پیر محل کی تمام چھوٹی بڑی خبریں 25 اگست 2016 بروز جمعرات

پیرمحل  نئی آواز ( رانا اشرف ) سالانہ امتحان 2016جماعت نہم کے طالب علم جوادامجد نے 459نمبر حاصل کرکے تحصیل پیرمحل میں نمایاں12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o پوزیشن حاصل کرلی تفصیل کے مطابق فاؤنڈیشن پبلک سکول پیرمحل کے طالب علم جواد امجد نے فیصل بورڈ کے جماعت نہم کے امتحان میں 459نمبر حاصل کرکے تحصیل پیرمحل میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی جس کی کامیابی کا سہرا پرنسپل کلاس انچارج کی انتھک کوشش جملہ سٹاف کی کارکردگی اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے

 پیرمحل  نئی آواز ( رانا اشرف ) فاروق ستار کا پارٹی سے اپنے قائد کو الگ کرنا بھی حکومت اور سیکورٹی اداروں کی آنکھ میں دھول جھونکنا ہے الطاف سمیت تما م قیادت کا احتساب ہونا چاہئے اور مستقبل میں کوئی ” را” کا ایجنٹ بننے کی جرات نہ کرے ۔ان خیالات کا اظہار ممتازدولتانہ ضلعی راہنما کسان ونگ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ا لطاف حسین دہشتگردوں کا سربراہ ہے جو برطانیہ میں بیٹھ کر سرعام دہشت گردی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کا الطاف حسین کو پارٹی سے الگ کرنا بھی ایک ڈرامہ ہے ،پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے الطاف حسین نے نہ صرف پوری قوم بلکہ خصوصاً اردو بولنے والے عوام کی دل آزاری کی ہے اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ برطانوی حکومت کہ ایسے سنگین جرم میں ملوث شخص کے خلاف نہ صرف برطانیہ میں قانونی کاروائی کرے بلکہ حکومت پاکستان کے طلب کرنے پر اس کے حوالے بھی کرے،

پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں سے عیدالضحیٰ کے حوالے سے ایس اوپی پلان بارے تجاویزطلب کرلیں۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں کوہدایت جاری کی ہے کہ وہ عیدالضحیٰ کے موقع پرامن وامان کی صورتحال بہتربنانے اورشہریوں کوپرجوش اندازمیں عیدکی خوشیاں منانے کے لیے سیکورٹی معاملات سے نمٹنے کے لیے ایس اوپی پلان بارے تجاویزبھجوائیں اوراپنے اضلاع کی موجودہ امن وامان کی صورتحال بارے بھی مکمل آگاہ کیاجائے تاکہ تمام اضلاع کی تجاویزکومدنظررکھتے ہوئے ایس اوپی پلان جاری کیاجاسکے اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی نہ برتی جائے اورفوری رپورٹس بھجوائی جائیں حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدکرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے سربراہان سے رپورٹس طلب کرلی ہیں۔

 پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) صوبہ پنجاب کے 6 بڑے شہروں میں44ارب روپے کی لاگت سے” سیف سٹی پروگرام ”کا آ غا ز کیا جا رہا12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o ہے۔ جس سے لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ،ملتان اوربہاولپور کی سکیورٹی کوجدید خطوط پر استوار کر دیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تحت لاہور میں13ارب روپے کی لاگت سے جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے نگرانی کے ایک جامع نظام پر عملدرآمد کی شروعات ہو چکی ہیں۔ جسے جون2017ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔جبکہ دیگر 5شہروں میںیہ منصوبہ دسمبر 2017ء تک پایہ تکمیل ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق منصوبہ کے مکمل ہو جانے کے بعدتمام شہروں کا جدید ترین سکیورٹی آلات کے ذریعے نگرانی کا عمل شروع ہو جائے گا۔اس سلسلے میں کنٹرول رومز کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔جس سے لاقانونیت اور سٹریٹ کرائمز کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا۔

 پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف )یوم دفاع کی تقریبات جوش وخروش کے ساتھ منانے کی ہدایت۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے بہاولپورصوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کے تمام سرکاری محکموں کے افسران واہلکاران کو6ستمبرکویوم دفاع پاکستان کی تقریبات منعقدکرنے کاپابندبنائیں اورسکولز‘ کالجز‘ یورنیورسٹیزسمیت سیاسی ‘ سماجی تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات میں بھی جوش وخروش کے ساتھ شرکت یقینی بناتے ہوئے شہداء کوخراج عقیدت پیش کریں اس سلسلہ میں تقریبات کے حوالے سے رپورٹس بھی بھجوائی جائیں حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدکرتے ہوئے تمام محکموں کے حکام کوآگاہ کردیاہے۔

 پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف )ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر عامر اعجاز اکبرنے کہا ہے کہ نو جوان نسل کومنشیات سے محفوظ رکھناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اورمنشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور اس مکرو دھندہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ، انہوں نے یہ بات اینٹی نارکوٹیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی ، اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق، ڈی او ایکسائز قمر الحسن ، ای ڈی او ورکس اینڈ سروسزمحمد سعید ، ڈی اوسوشل ویلفےئر میاں محمد زاہد ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد جہانگیر،ڈی اوسپورٹس عطاء الرحمن،ڈپٹی ڈی او سیکنڈری منیر الحسن شاہ بھی موجود تھے، ڈی سی او نے کہا کہ نوجوان نسل خصوصاََطلبہ میں منشیات کے نقصانات بارے شعور اجاگر کرنے کے لئے لیکچرز دینے کے اہتمام بھی کروائے جائیں ، انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کومثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے کھیل کے میدان آباد کئے جائیں اورکھیلوں کو فروغ دیا جائے،ڈی سی او عامر اعجاز اکبر نے کہاکہ جیل میں قید منشیات کے عادی اسیران کی بحالی کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں منشیات کے عادی افراد کے مفت علاج اوربحالی کے لئے سرکاری بنیادی ورورل ہیلتھ سینٹرزپرغیرسرکاری تنظیموں کی معاونت سے ماڈل وارڈ قائم کئے جائیں ،اس موقع پرڈی او ایکسائز قمر الحسن نے بتایا کہ گوجرہ میں منشیات کے عادی افراد کے لئے پانچ بیڈز مختص کئے گئے ہیں اور منشیا ت کے عادی افراد کاریکارڈ مرتب کیاجارہا ہے اوران کے خاندان سے رابطے بھی کئے جارہے ہیں تاکہ ان کے علاج میں ہرممکن تعاون کیاجائے۔

 پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) ڈی ایس پی ٹریفک شاہد محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ کم عمر12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o بچوں کو موٹرسائیکل اور گاڈی نہ دیں اور بغیر لائسنس ،بغیر نمبر پلیٹ گاڈیاں چلا کر قانون کی خلاف ورزی نہ کریں،عوام کو چاہیئے کہ دورویہ روڈ زپر مخالف سیمت سے روڈ پر آنے سے گریز کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقع سے بچاجاسکے،ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کوکنٹرول کرنے کے لئے ہمارئے اہلکاران ہمہ وقت ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، اس موقع پرڈی ایس پی ٹریفک شاہد محمود نے بتایا کہ ماہ جولائی میں کل جاری کئے گئے لائسنس399 لرنر2187ری نیو لائسنس 218جینٹس 388وپیکیٹ لائسنس 86انٹرنیشنل 3انڈوسمنٹ 33ان لائسنسز کی ریونیو مبلغ 845020حاصل کی گئی ۔

پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرعطاء الرحمن بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ اور نئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کمشنر فیصل آباد کے احکامات پر انٹر ڈسٹرکٹ ٹیلنٹ ہَنٹ انڈر سولہ بوائز ہاکی چیمپیئن شپ مورخہ 28 تا 29 اگست 2016 ہاکی سٹیڈیم سوساں روڈ فیصل آباد منعقد ہو گی۔ چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم کے ٹرائلز مورخہ 26 اگست بطور جمعتہ المبارک بوقت 5 بجے شام گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول گوجرہ کے گراؤنڈ میں ہوں گے۔وہ کھلاڑی جن کی تاریخ پیدائش اگست2000 یا اسکے بعد کی ہو وہ ان ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ کھلاڑی اپنی عمر کے ثبوت کے طور پر نادرا کا ب فارم ہمراہ لائیں۔ اسکے علاوہ دیگر کوئی دستاویز مثلاً یونین کونسل یا سکول کا بنایا گیا سرٹیفیکٹ قابل قبول نہ ہو گا۔ منتخب ٹیم چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی۔

[smartslider3 slider=5]

اپنا تبصرہ بھیجیں