انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے کام رائے آہ نہیں جاتے: الحاج رانا محمد اعظم خاں

imageپیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) انسانیت کی خدمت کرنے والوں کا نام رہتی دنیا تک زندہ رہتا ہے عوامی فلاح و بہبودکے کام کرنے والے دنیا وآخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں انسانیت کی فلاح کے لیے کیے گئے کام رائیگاں نہیں جاتے ان خیالات کا اظہار الحاج رانامحمدا عظم خاں چیئرمین یونین کونسل نے چک نمبر674/15گ ب میں اپنی مدد آپ کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پر عامر اعجاز اکبر ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ اور تحصیل انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا اپنی مدد آپ کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ کی چک 674/15گ ب میں تعمیر سے عوامی فلاحی منصوبہ کا آغا ز ہونے سے مقامی سطح پر بلاامتیاز عوام کو صاف شفاف پانی کی فراہمی ممکن ہوئی واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اور جگہ کی فراہمی میں ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی خدمات قابل ستائش ہی نہیں قابل تعریف بھی ہے جنہوں نے بلاامتیاز واٹر فلٹریشن پلانٹ کی اپنی مدد آپ کے تحت تنصیب کی اجازت اور معاونت فراہم کی انہوں نے کہا ملک خدادا کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کا م رائیگاں نہیں جاتے دنیا اور آخرت میں بخشش کا ذریعہ بنتے ہیں ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجا زاکبر کی خدمات عوامی فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے لیے گراں قدر ہے جن کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر چوہدری احسان احمد کونسلر ،مقصو داحمد کونسلر ،رانامحمد شریف ، عبدالقیوم گجر،چوہدری محمد ارشد ، رانا محبوب خاں ،رانااحسان احمد ، رانا اشفاق احمد، چوہدری مقبول احمد پھلوری ،چوہدری محمد اسلم سمیت کثیر تعداد میں مکینوں نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں