بریکنگ نیوز ۔ وینا ملک اور اسد خٹک کی علیحدگی ، اصل حقیقت نئی آواز پر

Facebooktwittergoogle_pluslinkedinrssyoutubeinstagramby feather

پاکستانی اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔IMG_5578
لندن نئی آواز ( خصوصی رپورٹ ) پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اختلافات کے باعث خلع لے لی ہے وینا ملک کی مصروفیت کے باعث اسد خٹک نے اعتراضات اٹھائے اور دونوں کے درمیان تعلقات میں خرابی پیدا ہو گئی جس کے باعث وینا ملک نے ایک مہینہ قبل لاہور کی فیملی عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کیا جس کا فیصلہ آج آ گیاہے ۔
عدالت نے کیس کا فیصلہ اسد خٹک کی عدم پیروی پر یکطرفہ طور پر سنایا ، جس کے بعد اب اداکارہ حق مہر کے اڑھائی لاکھ درہم اسد خٹ کو واپس کریں گی۔وینا ملک اور اسد خٹک کے دو بچے ہیں لیکن تاحال بچوں کی حوالگی کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آ سکی ہے ،وینا ملک کے وکیل کا کہناہے کہ ان کا وینا ملک سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہواہے اس لیے وہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے ۔

اسد خٹک سے نئی آواز نے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ وہ علیحدگی نہیں چاہتے تھے بلکہ مجھے دھوکے میں رکھا گیا وینا کا کہنا تھا کہ مجھے سوچنے کے لئے وقت چاہیے اور میں چھٹیوں پر بیرون ملک چلا گیا لیکن میری عدم موجودگی میں فیصلہ میرے خلاف سنا دیا گیا ۔انکے ایک بہت قریبی دوست کا کہنا ہے کہ وینا ملک کی طرف سے اسد کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ اگر اس نے کوئی بات کی تو نتائج اچھے نہیں ہو گے ۔

ہمارے ذرائع کے مطابق اس وقت وینا ملک کراچی میں رہائش پذیر ہیں اور اسد خٹک بھی پاکستان میں موجود ہیں ان کے دو بچے ہیں جو کہ وینا ملک کے والدین کے پاس راولپنڈی میں ہیں ۔

605 total views, 1 views today

share

Share to Google Plus
Share to MyWorld
[Total: 2    Average: 4.5/5]

Leave a Reply

Your email address will not be published.

advertise