی محمد ندیم ولد بلال الدین گجر اپنی فیملی کے ہمراہ کار نمبر9094-LEEپر سوار آرہاتھاکہ حد رقبہ حاجی مشتاق ٹیوب ویل کے قریب تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر کار سوار فیملی کو یرغمال بناکر نقدی 12ہزار روپے موبائل فون چھین لیے اور فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا

پیرمحل نئی آواز  ( نامہ نگار ) ایم کیوایم کے کارکنوں کا الطاف حسین کے اکسانے پر میڈیا ہاؤسز اور صحافتی اداروں پر حملہ بغاوت کے مترادف ہے ان خیالا ت کا اظہار عبدالشفیق میو ضلعی چیئرمین بیت المال نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی میڈیا ہاؤسز پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پاکستان کی بڑھتی ہوئی معاشی سرگرمیوں سے خائف ہے ازلی دشمن بھارت پاکستان کو ترقی کی جانب جاتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے جو اپنے استعماری ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان میں بغاوت کی صورتحال پیداکرکے دنیا کی توجہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے ہٹانے سمیت گوادر پورٹ کی تعمیر بند کروانے اور پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیں چند ہزار لوگ سیاسی نظام کو یر غمال نہیں بناسکتے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ ان غیر ملکی قوتوں کے ایجنٹوں کے دھوکے میں نہ آئیں پاکستانی عوا م ایسے اقدام کو ناکام بنا دیں گے جس کا مقصد پاکستان کی معیشت کو ترقی کے سفر سے روکنا ہو۔ پاکستان کو اس وقت صرف جدوجہد کی ضرورت ہے اوروہ کوشش جو ترقی کا ‘ عوام کی خوشحالی کا‘ دہشت گردی کے سد باب کا اور اندھیروں کے خلاف جدوجہد ہو،ہم باعزت قوم ہیں دشمن کے کسی بھی ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جس سے ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچے
پیرمحل نئی آواز  ( نامہ نگار ) طالب علم کا اعزاز طالب علم ابوذر مجاہد ولد مجاہد حسین نے فیصل آباد بورڈ جماعت نہم کے امتحان میں 478نمبر حاصل کرکے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی اس کارکردگی کاسہرا کلاس انچار ج محمد اسلم ، سائنس عبدالمجید محمد ارشاد ہیڈماسٹر اور جملہ سٹاف کے سر ہے ماسٹر سہیل محمود ڈی ایم ، چوہدری محمد اسلم ، رانا نعیم خالد خان ، پروفیسر طارق عزیز ،ہیڈماسٹر سعید ، چوہدری محمد علی اے ای او نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی
پیرمحل  نئی آواز ( نامہ نگار ) الطاف حسین کی طرف سے پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہرزہ سرائی اور صحافتی اداروں پر حملہ کھلی دہشت12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o گردی کی بدترین مثال ہے حکومت انٹرپول کے ذریعے الطاف حسین کو گرفتار کرکے پاکستان لاکر کیفر کردار تک پہنچا ئے ان خیالات کا اظہار رانا غلام سرور بابر مرکز ی صدر پاکستان جرنلسٹ ایکشن کونسل نے ہمراہ رانا محمد اشر ف جنرل سیکرٹری ، رانا وحید نسیم چیئرمین ، محمد سلیم گل نائب صدر، رانا شاہدالرحمن نائب صدر وعہدیداران کارکنان کے ہمراہ احتجاجی اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ایم کیو ایم کے قائد کی پاکستان کے خلاف نعرہ بازی اور صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کی کھلم کھلاکارکنوں کو ہدایات اور پھر کارکنوں کی طرف سے توڑ پھوڑ کرنا حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا کھلی دہشت گردی ہے جس سے الطاف حسین کی پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آنے سمیت بھارت کے ساتھ تمام رابطے اور واسطے واضح ہوگئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے گرفتار کرکے پاکستان میں لاکر اس کو قانون کے مطابق سزا دے
پیرمحل  نئی آواز ( نامہ نگار) پیرمحل میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا‘ حکومتی دعوے ٹھس‘ بدترین لوڈ شیڈنگ کاروباری سرگرمیاں ماندپڑگئیں مزدورپیشہ افراد فاقوں پر مجبور ہسپتالوں میں آپریشن متاثر تفصیل کے مطابق واپڈا کی طرف سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروباری زندگی تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے‘ بجلی ملتی نہیں مگر بجلی کے نرخوں میںآئے روز مجوزہ اضافہ غریبوں کو زندہ درگورکرنے کے مترادف سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے معاشی ڈھانچہ مکمل طورپر تباہ کرکے رکھ دیا ہے ہسپتالوں میں آپریشن متاثر ہورہے ہیں جبکہ مختلف گھریلو صنعتوں سے وابستہ مزدور بجلی نہ ہونے کے باعث مزدورطبقہ فاقوں پر مجبور ہوگیا سماجی فلاحی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے بجلی کے دورانیہ میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) پنجاب حکومت نئے پیسٹی سائیڈز ایکٹ کا جلد نفاذ یقینی بنائے تاکہ زمینداروں ، کاشتکاروں ، کسانوں کو بہترین معیارکی زرعی ادویات دستیاب ہو سکیں اور غیر معیاری ادویات کی تیاری و فروخت سے کاشتکاروں کو پہنچنے والے مالی نقصان سمیت فصلات کو تباہی سے بچانا ممکن ہو سکے ان خیالات کا اظہار رانا محمد شفیق چیئرمین کسان بچاؤ کمیٹی نے پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا پچھلے ادوار میں کاشتکاروں کے مطالبے پر حکومت نے نئے درپیش مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر سمیت کاشتکار تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے ایکٹ کا از سر نو باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیاتھا کہ گزشتہ ایکٹ میں بہت سی خامیاں موجود ہیں جن میں مناسب ترامیم کی بھی سفارش کی گئی تھی اور کہاگیاتھاکہ جب گزشتہ ایکٹ تشکیل دیاگیا اس وقت ملک میں کوئی فارمولیشن یا مینوفیکچرنگ پلانٹ نہ تھا جبکہ تمام پراڈکٹس درآمد کی جاتی تھیں لیکن اب اللہ کے فضل سے پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے زرعی ادویات کے پلانٹس اور لیبارٹریز موجود ہیں جہاں ماہرین دن رات ملکی زراعت کی ترقی کیلئے نئے سے نئے کیمیکل متعارف کروارہے ہیں جو زمیندروں کو ارزاں نرخوں پر دستیا ب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ ایکٹ میں معمولی غلطی کرنے اور دو نمبر ، جعلی ، غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں میں کوئی تفریق نہیں تھی تاہم نئے پیسٹی سائیڈ ایکٹ میں اس سلسلہ میں بھی تفصیلی حدودوقیود مقرر کردی گئی ہیں جن سے غیر معیاری ادویات بیچنے والوں کا محاسبہ کیاجاسکے گا۔
پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) دربار قطبیہ سندیلیانوالی میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار مین فیصل آباد ملتان کمالیہ روڈ پر دکانداروں نے پیدل12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o چلنے والے فٹ پاتھوں کے اوپر ریڑھیاں اور ٹھیلے کھڑے کرکے روڈ محدود کردیے آئے رو ز حادثات معمول بن گئے تفصیل کے مطابق دربار قطبیہ جہاں پر ملک بھر سے روزانہ ہزاروں زائرین آتے جاتے ہیں دربار قطبیہ سندیلیانوالی میں ناجائز تجاوزات کے باعث 160کھلے روڈ محدو د ہوکر16فٹ سے کم ہوگئے فیصل آباد ملتان روڈ کمالیہ پیرمحل روڈ پر دکانداروں نے فٹ پاتھ تک کرائے پر چڑھا رکھے ہیں اپناتمام سامان دکانوں میں رکھنے کی بجائے دکانوں کے باہر سڑکوں پر رکھ کر راستے بلاک کرکے مفا دعامہ میں سرعام رکاوٹ ڈالے ہوئے ہیں جس سے مین روڈ پر نہ صرف ٹریفک کی لمبی لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں بلکہ آنے جانے والے طلبہ وطالبات شہریوں اور زائرین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے محکمہ ہائی وے اور دیگر مجاز ادارے شکایت پر وقتی طورپر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے معمولی سڑ ک واگذا رکرواتے ہیں ان کے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی دوبارہ سڑکوں پر دکانیں سج جاتی ہے ملک حبیب الرحمن سمیت سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، کمشنر فیصل آبا د ، اے سی پیرمحل سے مطالبہ کیا کہ سندیلیانوالی مین چوک اور کمالیہ روڈ عبدالحکیم روڈ پر فی الفور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے سڑکیں واگذارکروائی جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں