ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پارٹی چھوڑنے اور سیست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

کراچی نئی آواز ( ڈاکٹر ایم آئی درانی )  ڈاکٹر عامرimage لیاقت حسین کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے لئے پاکستان بہت کچھ ہے۔ ایم کیو ایم میں جس طرح کی سیاست ہو رہی ہے، وہ میرے مزاج کے مطابق نہیں ہے۔ میں بار بار پاکستان مردہ باد کے نعرے نہیں سن سکتا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ نہ صرف ایم کیو ایم کو چھوڑ رہے ہیں بلکہ سیاست سے ہی کنارہ کش ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔ وہ پاکستان کی سیاست سے خود کوعلیحدہ کررہے ہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کاکہنا تھا کہ میرا ایم کیو ایم کے قائد کو بھی مشورہ ہے کہ وہ اگر اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ سکتے تو انھیں بھی سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔ نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سیاست اورایم کیو ایم چھوڑنے کا فیصلہ جذباتی نہیں، بلکہ ہوش وحواس میں لیا ہے۔ جو کچھ بھی ہوا، اس پر میں پاکستانی قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں