بہاولپور ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد کا ریجنل آفس پہنچنے پر شاندار استقبال

نئی آواز بہاولپور ( رانا محمد عرفان بہاولپور سے ) ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد کا ریجنل آفس پہنچنے پر پرتپاک استقبال۔

image

 پولیس کے چاک و چوبند دستے کی آر پی او کو سلامی۔ تفصیل کے مطا بق آر پی او کے بہاولپور پہنچنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اشفاق احمد خان اور ایس ایس پی آر آئی بی گوہر مشتاق بھٹہ نے انکا استقبال کیا۔ سلامی کے بعد ریجنل پولیس آفیسر نے ریجنل آفس میں واقع تمام دفاتر کا دورہ کیا اور تمام سٹاف سے فرداً فرداً ملے بعد ازاں سٹاف سے میٹنگ کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ ہم عوام کے خادم اور محافظ ہیں میرے دروازے عوام الناس کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں مجھ سے ملنے کے لیے کسی سفارش اور ریفرنس کی ضرورت نہیں ، میرٹ پر کام اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

اشتہارات کے لئے رابطہ کریں
اشتہارات کے لئے رابطہ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں