سپریم کورٹ نے درجن سے زائد افراد کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی

اسلام آباد نئی آواز  ( نیوز ڈیسک  )  سپریم کورٹ نے12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o دہشت گردی کے مقدمات میں فوجی عدالتوں سے سزا ئے موت پانے والے 16 مجرموں کی اپیلیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اُنھیں مسترد کر دیا ہے، سپریم کورٹ نے ان اپیلوں کو مسترد کرنے کے بعد فوجی عدالتوں کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
جن افراد کی اپیلیں مسترد کی گئی ہیں اُن میں پشاور میں آرمی پبلک سکول، راولپنڈی پریڈ لین، کوہاٹ اور نوشہرہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث مجرمان شامل ہیں۔
فوجی عدالتوں کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ان اپیلوں پر فیصلہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے20 جون کو محفوظ کیا تھا جسے 29اگست کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں