ضلعی سطح پر ادبی مقابلہ جات کا انعقاد بڑی تعداد میں طلباء و طالبات کی شرکت

رجانہ نئی آواز (نامہ نگار)ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ادبی مقابلہ جات کا انعقاد ہوا۔جس میں ضلع بھر سے بے شمار طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔
جس میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول رجانہ کی دہم جماعت کی ہونہار طالبہ سائرہ مصطفیٰ دختر غلام مصطفی نے ضلع بھر میں دوئم پوزیشن حاصل کی مزید براں
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 284 گ ب کے جماعت ہفتم کے ہونہار طالب علم احتشام شیراز ولد ذوالفقار علی نے تحصیل بھر میں دوئم پوزیشن حاصل کی جس پر
والدین اور اہل علاقہ نے اساتذہ کرام اور طلباء کو مبارکبادپیش کی اور اساتذہ کو بچوں کے غیرنصابی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں