اوورسیز پاکستانی پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں
اوورسیز دور رہتے ہوئے بھی پاکستان کی خوشحالی وترقی کا خواب دیکھتے ہیں
کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ایم این اے ریاض فتیانہ کی امریکہ میں جنرل سیکرٹری اورسیز پاکستانی کمیونٹی حارث ندیم، بلال ملک محمد منظور محمد شفیق محمد ظہور، اور دیگر دوستوں سے ملاقات۔ اس موقع پر ایم این اے ریاض فتیانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اوورسیز پاکستان سے دور رہتے ہوئے بھی پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کا خواب دیکھتے ہیں۔ انکے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ہر پاکستانی جو روزگار کے سلسلہ میں کسی بھی ممالک میں رہتا ہے وہ پاکستانی کی ترقی کی خواہش کرتا ہے اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انکی محبتوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔ اپنے پیاروں سے دور رہ کر محنت کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرنی اور عزت دینی چاہیے تاکہ انکے حوصلے بلند رہیں اور پاکستان کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔