حکومت پنجاب کا صحافیوں کے لئے شاندار اعلان

صوبہ پنجاب کے صحافیوں کے لیے خوشخبری یا حکومت کا ،،،،لولی پاپ 

imageنئی آواز ( رانا اشرف سے ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر صحافیوں کیلئے کالونیاں بنانے کی سمری کابینہ کو بھجوادی ہے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں صوبہ بھر کے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر صحافیوں کیلئے کالونیاں تعمیر کریگی جس میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیساتھ صحافیوں کو انتہائی کم نرخوں اور آسان اقساط پر پلاٹ الاٹ کئے جائینگے جس کیلئے تمام صحافتی تنظیموں اور ڈویژنل پریس کلبوں سے رپورٹ طلب کی جائیگی اور اس کیلئے حکومت متعلقہ ڈویژنل کمشنر کو شہر کے قریب ترین صحافی کالونی کیلئے جگہ مختص کرنے کی ذمہ داری سونپے گی جہاں پر گیس‘ پانی‘ سیوریج اور دیگر سہولتیں یقینی بنائی جاسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں