سانگھڑ پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

سانگھڑ نئی آواز ( کرائم رپورٹر )۔
ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر سمیع اللہ سومروکے امکانات پر عمل کرتے ہوئے منگلی پولیس نے ڈی ایس پی اشتیاق احمد آرائیں کی سربراہی میں ایس ایچ او ریاض احمد بھٹو اور دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمرہ فیصل آباد سے کھپرو آنے والے ٹرک کو جمڑاؤ چیک پوسٹ ہرروک کر چیک کیاجس پرٹرک سے ہزاروں کی تعداد میں پھل جڑیوں کے ساتھ ساتھ آتش گیر مواد کے تین سو پچاس کاٹن پکڑ ے گئے منگلی پولیس نےدو ملزمان کو گرفتار کر کے ٹرک کو اپنی حراست میں لے لیاڈی ایس پی اشتیاق احمد آرئیں کے مطابق ساٹھ پونڈ پھل جڑیوں کی اجازت ہو تی ہےمگر پکڑاجانے والا آتش گیر مادہ کئی ٹن میں ہے جب کہ سا ٹھ لاکھ مالیت کا آتش گیر مادہ غیر قانونی طور پر کھپرو منتقل کیا جارہا تھا انھوں کا مزید کہناتھا کہ آتش گیر مواد مارکیٹ میں ہچاس لاکھ سے ساٹھ لاکھ کا ہے ڈی ایس پی اشتیاق احمد آرائیں نے آتش گیر مادہ کو تھانے کے اندر آزمائشی طور پر چیک کیا تو انتہائی خطرناک آوازوں نے کان کے ہردے کھول کر رکھ دئے پولیس نے چھوٹے چھوٹے بم دکھاتے ہوئےکہا ہےاس اس قسم کے مادہ سے کہیں بھی خوف اور دہشت کی فضا ء قائم کی جاسکتی ہے جس سے مالی نقصان بھی ہو سکتا ہے آتش گیر مادہ کی آزمائش کی گئی تو منگلی تھانے میں کھڑی گھاس کو آگ لگ گئی جسے پولیس نے پانی کے زریعے آگ کوبجایا پولیس کامزید کہنا تھا ٹرک ڈرائیور سے بر آمد بلٹی میں آتش گیر مادہ کو منیاری کا سامان لکھا گیا ہے تاہم منگلی پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں