چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کمالیہ کے صدر ایم افضل چوہدری کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

کمالیہ( ایڈیٹر نئی آواز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کمالیہ کے صدر ایم افضل چوہدری نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سوسائٹی اراکین محمد ارشد چوہان(نائب صدر) محمد شفیق چشتی(سنئیر نائب صدر) محمد عثمان بشیر سیالوی(جنرل سیکریٹری) محسن سرفراز حسین (جوائنٹ سیکریٹری) محمد ارسلان انصاری (فنانس سیکریٹری) ملک ظفر اقبال (سیکریٹری اطلاعت و نشریات) سردار عبدالرحمٰن ڈوگر (لیگل ایڈوائزر) محمد نعیم خان (میڈیا ایڈوائزر) محمد صادق(مشیر مذہبی امور) وحید قادر (منیارٹی ایڈوائزر) اور میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوری سے انسان میں غیرت اور حمیت پیدا ہوتی ہے۔ محنت مزدوری کرنے والے مزدور طبقے سے پیارے نبی ﷺ کا حسن سلوک ایک روشن نمونہ اور عمدہ مثال کا آئنہ دار ہے۔ اس لئے مزدور اللہ کا دوست ہے۔ محنت کرو تا کہ تمہیں زمانے میں عزت ملے۔ اسی طرح شکاگو کے مزدوروں نے سرمایہ داروں کی نا انصافیوں کے خلاف اپنے حقوق کی آواز بلند کی انہوں نے مزدوروں کے زندہ رہنے اور عزت سے کام کرنے کے لئے مشترکہ جدوجہد کی راہ اختیار کی۔ سرمایہ دار موجودہ سرمایہ داروں کی طرح برہم ہوئے۔ اور ریاستی ایجنٹوں کے ذریعے شرمناک طرز عمل اختیار کر کے نہتے مزدوروں پر گولیوں کی بارش کروا دی۔ جس سے درجنوں بے گناہ مزدور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان مزدوروں کی یاد میں دنیا بھر میں یکم مئی کو یوم مزدور منایا جاتا ہے۔ جنہوں نے جانیں دے کر اوقات کار بیس گھنٹوں کی بجائے 8گھنٹے مقرر کروائے۔ اور اسی پاداش میں شاید انہیں اتنی بڑی سزا سے نبرد آزما ہونا پڑا۔ سوسائٹی کے صدر ایم ڈی فضل چوہدری نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ میں محنت کش طبقے کا کوئی نمائندہ نہیں ہے۔ اور سرمایہ داروں کے نمائندوں کی بھیٹر لگی ہوئی ہے۔ اور یہ سب کے سب ایک دوسرے کے تحفظ اور ان کے حقوق کے لیے فکر مند ہیں۔ اور کمر توڑ مہنگائی کا حال ہے کہ کبھی ایسا وقت بھی تھا کہ ایک کماتا تھا اور دس کھاتے تھے اور اب دس کماتے ہیں مگر پیٹ ایک کا بھی نہیں بھرتا۔ چائلڈ لیبر پر پابندی تو ضرور ہے مگر محنت کش بچوں کو پیٹ بھر کر کھانے کا کوئی حکومت کے پاس کوئی بندوبست نہیں ہے۔ منصف اور محتسب اور غاضب سب کے سب ایک ہی صفحے پر جمع ہیں۔ جبکہ حقدار اپنی حقوق لا علمی میں ذبوں حال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں