ینگ ڈاکٹر کی شہر کے تمام ہسپتال بند کرنے کی دھمکی

فیصل آباد (نئی آواز  ) ڈاکٹرز تنظیموں نے مشترکہ طور پر الائیڈ اسپتال کے برن وارڈ میں اعلان کیا ہے کہ اگر اڑتالیس گھنٹے میں ان کے12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o مطالبات نہ مانے گئے تو وہ ہفتے کے روز ایمرجنسی وارڈ ز کے علاوہ شہر کے تمام سرکاری اسپتال بند کر دیں گے اور احتجاج کریں گے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ ایس ایچ او سول لائنز سفیان بٹر کو معطل کیا جائے۔ڈاکٹروں نے کہا کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر فرخ رضا نے ڈاکٹروں کے ساتھ دھوکہ کیا اور جھوٹ بھولا جس سے ڈاکٹروں میں اشتعال پھیلا۔ اس نے غیر جانب دارانہ انکوائری کرنے کی بجائے ڈاکٹروں کو حراساں کیا ان کے خلاف مختلف ٹاوٴٹوں کو کھڑا کر کے رٹیں کروائیں اور ڈاکٹروں کو گرفتاری کی دھمکیاں دیں۔ ان تمام الزامات کی روشنی میں انہیں فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں