بھارت بغیر ثبوت کے الزامات لگاتا رہتا ہے : جنرل عاصم باجوہ

imageپشاور نئی آواز ( نمائندہ خصوصی )  میڈیا کو بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بھارت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہم ثبوت ملنے تک کسی پر الزام نہیں لگاتے۔ اڑی حملے پر پاکستان پر لگائے گئے الزامات پر افسوس ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ ذمے داری سے بات کی ہے۔ بھارت کی جانب سے بطورعادت اور بغیر ثبوت پاکستان پر الزام تراشی درست نہیں ہے۔عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج حالات پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہے۔ مشرقی بارڈر کی صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں، کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں