ہائے وے پولیس کا بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون ، سفارشات کے ڈھیر لگ گئے

14137754_558537071015132_1761085382_nرانااشرف شہزاد اروتی (نمائندہ نئی آواز)   تفصیلات کے مطابق اروتی اڈا کے قریب ہائی وے پیٹرو لینگ پولیس کا بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑیوں  کے خلاف سخت آپریشن  سارا دن جاری رہا جس میں بہت سے گاڑیاں پکڑی گئی ،جرمانے بھی کئے گئے اور کئی گاڑیاں  ضبظ  بھی کی گئی نئی آواز کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکار نے بتا یا کہ پکڑی جانے والی گاڑیاں زیادہ تر اسرو رسوخ والے افراد کی تھی جس کی وجہ سے کاڑیوں کے مالکان نے سفارشوں کا ڈھیر لگا دیا، اور سارا دن فرائض انجام دینے میں بڑی مشکلات اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں