جس پر ہم آپکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار
کمالیہ (رانا شہباز) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہر شہر اور ہر ضلع میں کرسچین کمیونٹی کرسمس کی خوشیاں دھوم دھام سے منا رہی ہے۔ کرسمس کے موقع پر ضلعی پولیس کی طرف سے کرسچین کمیونٹی کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ان سیکورٹی انتظامات کو چیک کرنے کے لیے ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کمالیہ تشریف لائے۔ جب آپ کمالیہ پہنچے تو آپکا استقبال asp سرکل کمالیہ محترمہ زینب ایوب صاحبہ نے کیا۔ اس موقع پر sho تھانہ سٹی کمالیہ انسپکٹر جیون خاں، asi محمد شفیق، ریڈر asp کمالیہ اے ایس آئی عبدالجبار، اے ایس آئی ٹریفک پولیس محمد یوسف، سپیشل برانچ کے اے ایس آئی محمد فیاض اور دیگر سیکیورٹی افسران بھی موجود تھے۔ ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے کمالیہ آمد کے فوری بعد کرسچین کالونی کمالیہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ asp سرکل کمالیہ محترمہ زینب ایوب صاحبہ اور sho تھانہ سٹی کمالیہ انسپکٹر جیون خاں بھی تھے۔ جب ڈی پی او ٹوبہ کرسچین کالونی میں پہنچے تو لیڈی کانسٹیبل نے میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ آپکی تلاشی لی۔ لیڈی پولیس اہلکار کی فرض شناسی پر آپ نے asp کمالیہ کو شاباش دی۔ چرچ کے مین گیٹ پر پہنچے تو ممبر ضلعی امن کمیٹی ٹوبہ اشرف جان سندھو اور دیگر مسیحی عمائدین نے آپکا استقبال کیا۔ ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے مسیحی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں آپکا اہم کردار ہے جس پر ہم اپ سب کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور آپکی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ اس موقع پر کمالیہ کے ہردلعزیز نوجوان سماجی کارکن و صحافی عدیل اشرف جان سندھو، شہباز راجپوت اور عمران باکسر بھی موجود تھے۔ ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے کرسچین کالونی کے اندر اور باہر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات دیکھ کر sho تھانہ سٹی کمالیہ انسپکٹر جیون خاں کو شاباش دی اور کہا کہ اسی مستعدی اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ھو کر ڈیوٹی جاری رکھی جائے۔